ملتان:پنجاب فوڈاتھارٹی نےمردہ مرغیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےدوافراد کو گرفتارکرلیاجبکہ 800کلوگرام مردہ مرغیاں تلف کردی گئیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرآپریشنزشعیب جدون نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ کھاد فیکٹری کے قریب پولٹری شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے800 کلو گرام مردہ مرغیاں برآمدکرکے ڈمپنگ سائڈ پر تلف کر دیں۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاجبکہ پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایاکہ پولٹری شاپ مالکان مردہ اورکم وزن مرغیاں فروخت کر رہے تھے۔ سلاٹر کونز کی عدم موجودگی اور ورکرز کے ٹریننگ سرٹیفیکیٹس کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کیا گیااوریہ مردہ مرغیاں ہوٹلوں اور شوارما شاپس پرسپلائی کی جانی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہیں اور 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ڈی جی فوڈ نے کہاکہ مردہ مرغیوں جیسا گھناؤنا کام کرنے والے عوام کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کریک ڈاؤن جاری ہیں۔
ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
- لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
- جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
- مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

