Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » صرف مردوں پر مشتمل بلوچستان کابینہ نے حلف اٹھالیا
اہم خبریں

صرف مردوں پر مشتمل بلوچستان کابینہ نے حلف اٹھالیا

ایڈیٹرنومبر 8, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ: بلوچستان کی صرف مردوں پر مشتمل کابینہ نے حلف اٹھالیا جب کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے 5 مشیروں اور 3 خواتین قانون سازوں کو پارلیمانی سیکریٹری مقرر کردیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر صوبائی وزرا سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی زیرقیادت کابینہ کا بھی حصہ تھے اور صرف تین نئے چہرے، بلوچستان عوامی پارٹی کے میر سکندر علی عمرانی، پاکستان نیشنل پارٹی کے سید احسان شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مبین خان خلجی کو اس مرتبہ شامل کیا گیا۔
گورنر ہاؤس کے لان میں منعقدہ تقریب میں گورنر سید ظہور احمد آغا نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔
تقریب میں حاصل بزنجو کے علاوہ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، قبائلی عمائدین، اراکین صوبائی اسمبلی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تاہم نئے تعینات ہونے والے پارلیمانی سیکریٹریوں میں سے کسی نے بھی تقریب میں شرکت نہیں کی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کو نئی کابینہ میں شامل نہ کرنے کے بعد ان کی عدم موجودگی نمایاں تھی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے میڈیا کو بتایا کہ وزرا کے قلمدانوں کا فیصلہ ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔
14 رکنی کابینہ کے گیارہ ارکان پچھلی کابینہ کا بھی حصہ تھے جو 24 اکتوبر کو اس وقت تحلیل ہو گئی جب گورنر نے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جام کمال خان کا استعفیٰ قبول کیا تھا۔
اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے والے وزرا میں عبدالرحمٰن کھیتران، سردار محمد صالح بھوٹانی، میر ظہور احمد بلیدی، حاجی اکبر اسکانی، سکندر علی عمرانی، حاجی محمد خان لہری، نوابزادہ طارق مگسی، بی اے پی کے حاجی نور محمد دمڑ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے میر اسد اللہ بلوچ، بی این پی کے سید احسان شاہ، پی ٹی آئی کے میر نصیب اللہ خان مری اور مبین خان خلجی، عوامی نیشنل پارٹی کے زمرک خان پیرالیزئی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ شامل ہیں۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق لالا عبدالرشید بلوچ، سردار مسعود علی لونی، بی اے پی کے ضیاء اللہ لانگو، جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ میر گوہرم خان بگٹی اور پی ٹی آئی کے میر نعمت اللہ زہری کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
نعمت اللہ زہری کے علاوہ تمام نئے مشیر اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ضیا اللہ لانگو وزارت داخلہ کا قلمدان رکھ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کرنے والی بشریٰ رند، ماہ جبین شیران اور لیلیٰ ترین کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا گیا تاہم وہ حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کابینہ میں بطور وزیر شامل نہ ہونے پر ناخوش ہیں۔
وزیر اعلیٰ حاصل بزنجو نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نئے وزرا کو ایک دو روز میں قلمدان دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکموں کی الاٹمنٹ کا معاملہ آج یا کل حل ہو جائے گا۔
اس تاثر کو ختم کرتے ہوئے کہ پختونوں کو نئی کابینہ میں مناسب نمائندگی نہیں دی گئی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’پختون اراکین صوبائی اسمبلی کو کابینہ میں شامل کیا گیا تھا‘۔
18ویں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’کابینہ میں مزید ایم پی ایز کو جگہ نہیں دی جا سکتی‘۔
جے یو آئی (ف) کا کابینہ میں شمولیت سے انکار
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سابق وزیراعلیٰ کے خلاف بی اے پی کے قانون سازوں کی طرف سے شروع کی گئی تحریک کی حمایت کی تھی تاہم انہوں نے حکومت میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پوری کوشش کریں گے‘۔
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے سڑکوں پر آنے سے قبل مذاکرات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی تھی اور حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔
تاہم انہوں نے زور دیا کہ طبی پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے اور حکومت کو توقع ہے کہ ڈاکٹر عوام کی خدمت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحکومت کا صنعتوں کو سبسڈائزڈ گیس کی فراہمی ختم کرنے کا ارادہ
Next Article سمیع چوہدری کا کالم:مصباح کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ‘مِسنگ لنک’
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.