Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون
  • اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹانک میں خود کش حملہ : 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد لقمہ اجل
  • جنرل عامر رضا کو ترقی دے کر پاکستان کی نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا پہلا سربراہ مقرر کر دیا گیا
  • عوام کا میدانِ جنگ ، جہاں روز حملے ہوتے ہیں : شہزاد عمران خان کا کالم
  • مراکشی افسانہ، بچوں کا جلوس : مصنف ۔۔ محمد شکری / مترجم مبشر علی زیدی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تازیانہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاءالحق قاسمی کا کالم : پیارا بغلول
عطاء الحق قاسمی

عطاءالحق قاسمی کا کالم : پیارا بغلول

ایڈیٹرجولائی 24, 202510 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرا ایک دوست جسے ہم پیار سے بغلول کہتے ہیں بہت مزے کا کردار ہے۔ یہ خاصا کھاتا پیتا نوجوان ہے لیکن اس کی سوچ بہت غریبانہ ہے۔ اس کا واحد مشغلہ بڑے لوگوں سے تعلقات استوار کرنا ہے۔ جس دن یہ بہت خوش نظر آئے سمجھ لیں یہ کسی وزیر سے ہاتھ ملانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اس نے اپنے گھر کے ڈرائنگ روم میں علاقے کے تھانیدار سے لے کر صوبے کے گورنر تک کے ساتھ کھنچوائی ہوئی تصویریں آویزاں کی ہوئی ہیں۔ اس نوع کی تصویروں کے لیے اسے ہر دفعہ ’’مسلح جدوجہد‘‘ کرنا پڑتی ہے۔ اس کا اسلحہ اس کی وہ سوئی ہے جو اس نے قمیص کے کالر میں پیوست کی ہوتی ہے۔ یہ جب کسی بڑے آدمی کو لوگوں کے ہجوم میں گھرا ہوا دیکھتا ہے۔ یہ مجمع کو کہنیاں مارتا ہوا اس کے قریب پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر یہ کہنیاں کام نہ آئیں تو وہ کالر میں سے اپنا ’’اسلحہ‘‘ نکالتا ہے اور اپنے سے آگے کھڑے کسی اور بغلول کو چبھو دیتا ہے اور یوں اپنی جگہ بناتا ہوا بڑے آدمی کے قریب پہنچ جاتا ہے۔ موقع ملے تو بڑے آدمی کے کاندھوں پر دوستانہ انداز میں ہاتھ بھی رکھ دیتا ہے۔ بعض اوقات تو اس کی کمر میں ہاتھ ڈالنے سے بھی باز نہیں آتا مگر ہجوم میں گھرا ہوا بڑا آدمی اس وقت بے بس ہوتا ہے۔ جس کا اندازہ اس ایک تصویر سے بھی لگایا جا سکتا ہے جس میں ہمارے بغلول نے بڑی بے تکلفی سے اس کی گردن میں اپنا بازو حمائل کیا ہوتا اور اس بڑے آدمی نے غصے سے اپنے دانت بھینچے ہوتے ہیں۔
ایک دفعہ ایک وزیر مذہبی امور نے یہ کہہ کر اس کا ہاتھ جھٹک دیا کہ میری آپ سے بے تکلفی ہو سکتی ہے مگر میرے دائیں کاندھے کے اس فرشتے سے نہیں جو میری نیکیاں نوٹ کر رہا ہے آپ میرے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر اس کے فرائض منصبی میں مداخلت کر رہے ہیں۔ لہٰذا کیمرے کی فلیش سے پہلے فوراً اپنا ہاتھ ہٹا لیں۔‘‘
بغلول کو بڑے لوگوں کیساتھ تصویریں کھنچوانے کا شوق بہت مہنگا پڑتا ہے۔ اس کیلئے اسے وقت دینا پڑتا ہے فوٹو گرافر کو لفافہ دینا پڑتا ہے تاکہ وہ اس نوع کا کوئی سنہری موقع مس نہ کرے۔ کہنیاں مارنی ہی نہیں کھانا بھی پڑتی ہیں۔ ایک دفعہ کسی اس سے بڑے بغلول نے اس کی ’’وکھی‘‘ میں ایسی کہنی ماری کہ اس کی چیخ نکل گئی۔ جس پر سیکورٹی والے اسے پکڑ کر لے گئے کہ شاید یہ کسی قسم کا سگنل تھا جو دہشت گردوں کو دیا گیا تھا۔ بغلول کے دو بہنوئی خود بڑے آدمی ہیں جو اس تصویر کھنچوانے کے شوق کا ’’شاخسانہ‘‘ ہیں۔بغلول بنیادی طور پر بہت بھولا بھالا اور نیک دل انسان ہے نہ سگریٹ پیتا ہے نہ شراب پیتا ہے۔ نہ جوا کھیلتا ہے اور نہ پھجے کے پائے کھانے بازار حُسن جاتا ہے۔ اس کا واحد شوق وہی ہے جو میں نے ابھی بیان کیا ہے اور اس سے بھی وہ کسی قسم کا فائدہ نہیں اُٹھاتا بلکہ اُلٹا اس کی اپنی جیب سے پیسے خرچ ہوتے ہیں۔ اسے دوستوں نے کئی دفعہ کہا بھی ہے کہ اگر تم نے بدنامی مول لینا ہی ہے تو اپنی اس بدنامی کو کیش بھی کرائو۔ کہنیاں کھاتے ہو، فوٹوگرافی کےلئے ترلے کرتے ہو اور یوں مذاق کا نشان بنتے ہو۔ تو کیا حرج ہے۔ تم ان بڑے لوگوں سے کوئی فائدہ بھی اُٹھا لو مگر وہ ہمیشہ اس کے جواب میں ہنس دیتا ہے اور کہتا ہے اگر کسی کو ٹکٹیں جمع کرنے کا شوق ہو، باغبانی کا شوق ہو، فوٹو گرافی کا شوق ہو تو کیا تم اسے بھی یہی مشورہ دو گے جو مجھے دے رہے ہو؟ واقعی شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔
گزشتہ روز بغلول میرے پاس آیا تو بہت خوش تھا۔ میں نے اس کی غیرمعمولی خوشی کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا پہلے پاکستان کو کوئی بڑا ملک لفٹ نہیں کراتا تھا۔ اب سب اس کے آگے پیچھے پھر رہے ہیں۔ روزانہ کوئی نہ کوئی بڑا آدمی اسلام آباد آیا ہوتا ہے۔ امریکہ، برطانیہ، جاپان جرمنی، ہالینڈ ان سب کے صدر وزیراعظم، چانسلر، وزیر خارجہ، وزیر دفاع، سیکرٹری خارجہ کون سا بندہ ہے جو ان دنوں اسلام آباد نہیں آیا۔ میں نے کہا برادرم کسی دکان سے سستا سودا ملتا ہو تو سب اس کا رُخ کرتے ہیں۔ ویسے بھی چین اور ایران وغیرہ نے سامراجیوں کے لیے اپنی دکانوں کو تالے لگا رکھے ہیں۔ لے دے کے علاقے میں ایک ہی دکان کھلی ہے گاہکوں کا رش تو ہونا ہی تھا۔
بغلول نے میری بات کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا ’’یار! کوئی طریقہ بتائو، ان بڑے آدمیوں کے ساتھ تصویر کیسے اُتروائی جا سکتی ہے؟‘‘میں نے کہا ’’یہ تو ممکن نہیں کیونکہ ان کی سیکورٹی بہت سخت ہے لیکن کیا تم صرف بڑے آدمیوں کے ساتھ تصویر اُتروانا چاہتے ہو یا اہم لوگوں کے ساتھ بھی تصویر اُتروا سکتے ہو؟‘‘
کہنے لگا ’’اہم لوگ ہی تو بڑے ہوتے ہیں اگر ہو سکے تو ان کے ساتھ میری تصویر کا انتظام کر دو۔‘‘
میں نے جواب دیا ’’کس خاص اہتمام کی ضرورت نہیں تم غزہ جائو اور پتہ کرو زخمی ہونے والے پھول سے بچے کس ہسپتال میں ہیں تم ان بچوں کے ساتھ اپنی تصویر اُتروانا یہ تمہاری البم کی سب سے قیمتی تصویر ہوگی۔‘‘
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا کالم : سب اِسی "مْک مْکا سیاست” کے اسیر ہْوئے
Next Article حامد میر کا کالم :تاریک رات کا فیصلہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون

جولائی 25, 2026

اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 25, 2026

آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز

جولائی 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون جولائی 25, 2026
  • اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 25, 2026
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز جولائی 24, 2026
  • ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 24, 2026
  • ٹانک میں خود کش حملہ : 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد لقمہ اجل جولائی 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.