لاہور : پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ود ہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔لاہور میں فلورملز مالکان کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کی کوشش کی ہے، حکومت کو مطالبات پہنچا دیے ہیں کہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹا واحد چیز ہے جو سستی ہے، اسے بھی مہنگا کیا جارہا ہے، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔عاصم رضا نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 10 جولائی کو ملیں گندم کی واشنگ بند کردیں گی اور 11 جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔
ان کا ہناتھاکہ ہم حکومت کو وقت دے رہے ہیں تاکہ عوام تنگ نہ ہوں لیکن بدھ سے ہم مکمل ہڑتال کی طرف چلے جائیں گے۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
- جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
- مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

