Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اگست 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع سوراب میں 15 اکست تک رات کا کرفیو : قلات اور خضدار میں پابندیاں
  • نئے صوبے کی باتیں :امر جلیل کا کالم
  • سہ ملکی دفاعی معاہدہ: توقعات اور حقائق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان وقت کی ضرورت ہے؟ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم
  • ’ مجتبیٰ خامنہ ای جسمانی لحاظ سے مکمل صحت مند‘ ہیں: ایرانی صدر کا سات گھنٹے طویل ملاقات کے بعد دعویٰ
  • جشن آزادی پر سکیورٹی : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند
  • مہاراجہ کی گھوڑیاں اور نئی سیاست :سہیل وڑائچ کا کالم
  • وزیر داخلہ کا بیان اور ہمارا گلا سڑا نظام : مہتاب حیدر تھہیم کا تجزیہ
  • میں واپس آؤں گا : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آبنائے ہرمز کے سوال پر ایران کی عالمی تنہائی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»معاشرہ اور کوبرا بلکہ کوبرے : چوراہا / حسن نثار
حسن نثار

معاشرہ اور کوبرا بلکہ کوبرے : چوراہا / حسن نثار

ایڈیٹرمارچ 8, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے کالموں کے دو مجموعے پاکستان کی 50ویں سالگرہ پر ’’سارنگ پبلی کیشنز‘‘ نے شائع کئے۔ محترمہ پروین ملک اور مرحوم وسیم گوہر ’’سارنگ‘‘ کے کرتا دھرتا اور خود بھی خوب صورت لکھاری تھے۔ وسیم گوہر نے پبلشرز نوٹ میں لکھا کہ حسن نثار قلم کی بجائے کوبرے کے پھن سے الفاظ میں ایسا زہر بھر دیتا ہے جس سے پڑھنے والے کا تن من لو دینے لگتا ہے۔ میں نے وسیم سے کہا ’’تم نے مجھے سپیرا بنا دیا ہے اور سپیروں کا رزق سانپوں کے پھنوں پر دھرا ہوتا ہے‘‘۔آج 20سال بعد چیف جسٹس عزت مآب ثاقب نثار کے ریمارکس پر مجھے یہ بھولا بسرا مکالمہ یاد آیا۔ چیف جسٹس صاحب نے کوبرا ٹریڈ مارک کیس کی سماعت کے دوران کہا … ’’معاشرے کو کئی قسم کے کوبرا سانپوں کا سامنا ہے۔ کئی لوگ خود کو کوبرا کہلوانا بھی پسند کرتے ہیں۔ کوبرا کی کئی اقسام ہیں۔ کوبرا کالا، سفید، لال اور نارنجی رنگ کا بھی ہوتا ہے‘‘ جج صاحب نے ایک جملے میں تاریخ بیان کردی ہے تو اس میں تھوڑا سا اضافہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں کیونکہ ہم عوام کو صبح شام کوبروں کے ساتھ ڈیل کرنا پڑتا ہے تو چند بنیادی معلومات پیش خدمت ہیں تاکہ بوقت ضرورت ان سے استفادہ کیا جاسکے۔ایک تو ہوتا ہے سادہ کوبرا جو اٹھارہ فٹ تک لمبا ہو سکتا ہے اور انسانی صورت میں ہو تو اس کے ہاتھ قانون کے ہاتھوں کی لمبائی کو بھی چیلنج کرسکتے ہیں۔ کوبرا خاصا تیز رفتار بھی ہوتا ہے جو بارہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی ادھر ادھر آجاسکتا ہے۔ کوبرا روئے زمین پر اپنے خطرناک ترین Hoods کے سبب زہریلی ترین کاٹ کی وجہ سے بھی بڑی شہرت کا حامل ہے۔ کوبرے کے بارے میں اہم ترین بات یہ ہے کہ اگر اسے کھلا یعنی Untreatedچھوڑ دیا جائے تو پھر اس جیسی مہلک مخلوق کوئی نہیں۔ کوبرا کا زہر انسانی ہی نہیں انسانی معاشرے کے نروس سسٹم کو بھی بری طرح متاثر اور تہہ و بالا کرسکتا ہے۔ اس کے زہر سےوژن بھی ڈسٹرب ہوسکتا ہے یعنی ٹھیک سے دیکھنے کی صلاحیت مجروح ہو سکتی ہے۔ صحیح غلط اچھے برے کی پہچان کا بیڑہ غرق ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کوبرے کا زہر کھوپڑی سے جڑے مسلز کو بھی بری طرح اپ سیٹ کرسکتا ہے اور قوت گویائی بھی جواب دے سکتی ہے۔ پھر چاہے فیض احمد فیض بھی کہے ’’بول کہ لب آزاد ہیں تیرے‘‘…. آدمی بولنے کے قابل نہیں رہتا۔ عام طور پر کوبرا ڈسنے کے بعد 30منٹ کے اندر اندر سانس بند ہونے لگتا ہے لیکن شکار ذرا ڈھیٹ اور سخت جان ہو تو کبھی کبھی 35,30سال بھی نکال جاتا ہے لیکن حال بہرحال اس کا برا ہی ہوتا ہے۔اک اور قسم کے کوبرے کو تھوکنے والا کوبرا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جسمانی ریشوں کیلئے انتہائی خطرناک ہوتا ہے جو آنکھوں پر تھوک دے تو لوگ اندھے ہو جاتے ہیں۔ اس کے سائیڈ ایفکٹس میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انسانی سیلز کی موت واقع ہونے لگتی ہے اور انسان ناقابل برداشت قسم کی اذیت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔اب چلتے ہیں بلیک کوبرا کی طرف جسے عموماً انڈین کوبرا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان وغیرہ میں بھی بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ شہرت اس کا مہلک ترین سریع الاثر زہر ہے۔ کہنے کو تو اسے بلیک کوبرا ہی کہتے ہیں لیکن یہ گرے اور براؤن بھی ہوسکتا ہے۔ انسانی روپ دھار لے تو اس کے رنگوں کا شمار ہی ممکن نہیں۔ اس کے بارے میں انتہائی قابل غوراور اہم ترین بات یہ ہے کہ اگر اس کو چھیڑ کر چھوڑ دیا جائے تو اس کی خطرناکی و سفاکی میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ اپنا پھن پوری طرح پھیلا کر اپنی دم پر سیدھا کھڑا ہو جاتا ہے اور پوری قوت و شدت کے ساتھ حملہ کرتا ہے اور بار بار حملہ کرتا رہتا ہے جو تب تک جاری رہتا ہے جب تک اس کا پھن پوری طرح کچل نہ دیا جائے۔ کوبرا کی خوراک چوہے، مینڈک، کیڑے مکوڑے اور دیگر حشرات الارض ہوتے ہیں۔ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ کچھ لوگ عوام کیلئے بھی حشرات الارض کی اصطلاح کیوں استعمال کرتے ہیں۔ شاید اس لئے کہ جو کوبرے انسانی شکل اختیار کر لیتے ہیں، انسان ہی ان کی مرغوب ترین غذا قرار پاتے ہیں۔ یہاں یہ عرض کرتا چلوں کہ انسانوں کو کھانے کا مہذب و مقبول ترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے حصے کے وسائل ہڑپ کر لئے جائیں اور یہی وہ طریقہ ہے جسے ’’وائٹ کالر کرائم‘‘ کہا جاتا ہے اور اس بارے مشہور ہے کہ اسے ثابت کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ میزان عدل کے ایک پلڑے میں ملزم کی آمدنی اور دوسرے پلڑے میں اس کے اثاثہ جات رکھ کر اسے کہا جائے کہ اس فرق کا جواز پیش کرو اور اگر وہ جواباً یہ کہے کہ ’’تمہیں اس سے کیا؟‘‘ تو پھر اس کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جو ماہر سپیرے زہریلے سانپوں کےساتھ کرتے ہیں، زہر کی پوٹلی پنکچر کر کے انہیں کینچوؤں میں تبدیل کردیتے ہیں۔کیسا وقت آچکا اس ملک اور معاشرہ پر کہ عزت مآب جسٹس عظمت سعید جیسی شہرت کی حامل شخصیت کو بھی یہ کہنا پڑتا ہے کہ ….’’میں 14سال سے جج ہوں، کبھی توہین عدالت کا نوٹس نہیں لیا، اب تنگ آچکا ہوں‘‘۔یہ ٹیڑھی دُمیں اور لاتوں کے بھوت ہیں۔ انتہا یہ کہ وکیل بھی اپنے موکل کی باتوں پر شرمندہ، تو اس سے بڑا سچ کوئی نہیں کہ معاشرے کو قدم قدم پر کئی قسم کے کوبروں کا سامنا ہے اور معاشرہ سپیروں کیلئے دعاگو۔
(بشکریہ : روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوعدوں کی سنہری پوٹلی : ( بسلسلہ یومِ خواتین ) وجدان / ڈاکٹر صغرا صدف
Next Article ’’جام ساقی کو رہا کرو‘‘ : قلم کمان / حا مد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان کے ضلع سوراب میں 15 اکست تک رات کا کرفیو : قلات اور خضدار میں پابندیاں

اگست 12, 2026

نئے صوبے کی باتیں :امر جلیل کا کالم

اگست 12, 2026

سہ ملکی دفاعی معاہدہ: توقعات اور حقائق : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 11, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع سوراب میں 15 اکست تک رات کا کرفیو : قلات اور خضدار میں پابندیاں اگست 12, 2026
  • نئے صوبے کی باتیں :امر جلیل کا کالم اگست 12, 2026
  • سہ ملکی دفاعی معاہدہ: توقعات اور حقائق : سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 11, 2026
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان وقت کی ضرورت ہے؟ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم اگست 11, 2026
  • ’ مجتبیٰ خامنہ ای جسمانی لحاظ سے مکمل صحت مند‘ ہیں: ایرانی صدر کا سات گھنٹے طویل ملاقات کے بعد دعویٰ اگست 11, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.