Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گلّو وہمی!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

گلّو وہمی!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمئی 18, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گلو کا اصلی نام ہی لوگ بھول گئے اور یوں اب پورے محلے میں اسے گلو کہہ کر ہی پکارا جاتا تھا۔ اس کی عمر یہی کوئی پینتیس چھتیس سال ہو گی۔ اس نے شادی نہیں کی اس کی وجہ غالباً اس کی وہمی طبیعت تھی۔ اس کی وہمی طبیعت کا یہ عالم تھا کہ ایک روز اسے چھ سات اکٹھی چھینکیں آئیں تو وہ اسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچ گیا اور ڈاکٹروں کو یقین دلانے کی کوشش کرتا رہا کہ اسے نمونیہ ہو گیا ہے لہٰذا اسے فوراً ایڈمٹ کیا جائے۔ اس نے گھر میں ویٹ مشین رکھی ہوئی تھی جس پر صبح اٹھتے ہی وہ اپنا وزن کرتا تھا۔ ایک بار اسے ایک پاؤنڈ وزن کم محسوس ہوا، اس نے ایک ٹی وی چینل پر صحت کے حوالے سے ایک پروگرام دیکھا جس میں ڈاکٹر صاحب ایک خطرناک بیماری کی نشانیوں میں سے ایک نشانی وزن کا یکدم کم ہونا بتا رہے تھے۔ وہ شدید گھبراہٹ کے عالم میں میرے پاس آیا ’’جناب! ایک موذی مرض لاحق ہو گیا ہے۔ میں تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا‘‘ یہ سن کر میری ہنسی نکل گئی۔ میں نے ہنستے ہوئے کہا ’’گلو میاں! تمہیں وہ موذی مرض لاحق ہو ہی نہیں سکتا، اس کی وجہ مجھ سے زیادہ تم خود جانتے ہو‘‘ یہ سن کر اس نے بےاختیار اپنے زرد چہرے پر ہاتھ پھیرا اور پھر کھسیانا سا ہو کر چلا گیا۔ ایک دن اسے وہم نہیں یقین ہو گیا کہ آئندہ دو چار دنوں میں اس نے فوت ہو جانا ہے۔ دراصل فٹ پاتھ پر بیٹھے ایک نجومی نے اس کا بایاں ہاتھ دیکھ کر کہا تھا کہ تم موت کی طرف جا رہے ہو، البتہ دو چار دنوں میں فوت ہونے والی پیشین گوئی اس کے اپنے زرخیز ذہن کی پیداوار تھی، وہ یہ ’’فیصلہ‘‘ کرنے کے بعد کہ اس نے دو چار روز میں فوت ہو جانا ہے میرے پاس آیا، اپنا افسردہ چہرہ میری جانب کیا اور بولا ’’یہ بتائیں اگر میں دو چار دنوں کے اندر مر جاؤں تو لوگ مجھے کن لفظوں میں یاد کریں گے؟ ’’میں نے کہا ایسی فضول باتیں منہ سے نہیں نکالتے‘‘ بولا، آپ مجھے بتائیں کہ آپ مجھے کن لفظوں میں یاد کریں گے؟ میں نے جواب دیا ’’اچھے لفظوں میں کیونکہ تم اچھے آدمی ہو‘‘ بولا، آپ میرے جنازے میں لوگوں کو یہ بتائیں گے کہ گلو دو دن پہلے میرے پاس آیا چنگا بھلا تھا، اللہ جانے اسے اچانک کیا ہوا؟ میں نے کہا ’’اچھا یار کہہ دوں گا!‘‘ یہ سن کر اسکے چہرے پر خوشی کی ایک لہر سی آئی اور وہ مجھ سے اجازت طلب کر کے رخصت ہو گیا‘‘۔
اسی شام وہ مجھے پان سگریٹ کی دکان پر، اگلی صبح لانڈری والے کے پاس دوپہر کو دودھ دہی کی دکان پر اور شام کو محلے کے لڑکوں کے ساتھ دکھائی دیا۔ اسکا یہ میل جول خلافِ معمول تھا چنانچہ دوسرے دن اپنے گھر کی طرف جاتے ہوئے میں نے اسے محلے کے کریانہ اسٹور پر کھڑے دیکھا تو میں اس کی طرف گیا اور کہا کہ وہ فارغ ہو کر مجھ سے ملے!
تھوڑی دیر بعد وہ میرے ڈرائنگ روم میں تھا۔ میں نے کہا ’’گلو! کیا بات ہے آج کل بہت سوشل ہو گئے ہو؟‘‘ بولا ’’آخری ملاقاتیں کر رہا ہوں‘‘، میں نے پریشان ہو کر پوچھا کیا مطلب؟ بندے کی شکل بری ہو تو اسے بات تو اچھی کرنا چاہئے۔ بولا ’’آپ جو چاہیں کہیں آپ بھی میری یہ آخری ملاقات ہی سمجھیں‘‘۔ میں نے پوچھا تم آخر یہ سب کچھ کیوں کہہ رہے ہو؟ بولا ایک تو مجھے نجومی نے بتایا تھا کہ تم موت کی طرف جا رہے ہو۔ دوسرے محلے والے بھی بتاتے رہتے ہیں کہ تمہارا رنگ پیلا پڑ گیا ہے۔ آنکھیں اندر کو دھنس گئی ہیں، اب آپ ہی بتائیں اسکے بعد میرے زندہ رہنے کی کیا امید باقی رہ جاتی ہے؟ میں نے کہا ’’گلو! تمہاری موت کی پیشگوئی کرنیوالا نجومی دو چار دنوں میں خود فوت ہو جائیگا۔ یہ میری پیشگوئی ہے۔ تمہارا رنگ پیلا ضرور ہے، چہرہ بھی کمزور لگتا ہے لیکن یہ خوراک کی کمی کی وجہ سے۔ چند دن خوب کھاؤ پیو، طاقت پکڑو اور اسکے بعد جو تمہاری موت کی منحوس پیشین گوئی کرے اسکا گلا دباؤ! مگر مجھے محسوس ہوا کہ گلو پر میری باتوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا تاہم میں نے ہمت نہ ہاری اور کہا دیکھو گلو! یقین ایک ایسی چیز ہے جو حقیقت بن جایا کرتی ہے۔ یقین سے انسان زندہ اور طاقتور ہوتا ہے اور مایوسی صرف انسان کو نہیں قوموں کو بھی موت کی طرف لے جاتی ہے۔ میں جانتا ہوں تمہارے بہت سے مسائل ہیں لیکن ان کا حل مایوسی نہیں بلکہ انکا حل امید اور یقینِ محکم ہے جن کی مدد سے تم ان مسائل پر قابو پاؤگے اور پھر تندرست و توانا ہو کر اپنے جیسے دوسرے لوگوں کو بھی مایوسی کی دلدل سے نکالو گے۔ پھر میں نے اسے پیار بھرے لہجے میں کہا ’’اب بھاگو یہاں سے اور جینے کی تمنا دل میں لیکر اپنے اردگرد کے افسردہ ماحول کو روشن کر دو‘‘۔ مگر اگلے روز مجھے خبر ملی کہ وہ مر گیا ہے۔ اس نے رات ہی کو گھر والوں سے کہہ دیا تھا کہ صبح وہ اپنے بستر سے زندہ نہیں اٹھے گا۔ اس کے جنازے میں محلے بھر کے لوگ شریک تھے اور اس سے اپنی آخری ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ابھی کل ملاقات ہوئی ہے۔ بھلا چنگا تھا، اللہ جانے اسے کیا ہوا۔ وہ واقعی نہیں جانتے تھے کہ اسے کیا ہوا تھا مگر اس کی موت کا سبب میں جانتا ہوں۔ اسے اپنی موت کا یقین تھا اس نے مرنا ہی تھا اور وہ مر گیا۔ کوئی فرد یا قوم زندہ رہنا چاہتی ہے یا مرنا چاہتی ہے تو اس کا فیصلہ اسکے یقین نے کرنا ہوتا ہے۔ گلو نے اپنا فیصلہ موت کے حق میں سنایا، یہ دراصل اس کے یقین کی موت تھی!
زندگی تے موت جوگیؔ دونویں کوئی چیز نئیں
خیال نال موت اے خیال نال زندگی
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنسیم حجازی سے معذرت۔۔حامد میر
Next Article نصرت جاوید کاتجزیہ۔۔پارلیمان اجلاس: نئے قضیے نمودار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.