اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر فواد چوہدری کےخلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں نیب نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا۔
فواد چوہدری کی جانب سے وکیل عامر عباس اور نیب کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت جج نے فیصل چوہدری سے سوال کیا کہ اور باتیں کرنی ہیں؟ کرلیں باتیں اور، فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ باتیں کہاں ختم ہوتی ہیں۔
وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو نیب ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے، 26 دن جسمانی ریمانڈ کے لیے لیکن انکوائری اب تک مکمل نہیں کرپائے، فواد کے نام کوئی زمین ٹرانفسر نہیں ہوئی،کوئی ثبوت نہیں، فواد چوہدری کے ساتھ کرنا کیا ہے؟ 26 دنوں میں کیا برآمد کیا؟
اس دوران نیب نے فواد چوہدری کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، اس پر جج محمد بشیر نے فیصل چوہدری سےمکالمہ کیا کہ آپ کا تو جسمانی ریمانڈ نہیں ہے ناں؟ فیصل چوہدری نے کہا کہ مجھے تو نوٹس موصول ہوا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرلی۔
عدالت نے فواد چوہدری کو مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, نومبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
- زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
- یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
- شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
- الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
- وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
- امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
- امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
- سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

