Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » صحافی آزادی ء صحافت کے نام پر دھوکہ نہ کھائیں : رپورٹ فہیم عامر
اختصاریئے

صحافی آزادی ء صحافت کے نام پر دھوکہ نہ کھائیں : رپورٹ فہیم عامر

ایڈیٹرمئی 4, 202010 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صحافتی آزادی کے حوالے سے پاکستان انقلابی پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس لاہور میں بذریعہ وڈیو لنک منعقد ہوا جِس میں صحافت کے شعبے سے منسلک پاکستان انقلابی پارٹی کے رہنماؤں فہیم عامر، رشید مصباح، شفیق بھٹی اور یٰسین حیدری بادشاہ سمیت دیگر صحافیوں نے خِطاب کیا۔
فہیم عامر نے کہا کہ معاشی آزادی کے بغیر حرمتِ حرف اور صحافتی آزادی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ویج بورڈ کے مسائل ہوں یا صحافیوں کے اجرت کے مسائل، صحافتی آزادیوں کی راہ میں بھی مقتدر طبقات ہی اپنے اپنے مفادات کے تحفظ میں حائل نظر آئیں گے۔ جنرل مشرف کے دور میں نجی ٹیلی ویژن چینلوں کو دیئے جانے والے لائسنسوں نے بھی اینکروکریسی اور اخبار مالکان پر مُشتمل ایک مافیا ہی کو تشکیل دیا۔
اپنے خِطاب کے دوران انہوں نے منہاج برنا کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بائیں بازو کی ترقی پسند قوتیں ہمیشہ ہی سے آز ادیء صحافت کے لیئے سرگرم رہی ہیں اور آج پاکستان انقلابی پارٹی اِس مشن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا آج ملک کو آزاد کہا جاتا ہے مگر یہ کیسی آز ادی ہے جہاں صحافت تو صحافت بلکہ عدلیہ اور دیگر محتسب اداروں کے ہاتھ بھی بندھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا پاکستان ایک عرصے سے صحافیوں کے لیئے خطرناک ترین جگہ سمجھا جاتا ہے اور اس کے لیئے پاکستان انقلابی پارٹی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی صحافتی اداروں کے بھی ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان انقلابی پارٹی آزادیء صحافت کے لیئے سب سے پہلے صحافیوں کو معاشی سطح پر اخبار مالکان کے استحصال سے بچانے کا عزم رکھتی کیونکہ یہی ایک بنیاد ہے جِس کے اوپر سرکاری اداروں کے جبروتسلط اور سیاسی اثرورسوخ سے بچ کر آزاد صحافت کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔
پروفیسر رشید مصباح کا کہنا تھا صحافت ہی دراصل عصرِ حاضر کی درست تاریخ ہوتی ہے مگر ایک عرصے سے آنے والی نسلوں کے لیئے محض حکمران طبقات کا ہی لکھا اور پڑھایا جا رہا ہے۔ ہم بائیں بازو کے ترقی پسندوں نے ایوب خان کا نیشنل پریس ٹرسٹ بھی دیکھا، جنرل ضیاء الحق کا وہ دور بھی دیکھا ہے جب اخبارات خالی چھاپے جاتے تھے اور عہدِ حاضر میں صحافیوں کو تھپڑ پڑتے بھی دیکھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ان کی اس بات کو کسی فرد کی تائید نہ سمجھا جائے کیونکہ جن جن صحافیوں کو تھپڑ مارے گئے اور جن وجوہات کی بنیاد پر مارے گئے، وہ ان کو سرے سے صحافی تسلیم ہی نہیں کرتے کیونک وہ خود بھی صحافی ہونے کی بجائے مقتدر طبقات کے آلہء کار کے سوا کچھ بھی نہیں۔ مگر ہم اس حکومتی بدمعاش کی سختی سے مذمت کرتے ہیں جس کا فرضِ اولیں شادی بیاہوں میں جا کر ان نام نہاد صحافیوں کو ز دوکوب کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا آج کل صحافت کی آزادی کے نام پر ایک بڑا اخباری ادارہ لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ اس ادارے کو آزادیء صحافت کا خیال تب آیا جب حکمران طبقات نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیئے انہیں سرکاری اداروں کا نشانہ بنا رکھا ہے وگرنہ اس ادارے میں بھی صحافیوں کے ساتھ جو جو سلوک ہوتا رہا، پاکستان انقلابی پارٹی اچھی طرح جانتی ہے، اس لیئے صحافی حضرات کسی دھوکے میں نہ آئیں۔
شفیق بھٹی کا کہنا تھا صحافتی ادارے مسلسل صحافتی برادری کے حقوق کے لیئے جدوجہد کے عمل میں ہیں مگر مقتدر طبقات کسی بھی حوالے سے صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہے۔ ان کا کہنا تھا اگر حکمران واقعی پاکستان میں حرمتِ حرف کے لیئے کُچھ کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں تو آئیں اور ہم سے بیٹھ کر بات کریں۔
یٰسین حیدری بادشاہ کا کہنا تھا چھوٹے اخبارات کو اے پی این ایس اور حکومت دونوں سے ہی کوئی معاونت نہیں مل رہی اسی لیئے آج صحافت کے شعبے میں صحافی کم اور ٹاؤٹ زیادہ نظر آ رہے ہیں۔ حکومت اس سلسلے میں توجہ دے ورنہ پاکستان انقلابی پارٹی سلطانیء جمہور کے بہت جلد آنے والے زمانے میں زرد صحافت کے نقشِ کہن کو بھی مکمل طور مٹا دے گی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔کورونا کا خطرہ اور اسد عمر کی گلفشانی
Next Article پاکستان میں صحافت : کوڑوں سے جھوٹ کے الزامات تک ۔۔ظہوردھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.