Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:سونی گلیاں اور مرزا یار!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:سونی گلیاں اور مرزا یار!

ایڈیٹرمارچ 15, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جناب بات یہ ہے کہ اگر موبائل فون ایجاد نہ ہوتا اور اس میں وٹس ایپ، مسنجر، فیس بک اور دیگر بہت سی خاص و عام دلچسپی کی چیزیں نہ ہوتیں تو ٹی وی چینلز اور اخبارات نے تو مجھ ایسے شریف آدمی کی زندگی حرام کر دی تھی۔ کیسی کیسی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔ کیسی کیسی شکلیں دیکھنا پڑتی ہیں۔ چنانچہ میں نے تو اخبارات اور ٹی وی چینلز کو طلاق دے دی ہے بلکہ کالم لکھنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ آپ یہ جو ہفتے میں میرے نام سے شائع شدہ چار پانچ کالم پڑھتے ہیں، یہ تو میں سہیل وڑائچ، حامد میر اور جاوید چودھری اور کبھی کبھی حسن نثار سے لکھواتا ہوں۔ میرے یہ دوست ’’نہ نہ‘‘ کرتے جاتے ہیں مگر بالآخر میرا پیش کیا ہوا ’’ہدیہ‘‘ محض ’’تبرک‘‘ سمجھ کر قبول کر لیتے ہیں۔ یہ ان کی مروت اور وضعداری ہے۔
مگر میں تو آپ کو یہ بتانے جا رہا تھا کہ جب سے ریاست کے تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا شروع ہوئے ہیں، اس وقت سے ملک ترقی کی راہ پر کسی اصیل گھوڑے کی طرح بگٹٹ دوڑ رہا ہے۔ ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہے۔ ہر طرف ہریالی ہے، چنانچہ اب ماضی کے ناقدوں اور ساون کے اندھوں کو بھی ہر طرف ہرا ہی ہرا سوجھ رہا ہے۔ بات پھر درمیان میں رہ چلی تھی۔ میں بتانا چاہ رہا تھا کہ اس خوشحالی اور بےفکری کی وجہ سے میں اپنا زیادہ وقت عموماً اب ہر نئی آئی ہوئی پوسٹ دیکھنے پر صرف کرتا ہوں۔ ہماری قوم یک طرفہ سوچ اور عمل کی قائل نہیں ہے، چنانچہ جو ’’فرینڈ‘‘ مجھے آیاتِ قرآنی، صبح اٹھتے وقت کی دعا اور رات کو سونے سے پہلے پڑھی جانے والی قرآنی آیات بھیجتے ہیں، وہی دوست دعاؤں کے علاوہ دورِ حاضر کی کچھ سوغاتیں بھی بھیجتے ہیں جنہیں دیکھ کر وہ آیات زبان پر آ جاتی ہیں جو انہوں نے ان تصویروں اور وڈیوز کو دیکھ کر پڑھنے کی صورت میں شیطانی تصورات سے نجات دلانے کے لئے ارسال کی ہوتی ہیں۔ میں تو خیر ایسی فضول چیزیں صرف ایک دفعہ دیکھ کر کوئی فیصلہ نہیں کرتا، چنانچہ بار بار دیکھنے کے بعد مجھے احساس ہوتا ہے کہ یہ تو اخلاق سے گری ہوئی ہیں چنانچہ میں ان دوستوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ اگر انہوں نے یہ واہیات چیزیں بھیجنا ہی ہوتی ہیں تو دیکھ لیا کریں کہ کہیں یہ پہلے ہی تو نہیں بھیج چکے؟ ایک تو ہماری قوم کا حافظہ بہت کمزور ہو گیا ہے۔ انہیں کچھ بھی یاد نہیں رہتا۔ یہ بھی نہیں کہ کس کو کیا بھیجنا ہے اور کس کو کیا نہیں بھیجنا۔ لعنت بھیجیں ان خرافاتوں پر، میری دلچسپی کی چیزیں تو طنزو مزاح پر مشتمل پوسٹیں ہوتی ہیں۔ جو میں فوراً آگے فاورڈ کر دیتا ہوں مگر یہاں مجھ سے غلطی یہ ہو جاتی ہے کہ میں یہ فنی پوسٹس اس سیاسی مخلوق کو بھی بھیج دیتا ہوں جو صرف مخصوص افراد کی ’’آنیاں جانیاں‘‘ دیکھ کر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔ چنانچہ یہ سب کچھ ان کے سر پر سے گزر جاتا ہے کیونکہ وہ ان میں ’’وچلی گل‘‘ تلاش کرنے لگتے ہیں جو ان میں نہیں ہوتی۔ میں ان کی نیت، ان کے ردِعمل کو بھانپ کر انہیں وٹس ایپ پر بات کرنے کے لئے میسج کرتا ہوں۔ وہ بہت اشتیاق سے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر اسی وقت کال بیک کرتے ہیں تو میں انہیں بتاتا ہوں کہ جو پوسٹس میں نے انہیں فارورڈ کی ہیں وہ محض ہنسنے ہنسانے والی غیرسیاسی پوسٹس ہیں۔ اگر سیاسی ’’وچلی گل‘‘ کا پتہ کرنا ہے تو کسی تھڑے پر بیٹھے ہوئے شخص سے پوچھ لیں کیونکہ کچھ عرصے سے ہر خاص و عام جانتا ہے کہ ملک میں جو سیاسی تھیٹر چل رہا ہے اس کے سارے کردار ڈمی ہیں۔ جو ڈائریکٹر کی ہدایات کے مطابق اپنا اپنا کردار بطریقِ احسن ادا کر رہے ہیں۔ ان دنوں خفیہ بات اس قسم کی ہے جو ایک سردار جی ڈھول کی تھاپ پر شہر کے ہر چوک میں کھڑے ہو کر بآواز بلند اعلان کرتے تھے کہ سجنو تے مترو، کل دوپہر بارہ بجے خالصہ برادران کا ایک خفیہ اجلاس فلاں جگہ منعقد ہو رہا ہے۔ آپ سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ آج کل ’’وچلی گل‘‘ بھی سرداروں کے خفیہ اجلاس میں ہی ہے۔ بات سے بات نکل آتی ہے ورنہ میں تو آپ کو یہ بھی بتانے والا تھا کہ ملک میں آزادیٔ اظہار کی مکمل اجازت کے باوجود بہت سے ٹی وی چینلز سے صحافیوں کو فارغ کیا جا رہا ہے لیکن جن میں صحافت کا کیڑا کچھ زیادہ ہی ہے وہ اس بےروزگاری کے عالم میں یو ٹیوب کا سہارا لے رہے ہیں یا بلاگنگ کی صورت میں اپنی بات کہنے میں لگے رہتے ہیں۔ میں فیس بک میں سے ان کی ’’انٹ شنٹ‘‘ باتیں تلاش کر کے پڑھتا ہوں اور حیران ہوتا ہوں کہ اچھا یہ بھی ہو رہا ہے، یہ بھی ہو رہا ہے اور اس نتیجے پر ہی پہنچتا ہوں کہ ڈھٹائی کا کوئی علاج نہیں ۔ ان دنوں خوشحالی اور ملکی ترقی کا سورج پوری آب و تاب سے تاریک گھروں کو روشن کر رہا ہے مگر ان عقل کے اندھوں کو ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا نظر آتا ہے اور یہ خوشحال عوام کو ملک کے مستقبل سے مایوس کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ تاہم خوشی کی بات ہے کہ سب ویسے نہیں ہیں بلکہ وہ ملکی صورتحال کی جو تصویر پیش کرتے ہیں وہ کسی انتہائی ترقی یافتہ ملک کی لگتی ہے۔ اللہ ان لوگوں کا بھلا کرے اور ان کا بھی جو ان کی سرپرستی کا ڈھنڈورہ پیٹے بغیر اپنا قومی فریضہ انجام دیتے ہیں۔
سو دوستو ان دنوں میں ہوں اور میرا ایک ہی دوست میرا موبائل فون ہے، جو مجھے تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیتا۔ ورنہ تو گلیاں سونی ہو چکی ہیں اور ان میں اکیلا مرزا یار چلتا ہوتا نظر آتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:ہمارا بروٹس کون ہے؟
Next Article سید مجاہد علی کاتجزیہ:نواز شریف کو الطاف حسین بنانے کی دھمکی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.