Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مسئلہ رہائش گاہ کا:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

مسئلہ رہائش گاہ کا:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراگست 13, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اتفاق سے میں نے وزیر اعظم ہاؤس کی رہائش گاہ اندر سے دیکھی ہے۔ چنانچہ عمران خان کا یہ فیصلہ ’’برحق‘‘ ہے کہ وہ وہاں رہنا پسند نہیں کریں گے۔ اتفاق سے اگر میں کبھی وزیر اعظم بنا تو میں بھی وہاں رہنا پسند نہیں کرونگا۔ اور وہ سب لوگ میرے اس فیصلے کو سراہیں گے جو یہ رہائش گاہ اندر سے دیکھنے سے ’’محفوظ‘‘رہے ہوں گے، تاہم مستقبل کے وزیر اعظم عمران خان حتمی طور پر بتائیں کہ وہ کہاں رہنا پسند کریں گے۔ ابھی تک اس ضمن میں ان کے مختلف فیصلے ’’براستہ‘‘ فواد چودھری سامنے آ چکے ہیں اور ہاں فواد چودھری ان دنوں ایک بہت سیزنڈ (Seasoned)اور متحمل انداز میں گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔
خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہےبہرحال آخری خبریں آنے تک عمران خان ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ میں رہیں گے اور شنیدہے جس کی ابھی تک تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی کہ ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ وزیر اعظم ہاؤس کے احاطہ ہی میں واقع ہے ۔ خاں صاحب نے اپنی رہائش کے لئے جو رہائش گاہ بھی منتخب کرنی ہے براہ کرم اولین فرصت میں فیصلہ کریں۔ قوم بہت بے چین ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف تو ان دنوں اڈیالہ جیل کے ایک سیل میں قید ہیں جہاں ایک چارپائی اور ایک میز کی گنجائش ہے ان سے پہلے بھی جتنے وزیر اعظم گزرے ہیں وہ تقریباً اسی طرح کے حالات سے گزرے ہیں۔ اللہ کرے عمران خان صاحب ایسی کوئی حرکت نہ کریں کہ ان کے قیام کی جگہ کا فیصلہ ان کے اپنے ہاتھ ہی میں نے رہے ۔ویسے اگر کسی کے پاس اس وقت قلم کاغذ ہے تو وہ لکھ لے کہ ان کے ’’ہنی مون‘‘ کے دن برسوں پر محیط نہیں ہوں گے۔ یہ ایک سلسلہ ہےجو چلتا چلا آ رہا ہے اور چلتا چلا جائے گا ۔ یورپ کو تو اس گھمن گھیریوں سے نکلنے کے لئے تقریباً دو سو سال لگے تھے۔
سچی بات یہ ہے کہ مجھے اپنے دو گورنر دوستوں کی فکر زیادہ ہے ایک گورنر کے پی کے جھگڑا صاحب اور دوسرے گورنر پنجاب رجوانہ صاحب !میاں نواز شریف کے مقرر کردہ ان دوستوں نے ابھی تک گورنر سندھ زبیر صاحب کی طرح استعفیٰ نہیں دیامیں نے گورنر بلوچستان کا حوالہ بھی نہیں دیا۔ وہ بھی تاحال گورنر ہاؤس ہی میں مقیم ہیں میری ان سے راہ و رسم نہیں ہے۔ اور میں تو اپنی دوستیاں نبھانے کے حوالے سے بہت بدنام ہوں چنانچہ مجھے جھگڑا صاحب اور رجوانہ صاحب کی بہت فکر ہے کیونکہ سنا ہے کہ ان کے قائد (اگر ابھی تک وہ ایسا سمجھتے ہیں) میاں نواز شریف کو ان کی گورنری سے چمٹے رہنے کی یہ ادا پسند نہیں آئی۔ پنجاب کے نئے گورنر چودھری محمد سرور میرے دوست ہیں، مگر مجھےسمجھ نہیں آئی کہ نواز شریف کے زمانے میں اگر انہوں نے گورنری اس لئے چھوڑی کہ یہ محض ایک رسمی عہدہ ہے تو اب یہ رسمی عہدہ کیوں قبول کر رہے ہیں ۔ اگر ان کا خیال ہے کہ اس بار یہ عہدہ بااختیار قسم کا ہوگا، تو اسمبلی سے منظوری اتنی آسان نہیں ہو گی۔ تاہم میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
باقی رہ گئیں چاروں گورنر ہاؤسز کی عمارتیں تو عمران خان کا (فی الحال) بیان یہ ہے کہ وہ ان کی دیواروں پر بل ڈوزر پھیر دیں گے اس کا مطلب کہ صرف بے چاری دیواریں اپنے ناکردہ گناہ کی سزا بھگتیں گی۔ باقی پوری عمارات اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ موجود رہیں گی یہ تاریخی عمارتیں ہیں اور انہیں ہاتھ تک نہیں لگایا جا سکتا۔ چلیں مان لیا بچارےگورنر کو ’’گورنر ہاؤس بدر‘‘ کر دیا جائے گا مگر وہ کہاں جائیں گے ، ان کے اسٹرکچر اور دوسرے اخراجات میں کتنی کمی واقع ہو گی؟ گورنر ہاؤس کی عمارتوں میں یونیورسٹیاں بنیں گی؟ان عمارتوں کی زمین اربوں روپے مالیت کی ہے ۔ یونیورسٹیاں تو کسی بھی سستی جگہ پر قائم ہو سکتی ہیں بہرحال یہ فیصلے پاکستان کو درپیش خطرناک ترین مسائل کی طرح ہیں چنانچہ یہ فیصلہ جہانگیر ترین پر چھوڑ دینا چاہئے ۔ان کے پاس خرید و فروخت کا ایک وسیع تجربہ ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر اعلیٰ پنجاب کون ہو گا ؟ کرچیاں / ایم ایم ادیب
Next Article بنگلہ دیش میں طلبہ کی بغاوت… (2):جدو جہد/ڈاکٹر لال خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

ستمبر 21, 2026

الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 21, 2026

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.