Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وفاقی کابینہ میں پھر تبدیلیاں: شوکت ترین وزیرِ خزانہ اور فواد چوہدری دوبارہ وزیر اطلاعات مقرر
اہم خبریں

وفاقی کابینہ میں پھر تبدیلیاں: شوکت ترین وزیرِ خزانہ اور فواد چوہدری دوبارہ وزیر اطلاعات مقرر

ایڈیٹراپریل 16, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
fawad chodhari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل کیا ہے اور حماد اظہر سے وزارتِ خزانہ کا قلم دان واپس لے کر شوکت ترین کو خزانہ اور ریونیو کی وزارت سونپ دی ہے۔ وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی تصدیق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق حماد اظہر سے وزارتِ خزانہ کا قلم دان واپس لے کر انہیں وزیرِ توانائی مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ شوکت ترین کو وزارتِ خزانہ کا قلم دان دیا گیا ہے۔ عمر ایوب سے وزارتِ توانائی کا چارج واپس لے کر انہیں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور بنا دیا گیا ہے۔ جب کہ شبلی فراز کو وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات کا قلم دان دیا گیا ہے۔
تین ہفتے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے عبد الحفیظ شیخ کو وزیرِ خزانہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے حماد اظہر کو ‏نیا وزیر مقرر کیا تھا۔ اس وقت کے وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ وزیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔ ‏ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے وزیرِ اعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے شوکت ترین کو اپنی معاشی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن شوکت ترین نے بعض نیوز چینلز پر انٹرویوز میں کہا تھا کہ ان کا نام نیب کے بعض کیسز میں شامل ہے۔ نیب ‏کیسز کے فیصلوں تک وہ کوئی وزارت نہیں سنبھالیں گے۔ شوکت ترین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور میں بھی وزیرِ خزانہ رہ چکے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیم میں بار بار تبدیلیوں کے حوالے سے تجزیہ کار فرخ سلیم نے کہا کہ بار بار ایک ہی کام کرنا مختلف نتائج نہیں دے سکتا۔ ان کے مطابق گزشتہ 32 ماہ میں ایف بی آر کے چیئرمین چھ بار، بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین چار بار، سیکریٹری کامرس چار بار، پنجاب کے آئی جی پولیس چھ بار، فنانس سیکریٹری تین بار، وزیرِ اطلاعات چار بار، وزیرِ خوراک چار بار، وزیرِ صنعت چار بار اور وزیرِ خزانہ بھی چار بار تبدیل ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں اس سے قبل اسد عمر، حفیظ شیخ اور حماد اظہر وزیرِ خزانہ کا منصب سنبھال چکے ہیں۔ ان میں سب سے مختصر عرصے کے لیے یہ ذمہ داری حماد اظہر کے حصے میں آئی جنہیں 29 مارچ کو ہی وزیرِ خزانہ مقرر کیا گیا تھا۔
حکومت بننے کے چند ماہ بعد ہی وزارتِ خزانہ کا منصب اسد عمر سے لے کر عبد الحفیظ شیخ کو دیا گیا تھا جو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں وزیرِ نجکاری کے علاوہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیرِ خزانہ رہے تھے۔ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے تین سالہ دور میں چوتھی مرتبہ کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس سے قبل آخری بار گزشتہ سال دسمبر میں کی گئی تبدیلیوں میں مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزیرِ خزانہ کا قلم دان سونپا گیا تھا۔ جب کہ شیخ رشید کو وزیرِ داخلہ بنایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو وزیرِ انسداد منشیات اور اعظم سواتی کو وزیرِ ریلوے کا عہدہ دیا گیا تھا۔
اس سے پہلے وفاقی کابینہ میں گزشتہ برس اپریل میں تبدیلیاں کی گئی تھیں جس کے تحت خسرو بختیار کو وفاقی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت سے ہٹا کر اقتصادی امور، حماد اظہر کو اقتصادی امور کی جگہ وزارتِ صنعت جب کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کو وزارتِ غذائی تحفظ دی گئی تھی۔ وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دوسری مرتبہ یہ وزارت سنبھالی ہے۔ ان سے یہ وزارت واپس لے کر فردوس عاشق اعوان کو دی گئی تھی۔ البتہ کچھ ہی عرصہ بعد انہیں ہٹا کر شبلی فراز کو وزیر بنایا گیا اور اب ایک بار پھر فواد چوہدری حکومت کی ترجمانی کے فرائض انجام دیں گے۔ سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹ میں کابینہ میں بار بار تبدیلیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حماد اظہر تین سال میں تیسرے وزیرِ خزانہ تھے۔ انہیں وزیرِ خزانہ بنے تین ہفتے بھی نہیں ہوئے تھے کہ انہیں ہٹا کر چوتھا وزیرِ خزانہ شوکت ترین کو بنا دیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کوئی یہ تو بتا دے کہ حماد اظہر کو ہٹانے کی وجہ کیا بنی؟ ان کے بقول وزارتِ خزانہ کو تو مذاق بنا دیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کر کے سمجھتی ہے ملک تبدیل ہو رہا ہے۔ تبدیلی کی سونامی چائے کے کپ میں طوفان بن چکی ہے۔ شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ وزارتیں وزیر تبدیل ہونے سے نہیں چلتیں۔ حکومت، وزیرِ اعظم اور پارٹی کے وژن اور پالیسی سے چلتی ہیں۔ انہوں نے وزیرِ اعظم سے کہا کہ وہ اپنی 22 سال کی جدوجہد میں کچھ ہوم ورک ہی کر لیتے۔
( بشکریہ : وائس آف امریکا )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

و فاقی کابینہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر ٹوئنٹی سیریز جیت لی
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم:دو چہرے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہفتہ کی چھٹی بحال ، جمعہ کو ورک فرام ہوم ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی : وفاقی کابینہ کے فیصلے

جون 7, 2022

شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ، بلاول بھٹو شامل نہیں

اپریل 19, 2022

آٹا چینی کرپشن : کابینہ میں‌ردوبدل جہانگیر ترین سمیت عمران خان کے قریبی ساتھی فارغ

اپریل 6, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.