Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پیشوں کو عزت دو ۔۔ فیضان عارف
فیضان عارف

پیشوں کو عزت دو ۔۔ فیضان عارف

ایڈیٹرنومبر 17, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
faizan arif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’ وہ سکاٹ لینڈ کے ایک ریستوران میں کام کرتا تھا، نیلی آنکھوں اور سنہرے بالوں والی ایک خوبصورت لڑکی کبھی کبھار وہاں اپنی فیملی کے ساتھ ڈنر کے لئے آیا کرتی تھی‘‘۔ لڑکی اسے بہت اچھی لگتی تھی ایک بار یہ حسینہ اپنی کسی دوست کے ہمراہ کھانے کے لئے وہاں آئی تو اس نے ہمت کر کے اس سے بات چیت کا آغاز کیا اور پھر یہ بات چیت تعارف اور جان پہچان میں بدل گئی۔ مارگریٹ ایڈنبرا کے ایک سپر سٹور میں منیجر تھی اور اکلوتی ہونے کی وجہ سے اپنے ماں باپ کے ساتھ ہی ایک مضافاتی گاؤں میں رہتی تھی۔ ندیم 6برس پہلے منگیتر کے طور پر گلاسگو آیا تھا لیکن اس کی شادی 2سال بعد ہی ناکام ہو گئی اور پھر وہ گلاسگو سے ایڈنبرا منتقل ہو گیا اور اسے یہاں ایک ریستوران میں ملازمت مل گئی اس ملازمت کے دوران اسے سکاٹش لوگوں کے رویے کو سمجھنے میں کافی مدد ملی اسی لئے مارگریٹ سے اس کی بہت جلد دوستی ہو گئی۔ کئی بار وہ اسے اپنے گھر بھی لے گئی اور اپنے والدین سے متعارف کرایا۔ ندیم اپنے دوست اشرف کے ساتھ ایڈنبرا میں ہی ایک کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتا ہے۔ ندیم نے جب اشرف کو مارگریٹ کے بارے میں بتایا تو وہ بھی اس سکاٹش دوشیزہ سے ملنے کے تجسس میں مبتلا ہو گیا چند ہفتے بعد ندیم نے مارگریٹ کو اپنے اپارٹمنٹ پر آنے کی دعوت دی اشرف اپنے اپارٹمنٹ میں آنے والی اس پہلی مہمان لڑکی سے مل کر بہت متاثر ہوا اس کی خوبصورتی اور شخصی نفاست واقعی دل موہ لینے والی تھی چند ماہ بعد ندیم نے جب اشرف کو بتایا کہ وہ مارگریٹ سے شادی کا پروگرام بنا رہا ہے تو اسے ایک دم دھچکا لگا کہ مخمل میں ٹاٹ کا پیوند کیسے لگ سکتا ہے۔ ظاہری طور پر اس نے خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی اس نے ندیم کو سمجھانے کی کوشش کی کہ مذہب اور تہذیب کا اختلاف آگے چل کر ازدواجی زندگی میں بہت سی مشکلات کا باعث بنتا ہے اس لئے اپنے فیصلے کے بارے میں پھر سے سوچ لو۔ دراصل اشرف خود کو پرستان کا شہزادہ سمجھتا تھااس کا خیال تھا کہ مارگریٹ جیسی حسینہ ندیم جیسے لڑکے کے لائق نہیں جس کا فیملی بیک گراؤنڈ بھی بہت اچھا نہیں ہے جبکہ اشرف کے والد پاکستان میں ایک بیوروکریٹ تھے جنہوں نے اسے پڑھنے کے لئے ایڈنبرا یونیورسٹی بھیجا تھا مگر اشرف پڑھنے کی بجائے ہر وقت موج میلے کے چکر میں رہتا اور ہر ایک پر اپنے خاندانی پس منظر کا رعب جھاڑنے کے چکر میں رہتا۔
اس کے والد پاکستان سے ہر ماہ باقاعدگی سے اسے پیسے بھیجتے جنہیں وہ اللوں تللوں میں اڑا دیتا۔ مارگریٹ اور ندیم کی آپس میں قربت سے اسے بلاوجہ احساس کمتری ہونے لگااسی احساس کمتری کے سبب ایک دن وہ مارگریٹ کے سپر سٹور جا پہنچا اور خریداری کے بہانے اسے ہیلو ہائے کر کے واپسی پر بتاآیا کہ ندیم کے والد پاکستان میں ایک (حجام ، نائی) ہیں بلکہ ان کا پورا خاندان اس پیشے سے منسلک ہے اور ندیم خود بھی ایک نائی ہے۔
چند روز بعد جب ندیم اور مارگریٹ کی ملاقات ہوئی تو مارگریٹ نے بڑی خوشگوار حیرانی سے پوچھا کہ ندیم تم نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا کہ تمہارا خاندان ہیئر ڈریسنگ کے پیشے سے وابستہ ہے اور تم بھی اس کام کے ماہر ہو، مارگریٹ خوش ہو کر بتانے لگی کہ میری بیسٹ فرینڈ کے والد ایڈنبرا کے بہترین ہیئر ڈریسر ہیں اور بہت دولت مند ہیں۔ مارگریٹ کا خوشگوار ردعمل دیکھ کر ندیم کو سمجھ نہ آئی کہ وہ جواب میں کیا کہے۔ مارگریٹ کے کہنے پر ندیم چھٹی والے دن اس کی بیسٹ فرینڈ کے والد مسٹر جارج سے ملا جس نے اسے اپنے ہیئر ڈریسنگ سٹوڈیو میں چند روز کے لئے ٹریننگ کے لئے بلایا۔ ندیم تو اپنے اس آبائی کام میں پہلے ہی ماہر تھاجارج اس کے کام کی مہارت دیکھ کر بہت خوش ہوا اور اسے ایڈنبرا کے ایک شاندار علاقے میں ہیئر ڈریسنگ سٹوڈیو کھولنے کی تجویز دی اور ہر طرح کی مدد کا وعدہ بھی کیا۔ مارگریٹ نے اس علاقے میں ایک بلڈنگ کو کرائے پر لینے اور وہاں ایک بہت شاندار ہیئر ڈریسنگ سٹوڈیو بنانے میں ندیم کی پوری مدد کی جس کے لئے ندیم نے اپنی پوری جمع شدہ پونجی صرف کر دی اور ایک بینک سے بھی اسے کچھ قرض مل گیا۔ مارگریٹ اور مسٹر جارج نے تربیت یافتہ ہیئر ڈریسرز کی بھرتی میں بھی معاونت کی اور یوں چند ہی مہینے کے اندر ندیم کے ہیئر ڈریسنگ سٹوڈیو کا کام چل نکلا اور اسے مالی مشکلات سے بھی چھٹکارہ مل گیا۔
ندیم نے جب اشرف کو بتایا کہ وہ اور مارگریٹ ایڈنبرا کے ایک بہت اچھے رہائشی علاقے میں گھر خریدنے والے ہیں جس کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ندیم نے اشرف سے کہا کہ تم نے اچھا کیا تھا کہ مارگریٹ کو میرے اور میرے خاندان کے پیشے کے بارے میں بتا دیا تھا شاید میں اسے خود یہ بات نہ بتا سکتا اور ساری زندگی ریستوران پر برتن دھوتا رہ جاتا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ برطانیہ میں پیشوں کی اتنی عزت ہے یہاں کوئی پیشہ حقیر یا برا نہیں ہے یہاں ہنر اور پیشوں کی بڑی قدر ہے۔
یہ پاکستان سے سکاٹ لینڈ آنے والے ایک نوجوان کی زندگی کی حقیقی داستان ہے جس کی تفصیل ذرا سی تبدیلی کے ساتھ تحریر کرنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ دنیا بھر کے مہذب ملکوں اور خاص طور پر برطانیہ میں مختلف پیشوں سے وابستہ لوگوں اور اپنے کام میں مہارت رکھنے والوں کی یہاں کے معاشرے میں کتنی اہمیت اور ضرورت ہے۔ کسی بھی پیشے یا ہنر میں مہارت اور تربیت کے لئے یہاں خاص ادارے قائم ہیں مثلاً اگر کسی نے الیکٹریشن یا پلمبر بننا ہو تو برطانیہ کے طول و عرض میں ایسے سینکڑوں تربیتی ادارے موجود ہیں جہاں سے کوئی بھی شخص تربیت مکمل کر کے اس کام میں مہارت کا سرٹیفکیٹ لے سکتا ہے اور یہ ادارے کسی بھی ہنر کی تربیت دینے میں بخیلی سے کام نہیں لیتے اور نہ ہی سیکھنے والے کا وقت ضائع کرتے ہیں۔ اس ملک میں کام کرنے والے پلمبر ہوں یا کار پینٹر، شیف ہوں یا ڈریس ڈیزائنر، کارمکینک ہوں یا سوشل ورکر، مالی ہو یا میک اپ آرٹسٹ سب کسی نہ کسی ادارے کے تربیت یافتہ ہنر مند ہوتے ہیں ایسے ہنرمندوں کی نہ صرف بڑی قدر کی جاتی ہے بلکہ یہ لوگ اپنے کام کی مہارت کی وجہ سے ملازمت پیشہ لوگوں کے مقابلے میں زیادہ دولت کماتے ہیں۔ برطانیہ میں سیکنڈری سکول کی تعلیم کے دوران ہی طلبہ اپنے رجحان کے مطابق اپنے لئے پیشوں اور شعبوں کا انتخاب کر لیتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی مکمل حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ برطانیہ میں بہت سے نامور اور بڑے بڑے لوگ ایسے ہیں جن کی اولادوں نے اپنی پسند کے پیشوں کا انتخاب کیا۔ کسی دولت مند باپ کی بیٹی نے نرس بننا چاہا یا کسی نامور شخص کے بیٹے کو ڈی جے بننا اچھا لگا تو انہوں نے اپنی پسند کے پیشے اختیار کر لئے یہاں والدین اپنی اولاد کو زبردستی ڈاکٹر یا انجینئر بنانے پراصرار نہیں کر سکتے۔ طالب علموں کی قابلیت، اہلیت اور رجحان کے مطابق ان کے لئے مختلف شعبوں اور پیشوں کے انتخاب میں رہنمائی کی جاتی ہے۔ ویسے تو دنیا بھر میں ایسے لوگوں کا تناسب بہت کم ہے جو اپنی مرضی اور پسند کے شعبوں سے وابستہ ہیں مگر برطانیہ میں اپنی مرضی کے ہنر میں بہترین مہارت حاصل کر کے اپنی پسند کے شعبوں میں کام کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ جو بھی لوگ اپنی مرضی کے جس بھی پیشے کو اختیار کرتے ہیں ساری زندگی اس کام کو کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان میں میرے بہت سے دوست ایسے ہیں جو اپنی ذہانت اور والدین کے دبائو پر ڈاکٹر، انجینئر بن گئے یا مقابلے کا امتحان پاس کر کے بڑے افسر ہوگئے لیکن اندر سے وہ اپنے لئے ان پیشوں کے انتخاب سے کسی بھی طرح خوش اور مطمئن نہیں یہی لوگ اگر اپنی مرضی اورپسند کے شعبے اختیار کرتے تو زیادہ اچھی اور مطمئن زندگی گزار رہے ہوتے۔ ہمارے وہ لوہار پیشہ سیاستدان جن کی زبان یہ مطالبہ کرتے خشک نہیں ہوتی کہ ووٹ کو عزت دو اگر یہی سیاستدان مطالبہ کریں کہ پیشوں کو عزت دو تو معاشرے میں ایک خوشگوار سوچ اور تبدیلی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
میرے جو بھی پیارے قارئین یہ تحریر پڑھ رہے ہیں وہ ایک لمحے کے لئے سوچیں کہ کیا وہ اپنے اس کام اور پیشے سے وابستہ ہیں جو وہ اپنی مرضی اور پسند سے اختیار کرنا چاہتے تھے اور اگر نہیں تو کسی نے کہا تھا کہ خوش نصیب وہ ہوتا ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہو۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے۔۔سلمیٰ اعوان
Next Article مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ۔۔کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.