اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث دو افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.85 فی صد پہنچ گئی جس پر ملک بھر میں سفر کے دوران ماسک کو لازمی قرار دے دیا گیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 382 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 87 پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے۔
سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.17 فی صد رہی، کے پی میں 1.15 فی صد، پنجاب میں 1.17 فی صد اور آزاد کشمیر میں 2.94 فی صد رہی۔
کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22.65 فی صد، حیدرآباد میں 0.32 فی صد، مردان میں 2.44 فی صد، اسلام آباد میں 2.31 فی صد، لاہور میں 2.76 فی صد، پشاور میں 3 فی صد، راولپنڈی میں 1.05 فی صد، سرگودھا میں 1.64 فی صد، مظفرآباد میں 6.25 فی صد، ایبٹ آباد میں 4.17 فی صد اور نوشہرہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
دریں اثنا ملک کے کچھ شہروں میں کووڈ کے کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔
این سی او سی نے کہا ہے کہ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں تا کہ کووڈ سے محفوظ رہیں۔
( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

