Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فارن فنڈنگ کیس: دوہری شہریت رکھنے والے سیاسی جماعتوں کو فنڈ دے سکتے ہیں، پی ٹی آئی وکیل
اہم خبریں

فارن فنڈنگ کیس: دوہری شہریت رکھنے والے سیاسی جماعتوں کو فنڈ دے سکتے ہیں، پی ٹی آئی وکیل

ایڈیٹراپریل 19, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
election coommision rejects reference against imran khan news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت میں پارٹی کے وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ قانون کے تحت دوہری شہریت والوں کو سیاسی جماعتوں کو فنڈ دینے کی اجازت ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے ای سی پی کے خلاف اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر فعال نہیں ہے کیونکہ یہ اپنے 2 ارکان کے بغیر کام کر رہا ہے جو 2019 میں ریٹائر ہوئے تھے۔انہوں نے آئین کے آرٹیکل 218 کا بھی حوالہ دیا جس میں ایک مستقل الیکشن کمیشن کی تشکیل کی شرط رکھی گئی ہے جس میں ہر صوبے سے ایک چیئرمین اور 4 اراکین ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قانون کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے سیاسی جماعتوں کو فنڈ دے سکتے ہیں۔وکیل انور منصور نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن مکمل فعال نہیں ہے، یہ میرا اعتراض ہے اس کو پوائنٹ آؤٹ کر لیا جائے۔انور منصور نے آئین کے آرٹیکل 218 کا حوالہ دیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن اس پر آرڈر جاری نہیں کر سکتا، کمیشن مکمل موجود ہونا چاہیے، اس کے الگ بینچز یا بینچ بن سکتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ جو عدالتی حکم 30 روز کا آیا اس پر کیا کہیں گے؟ اس پر انور منصور نے کہا کہ میں دلائل کا آغاز کروں گا۔پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کا مؤقف تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستانی اور بھارتی قوانین کا تقابلی جائزہ لیا، بھارت میں کوئی شہری دوہری شہریت نہیں رکھ سکتا۔انور منصور نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کے فراہم کردہ دستاویزات کو درست قرار نہیں دیا، اکبر ایس بابر دستاویزات لہرا کر سیاق و سباق سے ہٹ کر گفتگو کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے معاون وکیل اکاؤنٹس کے معاملے پر کمیشن کی معاونت کریں گے، 3 دن درکار ہیں دلائل مکمل کر لوں گا، گزشتہ سماعت پر ہی آگاہ کیا تھا کہ 20 اپریل سے دستیاب نہیں ہوں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگلے ہفتے مسلسل 3 دن سماعت کریں گے، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کو 30 روز میں نمٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم اس وقت جاری کیا جب اس نے الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف پی ٹی آئی کی دو درخواستوں کو مسترد کردیا تھا، الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس کو خارج اور اس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کو مقدمے سے الگ اور پی ٹی آئی کی دستاویزات کو خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک ماہ میں کیس کو ختم کرنے کی ہدایت کرنے کے علاوہ تفصیلی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 17 (3) کے مطابق تفویض کردہ ڈیوٹی کے مینڈیٹ تک پہنچنے کے لیے انکوائری، تفتیش، جانچ پڑتال کے کسی بھی عمل کو اپنانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی، اگر اس کو پی پی او 2002 کی فعال دفعات کے ساتھ پڑھیں تو اگر پارٹی کی کوئی فنڈنگ ممنوعہ ذرائع سے حاصل کی گئی ہو تو اس سے اس کے چیئرمین سمیت ایسی سیاسی جماعت کی ساکھ متاثر ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی مرتب کردہ ایک رپورٹ 4 جنوری کو سامنے آئی تھی جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز حاصل کیے، کم فنڈز ظاہر کیے اور اپنے درجنوں بینک اکاؤنٹس مخفی رکھے۔خیال رہے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کا کیس 14 نومبر 2014 سے زیر التوا ہے، کیس پی ٹی آئی کے منحرف اکبر بابر نے دائر کیا تھا، انہوں نے پارٹی پر پاکستان اور بیرون ملک سے فنڈنگ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فارن فنڈنگ کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
Next Article محمد حنیف کا کالم : شہباز ’سپیڈ‘ اور سمی دین بلوچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، مریم نواز

مئی 20, 2023

فارن فنڈنگ کیس : دو پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی حراست میں لے لیا گیا

اکتوبر 8, 2022

ممنوعہ فنڈنگ: ایف آئی اے نے عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیا : وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ

اگست 19, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.