Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ان سے ملئے !
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ان سے ملئے !

ایڈیٹرنومبر 6, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گائے
ہم سب کو رب کا شکر ادا کرنا چاہئے اس نے ہمارے لئے کیا کچھ نہیں بنایا، مثلاًاس نے ہم سب کو گائے بنایا ! معافی چاہتا ہوں اس نے ہمارے لئے گائے بنائی ہے، گائے بہت مفید جانور ہے یہ دودھ دیتی ہے اس کے علاوہ بہت بھلی مانس بھی ہے کیونکہ جو آتا ہے اسے’’چو‘‘ کر چلا جاتا ہے ہم بھی بہت بھلے مانس ہیں گائے بھی بہت بھلی مانس ہے۔ گائے بھی مفید جانور ہے ہم بھی مفید جانور ہیں ہمیں بھی جو آتا ہے ’’چو‘‘ کر چلا جاتا ہے ؟
بکری
ہم سب کو رب کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے جس نے ہمارے لئے بکری بنائی ہے، بکری دودھ دیتی ہے مینگنیں بھی دیتی ہے کئی دفعہ دودھ میں مینگنیں بھی ہوتی ہیں ہم بھی دودھ میں بہت کچھ ملا کر دیتے ہیں بکری درختوں کے پتے کھا کر خدا کا شکر ادا کرتی ہے ان دنوں ہماری حکومت ایک ارب درخت لگانے کا پروگرام بنا رہی ہے جس کے پتے بائیس کروڑ عوام کے لئے کافی ہوں گے ۔ بکری مکان بنا کر نہیں رہتی بکری کو مکان کی ضرورت نہیں ہوتی ہمیں بھی مکان کی ضرورت نہیں ،قبر سے اچھا مکان کوئی نہیں ،نہ وہاں بجلی جاتی ہے نہ گیس کا مسئلہ ہے نہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے قبر میں لیٹے انسانوں کو کوئی فرق پڑتا ہے چنانچہ عوام کو مکان کی فکر نہیں کرنا چاہئے بکری خدا کی بخشی ہوئی پوشاک پر گزارہ کرتی ہے ہمیں بھی روٹی ،کپڑا، مکان کی فکر نہیں کرنا چاہئے ہماری کھال ہی ہمارا لباس ہے ہمیں پتوں پر گزارہ کرنا چاہئے جب زیادہ بھوک لگے ہمیں زیادہ پتے کھا لینے چاہئیں قبروں کی صورت میں بنے بنائے مکان موجود ہیں بکری بہت صابر ہوتی ہے چنانچہ اس کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
بلی
ہم سب کو رب کا شکر ادا کرنا چاہئے جس نے بلی بنائی اسے ہم گود میں لے کر پیار کرتے ہیں بلی چوہے کھاتی ہے مگر پیار کے رستے میں کوئی چیز حائل نہیں ہوتی بلی کی مونچھیں بہت لمبی ہوتی ہیں مگر یہ مونچھیں تائو دینے کے لئے نہیں ہیں ،چنانچہ وہ انہیں اکثر نیچا ہی رکھتی ہے ۔ بلی کی دم بھی بہت لمبی ہے جو وہ بوقت ضرورت ہلاتی اور پاؤں سے لپٹنے لگتی ہے ہمارے پاس اگر مونچھ ہے تو کبھی بھول کر بھی اسے تاؤ نہ دیں بلکہ کوشش کریں کہ کسی طرح ہماری دم بھی نکل آئے کہ بوقت ضرورت بڑے لوگوں کی طرح ہم بھی دم ہلاتے اور کسی کے پاؤں سے لپٹنے کے قابل ہو سکیں ۔
اونٹ
ہم سب کو خدا کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے جس نے ہمارے لئے اونٹ بنایا ،اونٹ کی بہت قدرو قیمت ہے کیونکہ اس کی کوئی کل سیدھی نہیں ہوتی ان دنوں ترقی کے لئے کل کا سیدھا نہ ہونا بہت ضروری ہے اونٹ کئی روز تک بغیر کھائے پیئے رہ سکتا ہے موجودہ حالات میں ہمیں اس کی پیروی کرنا چاہئے ۔ اونٹ کی سواری بہت لذیذہوتی ہے تاہم اس پر ڈبل سواری کی پابندی ہونا چاہئے، اونٹ پر بیٹھا شخص خود کو بلند قامت سمجھنے لگتا ہے ان دنوں بہت سے بونے اونٹوں پر سوار ہیں اللہ کی قدرت ہے !
گھوڑا
ہم سب کو اللّٰہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے جس نے ہمارے لئے گھوڑا بنایا یہ میلوں دوڑتا ہے مگر اس کا سانس نہیں پھولتا کیونکہ یہ سگریٹ نہیں پیتا جنگلوں میں رہنے والے گھوڑے آزاد فضا میں رہتے ہیں ان پر کوئی سواری نہیں کر سکتا جبکہ شہروں کے گھوڑوں پر جو چاہے پلاکی مار کر ان پر سوار ہو سکتا ہے، تاہم ہمارے حکمرانوں کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی حرف نہیں آتا ہم میں اور گھوڑے میں کچھ مماثلتیں بھی ہیں مثلا وہ دال کھاتا ہے، اسے بھی اس وجہ سے گیس کی شکایت رہتی ہے ہمیں بھی سردیوں میں ’’گیس‘‘ کی شکایت رہتی ہے چنانچہ ہماری سردیاں اور ہمارے چولہے گیس کی راہ دیکھتے رہتے ہیں گھوڑا ان کا غلام نہیں ہوتا اسے محنت میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی چنانچہ اس کی شرافت سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے تانگے میں جوت دیا جاتا ہے ۔ویسے تو ہم بھی تانگے میں جتے ہوئے گھوڑے ہیں مگر خود کو گھوڑا نہیں اشرف المخلوقات کہتے ہیں ۔
گدھا
ہم سب کو رب کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے جس نے ہمیں گدھا بنایا معاف کیجئے جس نے ہمارے لئے گدھا بنایا گدھا بہت محنتی جانور ہے مالک سے مار بھی کھاتا ہے مالک اسے کیوں نہ مارے وہ بھی تو گدھے جیسی زندگی بسر کر رہا ہوتا ہے۔ چنانچہ کئی دفعہ گدھے اور مالک کی پہچان مشکل ہو جاتی ہے کیونکہ دونوں کی شکلیں آہستہ آہستہ ایک جیسی ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈیوڈ فلر: ہسپتال عملے کے رکن کا 12 برس میں 100 لاشوں کا ریپ کرنے کا اعتراف
Next Article محمد حنیف کا کالم: ہمارے نمک حرام بھائی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.