Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سہیل وڑائچ کا کالم : حافظ ڈاکٹرائن!!
سہیل وڑائچ

سہیل وڑائچ کا کالم : حافظ ڈاکٹرائن!!

ایڈیٹرجون 16, 202516 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستانی صحافت کیلئے کافی عرصہ سے ایک مسئلہ جو چیلنج کی صورت اختیار کیے ہوئے ہے وہ ہے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی شخصیت، ان کے خیالات اور ان کے مزاج کا پتہ چلانا ۔ سچ تو یہ ہے کہ فی الحال صحافت اس معاملے کا کھوج لگانے میں ناکام ہے۔ جنرل عاصم منیر نہ تو جنرل باجوہ کی طرح رات کو صحافیوں سے لمبی لمبی ملاقاتیں کرکے اپنا فلسفہ سمجھاتے ہیں، نہ جنرل کیانی کی طرح دھویں کے مرغولوں میں اپنے ارادوں کا اظہار کرتے ہیں اور نہ ہی وہ جنرل راحیل شریف کی طرح آئی ایس پی آر کے ذریعے سیاسی اور صحافتی جنگ لڑتے ہیں۔ جنرل عاصم منیر صحافیوں سے ملنے سے گریزاں ہیں ان کی صحافیوں سے ملاقاتیں صرف دعا سلام تک محدود ہیں، شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ وہ ماضی کے فوجی سربراہوں کے صحافیوں کے سامنے اپنے ارادوں کے اظہار کو غلط سمجھتے ہوں!۔ میں نے ذاتی طور پر پروفیشنل صحافی کی حیثیت سے کئی بار ملاقات اور گفتگو کا وقت لینے کی درخواست کی ہے لیکن ہر دفعہ شائستگی سے ٹال دیا گیا۔بعض لوگوں کے خیال میں ملاقاتوں اور اظہار خیال سے پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں تو کئی دفعہ خاموشی سے افواہیں اور غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں، صحافیوں کے خیال میں مسلسل خاموشی، ملاقاتوں سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے مگر اس صحافیانہ استدلال کو کون سنتا ہے؟ صحافی سمجھتے ہیں کہ ماضی میں افواہیں اور غلط فہمیاں پھیلتی رہی ہیں اور پھیل رہی ہیں۔ ایک سابق ایڈیٹر حال مقیم امریکہ نے بغیر تصدیق کے یہ جھوٹی خبر چلا دی کہ چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری سے پہلے اِس عاجز نے نواز شریف اور جنرل صاحب کی ملاقات کروائی تھی حالانکہ اس وقت تک میں نے جنرل صاحب کو صرف ٹی وی پر دیکھا تھا اور نواز شریف میرے ساتھ عمران خان کی حمایت کرنے پر ناراض ہوگئے تھے اور آج تک ہیں۔ بہرحال صحافت میں ایسا ہوتا رہتا ہے کسی سے شکوہ شکایت کیا کرنا؟
جنرل حافظ عاصم منیر کے بارے میں کیسے جانیں جب ان سے کسی صحافی کی کوئی ملاقات ہی نہیں۔ اس حوالے سے راقم نے وزیر اعظم سمیت جنرل صاحب سے ملنے والوں اور جاننے والوں سےگفتگو سے ایک خاکہ مرتب کرنے کی کوشش کی ہے جو قارئین کےتجسس کی پیاس بجھانےکیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ جنرل صاحب کے جاننے والے بتاتے ہیں کہ وہ دوستوں کے حلقوں میں ابریشم اور دشمنوں کیلئے فولاد جیسے ہیں ۔وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ وہ 1988ء سے اب تک آنے والے ہر آرمی چیف آف سٹاف سے ملتے رہےہیں اور تقریباً ہر ایک کے مثبت اور منفی نتائج کو براہ راست محسوس کرتے رہے ہیں ،ان کا خیال ہے کہ حافظ عاصم منیر ماضی کے سب فوجی سربراہوں سے مختلف ہیں، ماضی کے سب فوجی سربراہ اگر دن میں وزیر اعظم سے ملتے تھے تو رات کے اندھیرے میں اسی کی اپوزیشن سے رابطہ کرلیتے تھے۔ بقول وزیر اعظم شہبا زشریف سابق صدر عارف علوی نے آرمی چیف کےتقرر نامے کے بعد کوشش کی کہ وہ عمران خان سے جنرل عاصم منیر کی فون پر بات کرا دیں مگر جنرل عاصم منیر نے سرکاری عمال کے علاوہ کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کردیا۔
حافظ عاصم منیر ذاتی طور پر مذہبی ہیں، قرآن پاک کی آیات کا اکثر حوالہ دیتے ہیں اور ان ہی کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل ترتیب دیتے ہیں، ان کی والدہ مرحومہ وفات پاگئیں تو ان کی نماز جنازہ انہوں نے خود پڑھائی۔ گویا وہ سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو دین کا فہم ہونا چاہیے اسی لئے کسی مولوی کو جنازہ پڑھانے کیلئے نہیں بلایا۔ وہ مذہبی انتہاپسندی کے خلاف ہیں۔ ان کے ایک افسر کے بارے میں ان سے شکایت کی گئی کہ وہ شام کو دفتر میں نیکر پہن لیتا ہے حالانکہ وہ جم کرنے کیلئے نیکر پہنتا تھا جنرل عاصم منیر نے اپنے آفیسر کو بلایا اور بغیر کسی کارروائی کے اسے فٹ رہنے کا نہ صرف درس دیا بلکہ اس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
فیلڈ مارشل اپنے ماتحتوں کے تساہل کے سخت خلاف ہیں وہ تین سینئر لیفٹیننٹ جرنیلوں کو ان کے عہدوں سے برخاست کر چکے ہیں ان تینوں سینئر ترین افسروں پر ڈسپلن کی خلاف ورزی اور کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی نہ کرنے کا الزام ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی سابق آئی ایس آئی چیف کا احتساب نہیں ہوا، جنرل فیض اس وقت کورٹ مارشل کے مراحل سےگزر رہے ہیں ۔اسی طرح وہ کسی بھی افسر کے ڈسپلن سےباہر ہونے کو برداشت نہیں کرتے ۔عمومی طور پر یہ غلط تاثر پھیل رہا تھا کہ جنرل باجوہ نے پاکستان میں جہادی سرگرمیوں پر جو مکمل پابندی عائد کی تھی اب شاید اس میں کچھ تبدیلی آ جائے جہادی تنظیموں کو اس حوالے سے کافی امیدیں بھی تھیں لیکن موجودہ ڈاکٹرائن کسی پراکسی وار کی قائل نظر نہیں آتی ایک وجہ تو فیٹف اور دوسری بین الاقوامی نگرانیاں ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ یہ نظریہ بھی کار فرما ہے کہ پاکستان کی افغان پراکسی اور کشمیر پراکسیز بالآخر آزاد اور خود مختار ہو کر ریاست ہی کیلئے خطرہ بن جاتی ہیں، ڈاکٹرائن کا واضح عزم ہے کہ ڈسپلنڈ فوج کو ہی ریاست کی واحد نمائندہ فورس ہونا چاہئے۔
سماجی طور پر حافظ عاصم منیر کا دوستی کا دائرہ زیادہ وسیع نہیں ہے۔ وہ محدود دوستوں سے ہی ملتے جلتے ہیں اور اپنے ان دوستوں کے زمانہ قدیم سے پیشوا بھی ہیں۔ ان کے دوست اپنے خاندان اور رسوم و رواج کے حوالے سے بھی ان کے مشوروں کو صائب سمجھتے ہیں۔ حتیٰ کہ کسی کی شادی پر کیا سلامی دینی ہے اس کا مشورہ بھی ان سے کیا جاتا ہے۔گویا وہ عرصہ دراز سےدوستوں کے ٹیم لیڈر رہے ہیں اور انہیں لیڈر شپ کا خاصا تجربہ ہے۔خوارج دہشت گردوں اور فتنۂ ہندوستان کے حوالے سے موجودہ ڈاکٹرائن میں ان کیلئےکوئی نرمی یا گنجائش موجود نہیں۔ وفاقی سیاسی حکومت کی پہلے رائے تھی کہ بلوچستان کے حوالے سے سیاسی ڈائیلاگ ہونا چاہیے نواز شریف نے بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک کو بلا کر مذاکرات کا عندیہ بھی دیا لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ سوچ بحث اور صلاح مشورے کے بعد سردخانے کی نذر ہو چکی اور اب صرف اور صرف آپریشن ہی واحد آپشن کے طور پر اپنا لیا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ خوارج دہشت گرد تو سینکڑوں کی تعداد میں مارے جا رہے ہیں اور امریکی جنرل نے خود اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔ خوارج اور طالبان کو کبھی اتنی سخت مدافعت اور ایکشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا جتنا آج کل کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ ڈاکٹرائن پاکستان کے نظریے پر کامل یقین رکھتی ہے اور پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ حافظ ڈاکٹرائن کو شدت سے احساس ہے کہ پاکستان کی معاشی بنیاد بہت کمزور ہے اور جب تک یہ بنیاد مضبوط نہیں ہوگی اس وقت تک ریاست طاقتور نہیں ہوسکتی۔ اسی خیال کے پیش نظر ایس آئی ایف سی کو بنایا گیا تاکہ فوج اور سول حکومت کے اشتراک سے بیرونی سرمایہ کاری کی پیش کش کی جائے یہ نیا انتظام ابھی حتمی مراحل میں ہے ، بہت سے منصوبے بنائے گئے ہیں، قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں تاکہ بیرونی سرمایہ کاری کا راستہ ہموار اور پرکشش ہو جائے۔ حافظ ڈاکٹرائن کا بنیادی خیال پاکستان کو دفاعی اور معاشی استحکام دینا ہے اور ظاہر ہے کہ اس سوچ کے محور و مرکزجنرل عاصم منیر خود ہیں گویا اس ڈاکٹرائن کی کامیابی کا انحصار بھی ان کے معیشت پر خصوصی ارتکاز پر ہے۔ جنرل صاحب کے خیال میں پاکستان کے پاس معدنیات کے اتنے وسیع ذخائر ہیں کہ ان سے پاکستان کے تمام قرضے بھی اتر سکتے ہیں اور پاکستان معاشی طور پر مضبوط بھی ہوسکتا ہے۔دوسری طرف ان کے نقادوں کے خیال میں سیاسی استحکام کیلئے اس ڈاکٹرائن کےپاس کوئی فارمولہ نہیں ہے حالانکہ ملکی پائیدار ترقی و استحکام کے لئے وہ فارمولہ بنانا ضروری ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سہیل وڑائچ کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحکومت نے پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
Next Article اسرائیلی حملے کی مذمت نہیں بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں: فضل الرحمان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 22, 2026

نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 18, 2026

سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

نومبر 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 19, 2026
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.