Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اظہر سلیم مجوکہ کا کالم : میں‌اک بجٹ سے جو بچ کے نکلا تو میں نے دیکھا
اظہر سلیم مجوکہ

اظہر سلیم مجوکہ کا کالم : میں‌اک بجٹ سے جو بچ کے نکلا تو میں نے دیکھا

ایڈیٹرجون 28, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
budget and currency
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مشکل ترین حالات میں حکومت نے مشکل ترین بجٹ پیش کر کے عوام کو طفل تسلی بھی دے ڈالی ہے کہ غریب کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا بجٹ میں پہلی بار سپر ٹیکس بھی متعارف کرا دیا گیا ہے اور حسب روایت ابھی تک کسی طبقے کی طرف سے بجٹ کو خوشگوار اور عوام دوست قرار نہیں دیا جا رہا آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا شکنجہ بھی صرف بیچاری عوام کی گردن میں فٹ آتا ہے اور ہمیشہ کی طرح سے بڑے بڑے مگرمچھ اس میں سے نکل جاتے ہیں۔
منصوبہ بندی کے امور کے ماہر احسن اقبال نے عوام کو چائے کم پینے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود عوام کے سڑکوں پر نہ نکلنے کا شکوہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے ایک روٹی چار بھائیوں میں تقسیم کرنے کا سنہری مشورہ دیا ہے اور ایک بجٹ پیش کرنے کے بعد ایک اور بجٹ پیش کر کے عوام کیلئے اس شعر کی تفسیر بھی پیش کر دی ہے کہ
اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا
بیچاری عوام تو ایک عرصے سے پرزور نئے تماشے نئے سانحے دیکھتے ہوئے نئے زخموں سے دوچار ہو رہی ہے۔ بجٹ میں عوام کو ا تنے سبز باغ دکھائیں اور اس کی جس زاویے سے تشریح کریں بجٹ کا یہ سارا میلہ بیچارے غریب عوام کا کمبل چرانے کیلئے اور آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کو سود در سود وصولی کا لالچ ہے اور ہمارے حکمرانوں کو اپنی راجدھانی کے قائم رکھنے کی فکر ہے ایسے میں عوام بیچاری تماشائی بنی کسی معجزے کی منظر ہے جواب ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔
ایک خبر کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ گدھوں کی یہ بڑھتی ہوئی تعداد سنجیدہ طبقوں کیلئے یقینا باعث تشویش ہے۔ بیچارا گدھا نہ تو احتجاج کرتا ہے اور نہ ہی اپنے مالک کے رویے پر شکوہ کناں ہوتا ہے اس پر جتنا بوجھ لادا جائے وہ سر جھکائے اسے اٹھائے رکھتا ہے اور سوائے ڈھینچوں ڈھینچوں کے کوئی صدائے احتجاج بلند کرتا نظر نہیں آتا ان سارے حالات میں عوام کی طرف سے بھی کچھ ایسے ہی صوتی اثرات سنائی اور دکھائی دے رہے ہیں۔
منصوبہ بندی کے ماہر احسن اقبال کے مشورے پر عوام نے تو خیر کیا کان دھرنے تھے ہائر ایجوکیشن کمشن نے تمام جامعات کو چائے کی بجائے لسی اور دیگر مشروبات استعمال کرنے کا حکم نامہ ضرور جاری کر دیا ہے۔ حالانکہ انہیں جامعات کی تعلیمی اور انتظامی صورت حال کو بہتر بنانے کے اقدامات کرنا چاہیں کاش ہمارے منصوبہ ساز ان کاغذی منصوبوں کی بجائے مراعات یافتہ طبقوں کے اللّے تللّوں پر پابندی لگاتے ان کی مراعات واپس لیتے پروٹوکول کی لعنت کو ختم کرنے بے جا اسراف کا رونا روتے ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کیلئے کوئی م¶ثر قانون سازی ہوتی تو شاید اس غریب ملک کی فاقہ مستی کا خاتمہ ہو سکتا۔ اپنے دور اقتدار میں آنے سے قبل احسن اقبال نے ایک مرتبہ راقم سے پون گھنٹہ ٹیلی فونک گفتگومیں ملکی مسائل پر کچھ ایسی سیر حاصل اور مدلل گفتگو کی تھی کہ میں اس بات کا قائل ہو گیا تھا کہ احسن اقبال جیسے لوگ اقتدارمیں آکر ہمارے ملک کی کایا پلٹ دیں گے لیکن شومئی قسمت اقتدار میں آ کر بھی ہمارے یہ منصوبہ ساز کچھ بھی نہیں کر سکتے اور ایسے مشوروں پر اکتفا کرتے ہیں جو ملک کی نیک نامی کی بجائے جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں اب تو اپنے خطاب عالیہ میں انہوں نے کرپشن کے حوالے سے بھی متنازعہ بیان دے دیا ہے حالیہ ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی اور تشدد کے واقعات الیکشن کمشن کی کارکردگی کے لئے بھی سوالیہ نشان ہیں آ نے والے انتخابات میں صاف اور شفاف انتخابات ہی ملکی حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں ہمارے وزیراعظم بھی شعر و شاعری کے دلدادہ ہیں اکثر حبیب جالب اور فراز کے شعروں کا حوالہ بھی دیتے ہیں اب بھی انہوں نے ان مشکلات کے باوجود جلد وقت اچھا آنے کی نوید بھی دی ہے غالباً ان کے پیش نظر ناصر کاظمی کا یہی شعر ہو گا کہ
وقت اچھا بھی آئے گا ناصر
غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی
کاش اس کم وقت اور مختصر زندگی میں ہمارے حکمران عوام کیلئے طویل مدتی منصوبوں کی بجائے فوری ریلیف کا کوئی انتظام و اہتمام کریں تو بات بن سکتی ہے کیونکہ
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک
خاک ہو جائیں ہم تم کو خبر ہونے تک

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بجٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم : ملتانِ ما‘ لودھراں اور ضمنی انتخابات …(1)
Next Article شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ : رضا کار سمیت تین افراد ہلاک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امر جلیل کا کالم : لوگ کیا کہتے ہیں

جولائی 9, 2025

نصرت جاوید کا تجزیہ : "جو گزرتے ہیں داغ پر صدمے ‘‘

جولائی 9, 2025

امر جلیل کا کالم : بیوہ بجٹ

جون 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.