پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 تھی اور یہ 10 کلومیٹر زیرِ زمین آیا۔
اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جہلم، حافظ آباد، سوات باغ آزاد کشمیر اور وادی نیلم کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
(بشکریہ: جنگ نیوز)
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم:پہلے شاپر بناؤ پھر اس سے دم گھونٹ لو
Next Article صبیحہ خانم کو ہم سے بچھڑے 3برس بیت گئے

