Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » قبلہ و کعبہ سے اختلاف کرنا منع ہے!: روزن دیوار سے/عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

قبلہ و کعبہ سے اختلاف کرنا منع ہے!: روزن دیوار سے/عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراگست 14, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور کے دردیوار دو طرح کی عبارتوں سے مزین نظر آتے ہیں۔ ایک تو وہی ’’مایوس ‘‘ نوجوانوں کے متعلق کہ جنہیں پڑھ پڑھ کر اب ہم سوچنے لگے ہیں کہ اگر صحیح صورت حال یہی ہے تو آخر ملک میں نسل انسانی کی افزائش کا سلسلہ جاری کس طرح ہے اور دوسری عبارت بھی خوب ہے جس کے مخاطب وہ راہ گیر ہوتے ہیں جنہیں بوقت ’’ضرورت‘‘ ڈھونڈنے سے بھی کوئی ’’گوشہ عافیت‘‘ نظر نہیں آتا اور بہ امر مجبوری تمام اخلاقی اقدار وضع داریاں بالائے طاق رکھتے ہوئے کسی دیوار کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاتے ہیں یا بیٹھ جاتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے شہر کی تمام دیواروں پر ’’یہاں پیشاب کرنا منع ہے‘‘ کی عبارت جلی حروف میں لکھی ہوئی نظر آتی ہے لیکن یہ عبارت اتنی ہی ’’غیر موثر‘‘ ثابت ہوتی ہے جتنی کہ ’’نکاسی آب‘‘ کا معقول انتظام نہ ہونے کی صورت میں ہو سکتی ہے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کثرت آب سے دیواروں کی بنیادیں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور پھر ان دیواروں کے مالک متذکرہ عبارت لکھنے کی بجائے وہاں ایک عددگدھے کی تصویر بناتے ہیں اور اس کے نیچے مزید جلی حروف میں یہ عبارت درج کرتے ہیں’’وہ دیکھو گدھا پیشاب کر رہا ہے‘‘۔
لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ ’’گدھے ‘‘ پھر بھی باز نہیں آتے ۔ البتہ کچھ عرصے سے میں اس نوع کی دیواروں پر ایک نئی عبارت دیکھ رہا ہوں جو خاصی موثر ثابت ہو رہی ہے حالانکہ اس عبارت میں نہ تو منع ہے ’’قسم‘‘ کی کوئی چیز درج ہے اور نہ کسی کو گدھا کہا گیا ہے بلکہ صرف اتنا لکھا گیا ہے کہ
’’اس طرف قبلہ ہے‘‘ ۔
نتیجہ یہ کہ اس دیوار کے نیچے ہم نے کوئی مائع قسم کی چیز سانپ جیسی لکیروں کی صورت میں نہیں دیکھی۔ البتہ ایک روز ایک نوجوان کو ایسی دیوار کی طرف منہ کر کے کھڑا دیکھا تو مجھے حیرت ہوئی۔
جب وہ فارغ ہوا تو میں نے پوچھا ۔
میاں یہ کیا کر رہے تھے ؟اس طرف تو قبلہ ہے‘‘
کہنے لگا!
میں نے تحقیق کر لی ہے قبلہ اس طرف نہیں ہے،
چونکہ اب پہلے سے زیادہ سنگین مسائل پیدا ہو چکے ہیں ۔ چنانچہ ان دیواروں پر سے پہلی عبارتیں مٹا کر نئی عبارتیں درج کرنا چاہئیں جن میں عوام کو سختی سے ان چیزوں سے منع کیا گیا ہو جو واضح طور پر نا پسندیدہ ہیں۔
مثلاً میرےنزدیک اختلاف کرنا ایک نا پسندیدہ فعل ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوتا ہے یہ صرف میری رائے نہیں بلکہ ان دنوں بہت سے معتبر لوگ یہ بات کہتے نظر آتے ہیں ۔ چنانچہ مجھ ایسے معتبر لوگوں نے ایک عرصے سے اختلاف کرنا چھوڑ رکھا ہے بلکہ ہم میں سے بیشتر تو ایک ایک کر کے براہ راست یا بالواسطہ طور پر حکومت کا حصہ ہو چکے ہیں ۔اس کے باوجود ہمارے درمیان ایک محدود سا طبقہ موجود ہے جو اختلاف کرنے سے باز نہیں آتا اور جہاں کھڑا ہوتا ہے وہاں اختلاف کرنا شروع کر دیتا ہے۔ ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کے لئے ضروری ہےکہ جگہ جگہ ’’یہاں اختلاف کرنا منع ہے‘‘ کی تختیاں آویزاں کی جائیں ۔ اگر یہ لوگ اس کے باوجود اپنی اس حرکت سے باز نہ آئیں تو دیواروں پر گدھے کی تصویر بنائی جائے اور نیچے لکھا جائے کہ
’’دیکھو!گدھا اختلاف کر رہا ہے‘‘
ممکن ہے اس حربے کے باوجود یہ لوگ اپنی مخالفانہ ذہنیت کے ہاتھوں مجبور ہو کر اختلاف کے ذریعے معاشرے میں انتشار پھیلانے کی پریکٹس جاری رکھیں۔ اگر ایسا ہو تو پھر آخری حربے کے طور پر جگہ جگہ یہ عبارت درج کی جائے۔
’’یہاں قبلہ و کعبہ تشریف رکھتے ہیں براہ کرام ان کے سامنے بحث و تمحیص سے گریز کریں‘‘
مجھے یقین ہے کہ اس طریقے سے ان کی زبانوں کو لگام پڑ جائے گی کیونکہ ہماری قوم کے گناہگار ترین افراد بھی مذہبی حوالے کا کچھ نہ کچھ احترام ضرور کرتے ہیں ۔ چنانچہ مجھے قوی توقع ہے کہ اس حوالے کی موجودگی میں یہ لوگ اختلاف کرنا چھوڑ دیں گے۔ تاہم یہ خدشہ اپنی جگہ موجود ہے کہ کسی ایسی ہی جگہ پر کوئی سر پھرا شخص کھڑا اختلاف کر رہا ہو اور کوئی اس سے پوچھ بیٹھےکہ !
’’میاں یہ کیا؟‘‘
تو آگے سے دانت نکال کر کہے
’’میں نے تحقیق کر لی ہے، یہاں کوئی ایسا قبلہ و کعبہ نہیں جس سے اختلاف نہ کیا جا سکے‘‘
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپرانے پاکستان سے بابائے قوم کے نام: تیشہ نظر/وجاہت مسعود
Next Article بونوں کا دیس:فیض عام /سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

نومبر 6, 2026

زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی

نومبر 6, 2026

یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم

نومبر 5, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ نومبر 6, 2026
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی نومبر 6, 2026
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم نومبر 5, 2026
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت نومبر 5, 2026
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ نومبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.