Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جمہوریت چلنی چاہیئے ، لیکن یہ امیر المومنین نواز شریف ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی
اختصاریئے

جمہوریت چلنی چاہیئے ، لیکن یہ امیر المومنین نواز شریف ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی

ایڈیٹرفروری 25, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہاں کسی انقلاب کے دور دور تک کوئی آثار نہیں، یہاں لاکھوں پیروکار اور ہزاروں عسکری تربیت یافتہ افرادی قوت رکھنے والے لوگ بھی طالبانی یا ایرانی طرز کا انقلاب نہیں لا سکتے چہ جائیکہ چند سو مارکسسٹ کوئی پرولتاری انقلاب لانے کا خواب دیکھیں، تبدیلی کی دعویدار تیسری قوت کے کارنامے بھی سب کے سامنے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔یہاں اسی بری بھلی لنگڑی لولی پارلیمانی جمہوریت کو ہی چلنا ہو گا اور چلنے دینا ہو گا۔ اس وقت تمام ادارے خود کو مضبوط کرنے اور اختیارات حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔بعض عدالتی فیصلوں سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن عدلیہ مضبوطی کی طرف جا رہی ہے اور مضبوط عدلیہ کی اہمیت اور ضرورت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، اور عدلیہ کو اپنی پالیسیوں پہ کوئی یوٹرن نہیں لینا چاہیئے۔فوج نے پہاڑ جیسی غلطیاں کی ہیں لیکن وہ اب انہیں سدھار بھی رہی ہے ، آرمی چیف پارلیمنٹ میں گئے، انہوں نے گزشتہ چالیس سال کی غلطیوں کا اعتراف بھی کیا، فوج نے اپنی ہی غلطیوں یا مجبوریوں سے پیدا کردہ عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ اگر ایک مضبوط اور منظم فوج نہ ہوتی تو ہمارے مغربی مہربان پاکستان کو بھی عراق افغانستان، یمن اور شام بنا چکے ہوتے۔۔ اگرچہ اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
آخر میں بات کریں پارلیمنٹ کی، پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی حکومت نے بہت کام کیا، صدر زرداری اپنے اختیارات سے دستبردار ہوئے ، آئین میں ترامیم کر کے اس کی اصل پارلیمانی روح بحال کی گئی، اگرچہ نون لیگ کے افتخار چودھری اور اسٹیبلشمنٹ سے گٹھ جوڑ کی وجہ سے پارلیمان کو اس کی مثالی بالادستی حاصل نہ ہو سکی، پیپلز پارٹی کی حکومت کو پریشان کرنے کے لئے نون لیگ نے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ بدقسمتی سے انہوں نے اقتدار حاصل کرنے کے لیے اور الیکشنز میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لئے حسب روایت افتخار چودھری اور جنرل کیانی کا سہارا لیا۔۔۔ نوازشریف کی شہنشاہ بننے کی خواہش کے نتیجے میں جب پارلیمانی نظام خطرے سے دوچار ہوا تو پیپلز پارٹی نے غیر مشروط طور پر نوازشریف کا ساتھ دیا، لیکن نوازشریف نے پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کی بجائے روایتی محلاتی سازشوں کا سہارا لیا۔ اور آج جب ان کے خاندان کا تخت ڈول رہا ہے تو وہ نا صرف انقلابی،نظریاتی اور مزاحمتی ہونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں بلکہ فوج عدلیہ اور بیوروکریسی سمیت تمام اداروں کی تباہی کے درپے ہیں، وہ عدلیہ اور نیب کے پر کترنے کے لیے آئینی ترمیم کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں ، بیوروکریسی کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وہ پہلے بھی فوج کو آپس میں لڑانے ،عدلیہ کو تقسیم کرنے اور بار اور میڈیا کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے کی روایت رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ ضیاء الدین بٹ اور رفیق تارڑ فینومینا ذہن میں لائیے۔
آج ہماری معیشت اور خارجہ پالیسی جس ابتری کا شکار ہے ، ہمارے خطے میں جو حالات ہیں، مغربی طاقتیں جس طرح ہمیں شمالی کوریا بلکہ صومالیہ بنانے کے درپے ہیں، تمام اداروں کو اپنی اپنی اناؤ ں کی قربانی دینا ہو گی اور اپنی اپنی حدود میں رہ کر ملک کی بقا و سلامتی کے لئے کام کرنا ہو گا۔۔جمہوریت اور پارلیمان کا کوئی متبادل نہیں ہے۔۔۔
لیکن امیر المومنین اور صاحب السمو ذہنیت رکھنے والے نوازشریف کو روکنا بہت ضروری ہے۔۔۔
میں نے زرداری صاحب سے اختلاف کا اظہار کیا تھا لیکن اب میں ان کی اس بات سے متفق ہوں کہ میاں صاحب پاکستان کے لئے ایک بوجھ بلکہ ناسور بن چکے ہیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک ہوتی تھی صبح اور اب ایک ہے شام ِ:روزن دیوار سے /عطا ء الحق قاسمی
Next Article خزانے کی چابی کس کس کے پاس رہی : مملکت اے مملکت محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026

نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی

ستمبر 22, 2026

دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا

ستمبر 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.