اسلام آباد: سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی تیزی کے ساتھ سماعت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آج اس اہم ترین کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کچہری عدالت میں سماعت کریں گے اور پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
گزشتہ تاریخ پر تمام ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی تھیں، شاہ محمود قریشی لاہور جیل میں ہونے باعث نقول وصول نہیں کر سکے تھے اس لیے آج ان کے وکلا کو چالان کی نقول فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ فرد جرم سے بچنے کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائرکی ہے، اس درخواست پر آج سماعت ہوئی تو فرد جرم کی کارروائی ٹل جائے گی۔ عدالت نے آج تمام 125 ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر رکھا ہے جبکہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو بھی آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ آج سماعت سے غیر حاضر ہونے والے تمام ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

