Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اقبال۔آپ کا کیا خیال ہے؟
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اقبال۔آپ کا کیا خیال ہے؟

ایڈیٹرستمبر 11, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے خیال میں مجھے اب یہ اعلان کرنے میں تاخیر نہیں کرنا چاہئے کہ میں ایک ماہرِ اقبالیات ہوں کیونکہ گزشتہ برسہا برس سے میں مختلف شہروں میں اقبال کے حوالے سے اپنے افکارِ عالیہ فرزندانِ توحید کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کے سامنے بیان کرتا چلا آ رہا ہوں۔ میں نے ہزار بارہ سو کے مجمع کو ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس لئے قرار دیا ہے کہ اس میں ہر شخص اپنی جگہ پر ایک پورا جلسہ ہوتا ہے، اسی طرح خود کو ماہرِ اقبالیات ڈکلیئر کرنے کی بھی وجہ یہ ہے کہ بہت سے دوسرے ماہرینِ اقبالیات کی طرح مجھے بھی اقبال کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے، ہم نابینوں کا ہاتھ اس ہاتھی کے جسم کے جس حصے پر جا پڑتا ہے، ہم اسے مکمل اقبال قرار دے ڈالتے ہیں، چنانچہ ’’ملا‘‘ اسے مُلا اور مسٹر اسے ’’مِسٹر‘‘ سمجھتا ہے، حالانکہ وہ نہ مُلا ہے اور نہ مِسٹر کیونکہ مُلا کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ آگے کیا ہو رہا ہے اور مِسٹر کو اس بات کی پروا نہیں ہوتی کہ پیچھے کیا ہو رہا ہے۔ ملا نے پاکستانیوں کے آج اور مستقبل میں پیش آنے والے مسائل سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور مِسٹر ہمارے سارے ماضی کو رد کرنے پر تلا ہوا ہے جبکہ اقبال روشن ماضی میں سے روشن مستقبل کی واپسی تلاشتا اور تراشتا ہے۔ تاہم یہ امر اطمینان بخش ہے کہ اقبال کی عظمت کو دونوں مانتے ہیں۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ عالمِ اسلام میں قدیم اور جدید کی کشمکش تمام حدیں عبور کر کے قتل و غارت تک جا پہنچی ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی عوام کو دو الگ الگ خانوں میں تقسیم کیا جا چکا ہے اور یہ روز بروز ایک دوسرے سے دور سے دور تر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ قرآن و سنت کو دونوں مانتے ہیں لیکن یہ دونوں فریق اس کی تشریح اپنے پہلے سے طے شدہ نظریات کی روشنی میں کرتے ہیں اور اس ضمن میں اپنے کسی ’’امام‘‘ کی رائے کو بھی قابلِ اعتنانہیں سمجھتے۔ سو اِن دونوں طبقوں کے جن افراد نے اپنے دماغوں پر موٹے موٹے قفل لگارکھے ہیں ان سے مجھے کسی خیر کی توقع نہیں۔ البتہ دونوں فریقوں کے جن افراد نے اپنے دل و دماغ کے دریچے کھلے رکھے ہیں، اقبال ان کے درمیان پل کا کام دے سکتا ہے۔ چنانچہ میرے نزدیک آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت فکرِ اقبال کو عام کرنے کی ہے۔ اس میں ہمیں اپنا ماضی، حال اور مستقبل واضح طور پر نظر آتا ہے۔ اگر اقبال عاشقِ رسول ﷺ ہیں، جو کہ ہم سب مانتے ہیں اور اگر اقبال مفسرِ قرآن ہیں اور یہ بھی ہم سب مانتے ہیں تو پھر آپس میں جھگڑنے اور ایک دوسرے سے الجھنے کی بجائے ہم انہیں اپنا ثالث بھی کیوں نہیں مان لیتے؟
اور جہاں تک شاعر اقبال کا تعلق ہے تو میرے نزدیک اس قد کاٹھ کا کوئی شاعر بھی ہمارے ہاں موجود نہیں۔ مجھے اردو کے کلاسیکی شعراء میں سے اقبال کے بعد میرؔ پسند ہے کہ دونوں کے ہاں سوز و گداز کی کیفیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ میرؔ اور اقبالؔ کا موازنہ ممکن نہیں کہ دونوں کا میدان ایک دوسرے سے مختلف ہے لیکن میرؔ اگر میری خلوت کا ساتھی ہے تو اقبال میری خلوت اور جلوت دونوں کو اجالتا ہے، اس کی شاعری میرے اندر دھمالیں ڈالتی ہے اور مجھے لگتا ہے میں کسی ایسے خوبصورت جزیرے میں رنگ برنگے پرندوں کی پھڑپھڑاہٹ میں سانس لے رہا ہوں جو حقیقت اور رومان کے امتزاج سے وجود میں آیا ہے۔ اقبال اردو شاعری کی واحد بین الاقوامی ’’فِگر‘‘ ہے چنانچہ اس کی شاعری کی چاپ نہ صرف یہ کہ دنیا کی بیسیوں زبانوں میں سنائی دے رہی ہے بلکہ بلا تمیز رنگ و نسل و مذہب و ملت اس کی شاعری کے عاشقوں کی تعداد ہمارے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ میں یہاں اقبال کی شاعری کے اس حصے کی بات نہیں کر رہا جس کی انقلابی جھنکار پر عالم اسلام میں بیداری کی لہر اٹھی اور انہوں نے پاؤں کی زنجیریں کاٹ ڈالیں میں تو صرف اس اقبال کی بات کر رہا تھا جن کی شاعری میں ہزاروں کتابوں کا علم ہے مگر یہ علم گرم مصالحے کی طرح اس کی شاعری پر تیرتا نظر نہیں آتا بلکہ اس میں رچ بس کر اسے خوش رنگ، خوش ذائقہ اور ارفع و اعلیٰ بنا دیتا ہے۔
مجھے لگتا ہے کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں کیونکہ اس سے پہلے میں سنجیدہ باتیں تو کرتا رہا ہوں لیکن اتنے سنجیدہ پیرائے میں کبھی نہیں کیں، تاہم آپ سے میری گزارش ہے کہ آپ میرے بوڑھا ہونے والے بیان کو سنجیدگی سے نہ لیں بلکہ اس کے جواب میں وہی کہیں جو اس موقع پر مروتاً کہا جاتا ہے کہ صاحب! آپ کیسی باتیں کر رہے ہیں۔ ابھی تو آپ ماشاء اللہ جوان رعنا ہیں اور آپ کے عقدِ ثانی کے دن ہیں وغیرہ وغیرہ۔ یہ ہلا شیری اس لئے بھی ضروری ہے کہ ناتواں کو توانا کہنے سے اس کی ناتوانی دور نہیں ہو جاتی بلکہ اس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس وقت اقبال کا پاکستان کچھ شعبوں میں بہت طاقتور اور کچھ شعبوں میں بہت ناتواں ہے لیکن اس کی ناتوانی کو طاقت میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ اقبال مایوسی کا نہیں، امید کا شاعر ہے۔ وہ ناتواں ممولے کو بھی یہ نہیں کہتا کہ موت تمہارے قریب پہنچ چکی ہے بلکہ وہ اس ممولے کو شہباز سے لڑانے کی بات صرف ممولے کا اعتماد بحال کرانے کے لئے کرتا ہے تاہم اس سے امید رکھتا ہے وہ پہلے ڈنڈ بیٹھکیں نکالے آگے یہ ممولے کی عقل پر منحصر ہے کہ وہ شہباز کے مقابلے کے لئے تیاری کر کے میدان میں اترتا ہے یا ممولے کا ممولا ہی رہتا ہے اور شاہین پر جھپٹ پڑتا ہے۔ اقبال کے اس نوع کے کلام کو اس اینگل سے ہی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاعزاز سید کا کالم:طالبان سے طالبان تک
Next Article ایازامیر کا کالم:دھرتی کا حشر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.