گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی۔
یہ افسوس ناک واقع شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش آیا جس میں ابتدائی طور پر 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
پولیس کے مطابق سیاحوں پر مشتمل مسافر ہائی روف حادثے کا شکار ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دیامربس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئےگلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ وفاقی محکموں کو امدادی کاموں میں معاونت کی بھی ہدایت کی ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
- لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
- بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار

