ملتان:ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں شادی والے گھر میں 5 ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران دلہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، مزاحمت پر دلہے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران زیادتی کا نشانہ بننے والی دلہن کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ذاتی دشمنی یا پسند کی شادی پر بدلہ لینے کے کوئی شواہد نہیں ملے، واقعہ ڈکیتی کے دوران زیادتی کا ہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب پانچ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردت کے دوران دلہا کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق ڈاکو دلہا محمد لطیف کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 تولہ سونے کے زیورات اور سوا لاکھ روپے نقدی لوٹ لیے۔
اہل خانہ کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی، ڈاکوؤں نے دلہا پر تشدد کیا اور دلہن سے زیادتی کی، محمد لطیف کی کل ہی شادی ہوئی تھی۔
(بشکریہ: جیونیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

