Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گلگت بلتستان: سیلابی ریلوں، لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہِ قراقرم اور شاہراہِ بلتستان ٹریفک کیلئے بند
گلگت بلتستان

گلگت بلتستان: سیلابی ریلوں، لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہِ قراقرم اور شاہراہِ بلتستان ٹریفک کیلئے بند

ایڈیٹرجولائی 30, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گلگت بلتستان میں بارشوں کے سبب آنے والے سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم اور شاہراہِ بلتستان ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔
دونوں شاہراہوں کی بندش سے درجنوں سیاح اور مسافر جگہ جگہ پھنس کر رہ گئے ہیں جبکہ 4 گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
ڈی ایس پی پولیس چیلاس وزیر لیاقت کے مطابق شاہراہیں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جس سے معمول کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے تاہم بحالی کا کام جاری ہے۔
دیامر کے رہائشی محمد علی کے مطابق گندالو سے تتہ پانی تک شاہراہِ قراقرم کئی مقامات پر بند ہوگئی ہے، سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران گاڑی چھوڑ کر بھاگنے والے 2 افراد زخمی بھی ہوئے، اسی علاقے میں ایک ٹرک سمیت 4 گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے، شاہراہ کی بندش سے درجنوں سیاح اور مسافر گاڑیوں سمیت پھنس گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گاڑیاں ملبے سے نکالنے اور ٹریفک کی بحالی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، شاہراہِ قراقرم کی بندش سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابط منقطع ہو گیا ہے۔
ادھر شاہراہ بلتستان بھی بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اسکردو تحصیل روندو گاؤں تلو کے مقام پر بند ہو گئی ہے جس سے بلتستان ڈویژن کے رابطے گلگت بلتستان اور ملک بھر سے منقطع ہو گئے ہیں۔
شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے گلگت بلتستان اور اس کے مختلف اضلاع کے لیے اشیا خورونوش سمیت دیگر ضروری سامان کی ترسیل بند ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ 24 جولائی کو گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے کوہستان اپر اور چلاس کے درمیان شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہونے کی وجہ سے متعدد مسافر سڑک پر پھنس گئے تھے جبکہ کوہستان اپر کے علاقے پانی بہہ کو بھی سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جہاں مکانات کو نقصان پہنچا تھا اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئی تھی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیش گوئی پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں مسلسل ملک میں داخل ہو رہی ہیں اور26 جولائی سے ایک نئی مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو نے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ25 اور26 جولائی کے دوران بلوچستان، ڈیرہ غازی خان اور 26 جولائی سے 28 جولائی کے دوران آزاد کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سکھر، لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ، نوشہرو فیروز اور دادو میں 25 سے 26 جولائی کے دوران اور اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گجرانوالا، لاہور اور فیصل آباد میں 25 سے 28 جولائی کے دوران سیلاب کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ مری، گلیات، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں اس دوران لینڈسلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپرتشدد تنظیم کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، انتہا پسندی کی روک تھام کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائیگا
Next Article سینیٹ میں انتہا پسندی کی روک تھام کے بل کی شدید مخالفت، چیئرمین نے بل ڈراپ کر دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

ستمبر 8, 2026

حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

ستمبر 8, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں

ستمبر 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.