Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » زاہد مظہر کی خصوصی رپورٹ : کیا سی پیک کا مرکز گوادر کے بجائے اب کراچی ہوگا؟
تجزیے

زاہد مظہر کی خصوصی رپورٹ : کیا سی پیک کا مرکز گوادر کے بجائے اب کراچی ہوگا؟

ایڈیٹرفروری 27, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi habib bank
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : چند ماہ پہلے گوادر میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والے کچھ باخبر دوستوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا سرمایہ واپس کراچی منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔وجہ پوچھی تو ٹال گئے۔ ظاہر ہے کہ اندر کی معلومات لیک نہیں کی جاتی وہ بھی ایک ایسے شخص کو جس کا کام ہی خبریں منتقل کرنا ہو۔ سرمایہ وہاں سے نکل کر کراچی آیا تو گوادر کا بوم، بم ہوگیا اور کراچی کا بوم، بوم بوم ہوگیا۔
چند روز پہلے پھر ملاقات کا شرف ملا تو انہوں نے بتایا کہ سی پیک کا گوارد روٹ وقتی طور پر رک گیا یا روک دیا گیا ہے۔ جب تک بلوچستان کے معاملات کسی کروٹ نہیں بیٹھتے اور صنعتیں لگانے اور چلانے کے لیے انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ ضروری چیزیں یعنی پانی، بجلی اور گیس کا مناسب بندوبست نہیں ہوجاتا تب تک سی پیک کراچی سے چلے گا۔
چینی مصنوعات کی ترسیل کے لیے پہلے مرحلے میں بن قاسم اور کراچی پورٹ کا استعمال کیا جائے گا اور پھر بیرونی اور اندرونی معاملات دیکھتے ہوئے کچھوے کی چال سے آگے بڑھا جائے گا۔
یوں سمجھ آگیا کہ چند ماہ پہلے انہوں نے سرمایہ وہاں سے کیوں نکالا۔ تھوڑا اور کھنگالا تو معلوم ہوا کہ سی پیک کے تحت ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی کے قریب دھابیجی میں انڈسٹریل زون بنایا جارہا ہے جسے بعد میں خصوصی اقتصادی زون میں تبدیل کیا جائے گا۔سی پیک کے تحت پہلے مرحلے میں صنعتیں یہیں لگیں گی کیونکہ یہاں انفراسٹرکچر بھی ہے اور پانی، بجلی، گیس بھی۔ پھر سب سے بڑھ کر یہ کہ بن قاسم پورٹ آدھے گھنٹے اور کراچی پورٹ ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے۔
تھوڑی سوچ بچار کی تو دھابیجی میں اچانک زمین کی قیمتوں کو پَر لگنے کی وجہ نظر آنے لگی۔ لیکن یہاں بھی قانونی سقم کی وجہ سے معاملہ کچھ پھنس گیا۔عدالت میں زیرِ التوا فیصلے کی وجہ سے سندھ حکومت وفاق سے وعدہ کرنے کے باوجود اس مقصد کے لیے 1500 ایکڑ زمین فراہم نہ کرسکی اور شاید یہی وجہ ہے کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے برملا کہہ ڈالا کہ وزیرِاعظم دھابیجی انڈسٹریل زون میں بے بنیاد اور کمزور قانونی چارہ جوئی کے باعث ہونے والی تاخیر سے کافی پریشان ہیں۔
وزیرِاعظم کے حالیہ دورہ چین میں چینی حکومت اور سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کے عدم تسلسل کا معاملہ اٹھایا تو انہیں یقین دلایا گیا کہ حکومت مستحکم ہے اور ہرصورت پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا، خاص کر سی پیک پر کسی سرد یا گرم موسم کا اثر نہیں پڑے گا۔
وزیرِاعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد حالیہ دورہ روس اور ساتھ ہی امریکا پر کھل کر تنقید پاکستان کی جانب سے سمت کی تبدیلی کے واضح اشارے دے رہے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ پاکستان کی صنعتی اور اقتصادی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں۔
دوسری جانب حکومتِ پاکستان نے ریکوڈک میں موجود سونے، تانبے اور دیگر معدنی ذخائر پر نئے معاہدے اور سینڈک منصوبے پر کام میں تیزی سے بھی بہتری کی امیدیں باندھ لی ہیں۔ سرکاری حلقوں کا ماننا ہے کہ سی پیک، ریکوڈک اور سینڈک بھرپور رفتار پکڑ لیں تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے یا کشکول اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اگر ان باتوں کو درست مان لیا جائے تو بھی چینی سرمایہ کاروں کے اٹھائے گئے تحفظات یعنی سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ اور پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھنا بہت ضروری ہوگا۔ اس کے بغیر نہ کوئی خواب پورا ہوگا، نہ کوئی کوشش بارآور ثابت ہوگی اور مستقبل بھی ڈولتا رہے گا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سی پیک پاک چین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا
Next Article لاہور قلندرز کی دھمال : پہلی بار پی ایس ایل کا چیمپئن : ملتان کی سلطانی چھین لی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : پاک چین تعلقات میں سکیورٹی کی دراڑ

نومبر 16, 2024

سید مجاہد علی کا تجزیہ : اسحاق ڈار کی غیر ذمہ داری اور پاک چین تعلقات

نومبر 1, 2024

دہشتگرد پاکستان کی ترقی اور سی پیک روکنا چاہتے ہیں، انکے مذموم ارادے ناکام ہوں گے: وزیراعظم

اگست 27, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.