Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر اسد اسلم، ڈاکٹر خاور عباس!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر اسد اسلم، ڈاکٹر خاور عباس!

ایڈیٹرمئی 28, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈاکٹروں کے بارے میں میری رائے کو مستند سمجھا جانا چاہئے کہ میں ایک پرانا مریض ہوں، گائنا کالوجسٹ کے علاوہ ہر ڈاکٹر کے آستانے پر حاضری دینا پڑتی ہے، مگر میں اس وقت صرف تین ڈاکٹروں کا ذکر کر رہا ہوں کہ حوالہ کورونا کا ہے۔ میں ایک عذاب سے گزر چکا ہوں اور اس دوران میں نے جن ڈاکٹروں کو قوم کو اس مرض سے نجات دلانے کیلئے دن رات کام کرتے دیکھا ہے، یہاں صرف ان کا ذکر ہے ۔
ان میں سے ایک تو ڈاکٹر جاوید اکرم ہیں جو صف اول کے فزیشن ہیں۔ ان دنوں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ہیں جس کے بورڈ آف گورنرز کا میں بھی رکن رہا ہوں، انہوں نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے معاملات پر جس طرح کڑی نظر رکھی ہے اور ان کے دو نمبر کام پر جس طرح گرفت کی ہے، میں اس کا چشم دید گواہ ہوں۔ سبھی نہیں پر بعض پرائیویٹ لا کالج، پرائیویٹ میڈیکل کالج اور اس طرح کے دوسرے ادارے امتحانات کے بہتر نتائج سے زیادہ مال و متاع کو ترجیح دیتے ہیں جو انہیں ڈگریاں بانٹنے کی صورت میں میسر آتا ہے۔ قارئین سے معذرت کہ میں موضوع سے تھوڑا بھٹک گیا ہوں۔ جاوید اکرم نے کورونا کے سدباب کے لئے بھی گرانقدر خدمات انجام دیں۔ ان دنوں وہ طبی سائنس دانوں کے ساتھ پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاریوں میں مشغول ہیں ، ﷲ کرے ہم اس میں کامیاب ہوں!
جس طرح دشمن کے ساتھ جنگ کے دوران زندگی کے تمام شعبوں کے لوگ اپنے اپنے طور پر ’’سپاہی‘‘ کا کردار انجام دیتے ہیں، میں نے کورونا ایسے عالمی دشمن کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اسد اسلم کو فرنٹ لائن پر جہاد کرتے دیکھا ہے۔ ڈاکٹر صاحب ویسے تو میرے نزدیک سب سے معتبر اور نامور آئی اسپیشلسٹ ہیں، مگر انہوں نے کورونا کے خلاف کام کرنے والی ٹیم کے ساتھ دن رات کام کیا ہے۔ میں یہاں بھی چشم دید گواہ کے طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ جب مجھے کورونا ہوا تو میں میوہسپتال کے کورونا وارڈ میں زیر علاج تھا۔ اس وقت ڈاکٹر اسد اسلم میواسپتال کے ایم ایس تھے۔ وہ روزانہ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کورونا وارڈ کا چکر لگاتے، چنانچہ مجھے یہ اطمینان رہتا کہ میں محفوظ ہاتھوں میں ہوں۔ اس اعتماد کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ میں عالی شان شخصیت کے مالک اس شخص کو کافی عرصے سے جانتا ہوں اور ان کی انسان دوستی کی مثالیں دوستوں کو سناتا رہا ہوں۔
میں اس کالم میں اپنے محسنوں کا ذکر کر رہا ہوں چنانچہ ڈاکٹر خاور عباس کے ذکر کے بغیر یہ کالم ادھورا رہے گا۔ ڈاکٹر صاحب پلماکالوجسٹ ہیں اور میرے خاندان کے بہت سے ’’کورونا ہولڈرز‘‘ کا علاج انہی نے کیا اور ہر ایک نے ان کے دست شفا سے شفا پائی۔ موجودہ وبا کے دوران کئی ایک ڈاکٹر اپنے گھروں میں بند ہو کر رہ گئے اور انہوں نے کسی کورونا کے مریض کا فون سننے سے بھی احتراز کیا کہ کیا پتہ فون کے ذریعے وائرس ان تک پہنچ جائے، مگر ڈاکٹر خاور عباس نے اپنی جان پر دوسروں کی جان کو فوقیت دی اور رات کے بارہ بجے تک مریضوں کو دیکھتے رہے۔ اس وقت تک دیکھتے رہے جب تک یہ وائرس خود ان تک نہیں پہنچا۔ الحمد للہ اب وہ خیریت سے ہیں، ﷲ تعالیٰ انہیں اور ان جیسے دوسرے حکماء کو تادیر ہمارے درمیان زندہ و تابندہ رکھے!
ان نامور اطباء کے علاوہ میں اپنے ایک کالم میں ڈاکٹر مسعود صادق کا ذکر بھی تفصیل سے کر چکا ہوں، میری خواہش ہے کہ میں مختلف اوقات میں ان شخصیات کا ذکر کروں جو اس مقدس پیشے سے وابستہ ہیں اور اس کے تقدس کو برقرار رکھ رہی ہیں۔ میں کبھی ڈاکٹر زاہد پرویز کا تفصیلی ذکر بھی کروں گا جو ایڈمنسٹریشن سے تعلق رکھتے ہیںاور ہر وقت غریب و لاچار مریضوں کی دعائیں سمیٹتے رہتے ہیں۔ میں ڈاکٹر امیر الدین مرحوم کے بارے میں تفصیلات حاصل کر کے کبھی ان کی خدمات کا ذکر بھی کروں گا۔ وہ میو ہسپتال کے ایم ایس رہے ہیں۔ میں جب بچہ تھا تو میری دائیں ٹانگ میں ایک پھوڑا سا نکل آیا، جسے آپریٹ خود ڈاکٹر امیر الدین نے کیا کہ یہ ایک طرح سے ہڈیوں کی ٹی بی کا شاخسانہ تھا۔ چنانچہ میری ٹانگ کے اس حصے میں جو ہڈی ہے وہ ابھی تک کچی ہے اور زخم کا اتنا حصہ تھوڑا سا گہرا ہے۔ چنانچہ کاغذوں میں میرا شناختی نشان دائیں ٹانگ کا یہ نمایاں حصہ ہے۔ ڈاکٹر امیر الدین جب وارڈز کے معائنے پر نکلتے تو غریب مریضوں کے سرہانے کے نیچے کچھ رقم رکھ دیتے۔ ایسے لوگ آج بھی موجود ہیں۔ میں نے آج کے کالم میں جن ڈاکٹروں کی کورونا کے حوالے سے خدمات کا ذکر کیا ہے، میں نہیں جانتا کہ وہ اپنی نیک کمائی کا کتنا حصہ ایسے کاموں پر خرچ کرتے ہیں مگر ان میں وہ لالچ کہیں دور دور تک نظر نہیں آتا جو اس شعبے سے وابستہ ان افراد میں نظر آتا ہے جن کی نظر مریض کی جیب پر ہوتی ہے تاہم نام انہی کا زندہ رہے گا جو خلق خدا کی خدمت صدق دل سے کرتے ہیں!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعلی نقوی کا کالم : قومی اثاثے اور ملت کے مقدر کے بھینگے ستارے
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم:توشہ خانے کے ڈاکے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 22, 2026

ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 21, 2026

لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 22, 2026
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.