اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہا ہے کہ پارٹی میں کسی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، ایسی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں۔
گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، اس سے پہلے بھی پنجاب سے متعلق فارورڈ بلاک کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں، تحریک انصاف متحد اور بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہےجس میں اختلاف رائے ہوتا ہے، اختلاف رائےکا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک ہے، پارٹی میں ہر ورکر اور عہدیدار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے، اظہار رائے کوپارٹی کےاختلاف کے طورپرنہیں سمجھا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کا کمیٹی میں ہونایا نہ ہونا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
(بشکریہ :جیو نیوز)
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

