ملتان : اردو اورسرائیکی کے معروف شاعر فداملتانی طویل علالت کے بعد سوموار کے روز ملتان میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر57سال تھی اوروہ گزشتہ کئی ماہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
فداملتانی 26دسمبر1965کو ملتان میں پیداہوئے ،انہوں نے یہیں سے تعلیم حاصل کی اورپھرشعبہ تدریس کے ساتھ وابستہ ہوگئے ۔فداملتانی مقامی کالجوں کے ساتھ منسلک رہے ،وہ اردواورسرائیکی نعت کے حوالے سے پہچانے جاتے تھے۔اس کے علاوہ انہوںنے سرائیکی غزلیں اوردوہڑے بھی کہے ۔فداملتانی کی رہائش گاہ پر گزشتہ کئی برسوں سے ہرماہ باقاعدگی کے ساتھ نعتیہ مشاعرے اور میلاد کی محفلیں منعقد ہوتی تھیں۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ،پانچ بیٹے اوردوبیٹیاں شامل ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ شاہ رکن عالم کے قریب ادا کی گئی۔ ان کے جنازے میں ڈاکٹر شوذب کاظمی، شیر افگن جوہر، عماریاسر مگسی، قیصر عمران مگسی، مامون طاہر رانا ،سرور صمدانی ،محمد علی باہوش سمیت ادیبوں اور شاعروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ان کی قل خوانی 9نومبربدھ کو ساڑھے دس بجے صبح شاہ رکن عالم کالونی میںان کی رہائش گاہ کے قریب واقع سٹی پارک میں اداکی جائے گی ۔
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

