Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » صلح کے لیے دباؤ نے نوجوان کی جان لے لی : گوجرہ میں مسیحی برادری کا شدید احتجاج
اہم خبریں

صلح کے لیے دباؤ نے نوجوان کی جان لے لی : گوجرہ میں مسیحی برادری کا شدید احتجاج

ایڈیٹرمئی 26, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

( ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ ) پنجاب کے شہر گوجرہ میں ایک مسیحی لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کے بعد متاثرہ لڑکی کے بھائی کی موت کے بعد معاملہ مزید الجھ گیا ہے جبکہ ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
گوجرہ کے علاقے طارق آباد کے رہائشی اور متاثرہ لڑکی کے چھوٹے بھائی رضوان مسیح نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’چند دن قبل ان کی بہن بازار سے دودھ لینے گئیں تو دو مسلمان لڑکوں نے ان سے چھیڑ خانی، جس پر بازار میں موجود ان کے بڑے بھائی عارف مسیح نے انہیں منع کیا۔ جس پر دونوں ملزمان نے دونوں بہن بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے، جس کے بعد دونوں بہن بھائی زخمی حالت میں گھر آگئے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے تھانہ سٹی گوجرہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی جس پر دونوں ملزمان کے خلاف ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رضوان کے مطابق: ’مقدمہ درج ہونے کے چند دن بعد 23 مئی کو ملزمان ان کے گھر آئے اور گالم گلوچ شروع کر دی اور مقدمہ واپس لینے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا، جس کے بعد وہ ان کے بھائی عارف مسیح کو زبردستی موٹر سائیکل پر لے گئے اور انہیں زہر دے دیا۔ حالت خراب ہونے پر عارف مسیح کو ہسپتال لےجایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرانے کی درخواست دی لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، جس پر انہوں نے سمندری روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا، تو دوسرا مقدمہ درج ہوا لیکن تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی۔
متاثرہ مسیحی خاندان کے وکیل اور مینارٹی الائنس پاکستان کے صدر اکمل بھٹی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ گوجرہ شہر کے قریبی علاقے طارق آباد میں 50 کے قریب مسیحی خاندان آباد ہیں جبکہ آس پاس مسلمان خاندان آباد ہیں۔ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس واقعے میں گجر خاندان کے دو لڑکوں نے مسیحی لڑکی کو بھرے بازار میں ہراساں کیا، منع کرنے پر ان کے بھائی پر بھی تشدد کیا گیا اور پھر انہیں زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔‘
اکمل بھٹی کے مطابق پولیس دباؤ میں ان کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہی ہے اور مقدمہ بھی احتجاج کے بعد درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’لڑکی کو ہراساں کیے جانے اور انہیں بھائی سمیت تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے لیے مقامی افراد نے پنچایت بلائی اور مسیحی خاندان پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ کارروائی سے باز رہیں۔‘
کیا معاملہ ایسا ہی ہے؟
اس واقعے کے حوالے سے جب گوجرہ سٹی کے ڈی ایس پی میاں وقار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بازار میں دو نوجوانوں نے ایک مسیحی لڑکی کو ہراساں کیا اور ان کے بھائی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی تھی لیکن ملزمان نے قبل از گرفتاری ضمانت کروا رکھی ہے، اس لیے ضمانت خارج ہونے تک انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید بتایا: ’مقدمے کے دوسرے پہلو کے مطابق تفتیش سے ثابت ہوا ہے کہ عارف مسیح نے خود زہر کھا کر خود کشی کی ہے۔ ہمارے پاس ان کی مرنے سے پہلے کی ویڈیو موجود ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر ملزمان سے صلح کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ میں صلح کرنے پر مرنے کو ترجیح دے رہا ہوں۔ اس کے علاوہ اہل علاقہ کو بھی معلوم ہے کہ انہوں نے اپنے ہی گھر والوں اور وکیل کی جانب سے صلح کے دباؤ پر خود کشی کی ہے۔‘
ڈی ایس پی میاں وقار نے مزید بتایا: ’ہم تفتیش کر رہے ہیں، جس میں ثابت ہوچکا ہے کہ لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم قتل میں ملوث نہیں، لیکن مسیحی برادری نے سمندری روڑ بلاک کیا تو ان کو پُر امن انداز میں منتشر کرنے کے لیے ہم نے ان کی درخواست کے مطابق مقدمہ تو درج کر لیا لیکن یہ خارج ہوجائے گا کیونکہ کسی پر جھوٹا الزام ثابت نہیں کیا جا سکتا۔‘
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’لڑکی کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہوتے ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔‘
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مسیحی گوجرہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد میں نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر صحافی پر تشدد
Next Article حامد میرکا کالم:جنرل رانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں

اپریل 20, 2025

مسیحی بھائیوں کے دکھوں کا اشاریہ : ’ گل و خار‘ کا پیش لفظ رضی الدین رضی کے قلم سے

ستمبر 7, 2024

صدر آصف زرداری نے کرسچن میرج ترمیمی ایکٹ 2024 کی توثیق کردی

جولائی 23, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.