Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»قومی اسمبلی کے 8، پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
اہم خبریں

قومی اسمبلی کے 8، پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

ایڈیٹراکتوبر 16, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
election
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر آج ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
پنجاب میں فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور ملتان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 3، 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں چارسدہ، پشاور اور مردان میں قومی اسمبلی کی 3 نشستوں اور سندھ میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کورنگی اور ملیر میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔
پنجاب میں ایک ہزار 434، خیبرپختونخوا میں 979 اور کراچی میں 340 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ملک کی سیاسی تاریخ میں یہ منفرد مثال ہوگی کہ ایک امیدوار (چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان) 8 میں سے 7 نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔
آزاد امیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کُل 101 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، پنجاب میں 52، سندھ میں 33 اور خیبرپختونخوا میں 16 امیدوار ہیں، ان حلقوں میں تقریباً 44 لاکھ 72 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
پنجاب میں وفاق کی حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور صوبے میں برسراقتدار پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان ان انتخابات میں زبردست مقابلہ متوقع ہے۔
این اے 157 ملتان سے شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں جن کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی ہیں۔
فیصل آباد-8 میں این اے 108 میں عابد شیر علی اور این اے 118 میں مسلم لیگ (ن) کی شزرا منصب علی عمران خان کے مدمقابل ہیں۔
کراچی میں ملیر اور کورنگی میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج اہم ہوں گے کیونکہ یہ 23 اکتوبر کو شہر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے محض ایک ہفتہ قبل ہورہے ہیں، جیتنے والی پارٹی کو کراچی کی مقامی حکومت کے لیے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تقویت ملے گی۔
این اے 239 کے لیے 22 امیدوار میدان میں ہیں، عمران خان، ایم کیو ایم (پاکستان) کے نئیر رضا اور ٹی ایل پی کے محمد یاسین کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔
دوسرے حلقے کا رقبہ بہت زیادہ ہے لیکن ووٹرز کی تعداد کم ہے، یہاں بھی سربراہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کے درمیان بھرپور مقابلے کا امکان ہے۔
The Election Commission of Pakistan (ECP) said earlier that a sufficient num­ber of police and Rangers personnel would be deployed for maintaining law and order on the polling day.
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ کے دن امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی کافی تعداد تعینات کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے 3 حلقوں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور پر آج ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
ان تینوں حلقوں پر سابق وزیراعظم اور سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان امیدوار ہیں
این اے 31 پشاور میں 8 امیدوار میدان میں ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 180 ہیں۔
عمران خان کے مقابل اے این پی کے حاجی غلام بلور اور جماعت اسلامی کے حاجی اسلم ہیں، 265 پولنگ اسٹیشنز میں سے مردوں کے لئے 146، خواتین کے 117 جبکہ 2 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
این اے 22 مردان میں 4 امیدوار میدان میں ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز 4 لاکھ 71 ہزار184 ہیں، یہاں عمران خان کا مقابلہ جماعت اسلامی کے عبدالواسع اور جمیعت علمائے اسلام کے محمد قاسم سے ہے، حلقے میں ایک ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز میں سے 568 مردوں کے اور 460 خواتین کے پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں،
این اے 24 چارسدہ میں 4 امیدوار مدمقابل ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار862 ہیں، یہاں اے این پی کے صوبائی صدر ایم ولی خان اور عمران خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں قائم 384 پولنگ اسٹیشنز میں سے 196 مردوں کے، 154 خواتین کے اور 34 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے جہاں سیکیورٹی کے لیے خاطرخواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان حلقوں کے ووٹرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بلاخوف و خطر جا کر قومی فریضہ سمجھ کراپنا ووٹ ڈالیں۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج ہونے ضمنی انتخابات میں اپنے کارکنان کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’ان تمام حلقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے ہر ایک کو نکلنا چاہیے جہاں آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، یہ لٹیروں کے شکنجوں سے حقیقی آزادی کا ریفرنڈم ہے‘۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ہم پی ڈی ایم، الیکشن کمیشن اور ’نامعلوم افراد‘ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جن حلقوں پر آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ان میں این اے 22 مردان 3، این اے 24 چارسدہ 2، این اے 31 پشاور 5، این اے 108 فیصل آباد 8، این اے 118 ننکانہ صاحب 8، این اے 157 ملتان 4، این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کورنگی کراچی، پی پی 241 بہاولنگر-5، پی پی 209 خانیوال 7 اور پی پی 139 شیخوپورہ-5 شامل ہیں۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کاکالم:پھر وہی حلقہ این اے157
Next Article ایران کی بدنام زمانہ ’ایون جیل‘ میں آگ لگنے کے بعد فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاعات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم

جولائی 22, 2026

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.