Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وہ اپنا چہرہ میرے آنسوؤں میں چھوڑ گیا!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

وہ اپنا چہرہ میرے آنسوؤں میں چھوڑ گیا!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمئی 20, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خالد احمد کا ایک شعر ہے
کوئی تو روئے لپٹ کر جواں لاشوں سے
اِس لئے تو وہ بیٹوں کو مائیں دیتا ہے
اور قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی ماں اپنے جوان بیٹے کی لاش سے لپٹ کر خوب روئی ہوگی۔ قمر زمان کائرہ کی آنکھوں سے بھی خون آنسو بن کر ٹپک رہا ہوگا اور اُس جواں مرگ کے والدین بھی خون کے آنسو روئے ہوں گے جو قمر زمان کے بیٹے کے ساتھ کار میں سفر کررہا تھا اور حادثے میں وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔
میں قمر زمان کائرہ سے پوری زندگی میں صرف دو ایک بار ملا ہوں گا مگر میں ہر مرتبہ اُن کی شخصیت سے متاثر ہوا۔ ٹی وی پر اُنہیں سنا اور اُنہیں ایک مہذب سیاستدان پایا، میں اُن کی ذاتی توصیف و تعریف برادرم جہانگیر نواز سے سنتا رہا ہوں۔ کئی دفعہ جہانگیر نے اُن سے میری ملاقات کا سوچا مگر ہر دفعہ کوئی رکاوٹ آڑے آگئی، مگر آج میں یہ کالم صرف اُن سے تعزیت کے لئے نہیں لکھ رہا بلکہ پوری قوم سے دست بستہ ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کی صفوں میں کوئی ایسا شخص موجود ہے جو سیاست میں گالم گلوچ اور بازاری انداز کا اتنا عادی ہو گیا ہے کہ وہ کسی مرحوم کے لواحقین کے زخموں پر بھی نمک بلکہ مرچیں چھڑکنے سے باز نہیں آتا تو اُس کا معاشرتی بائیکاٹ کریں۔ قمرزمان کائرہ اور اُن کا خاندان کے عظیم صدمے سے گزرا ہے اور یہ نامعلوم نسب کے افراد کائرہ کو مخاطب کر کے کہہ رہے ہیں کہ اوئے ڈاکو تمہیں تمہاری لوٹ مار کی سزا اِسی دنیا میں مل گئی ہے۔ کائرہ نے جو لوٹ مار کی ہے اُس کا علم صرف اُنہی کو ہے، پاکستان کی کسی عدالت کو نہیں۔ یہی رویہ، یہی زبان اور لہجہ وہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری اور پردیس میں اُن کی وفات کے موقع پر بھی زیرِ استعمال لائے تھے۔ میں نے اپنے 55سالہ دورِ کالم نگاری میں بڑے بڑے گندے دور دیکھے ہیں لیکن وہ انفرادی نوعیت کے تھے، اب بدتہذیبی ہمارا کلچر بن گئی ہے، چنانچہ بہت سے ملنے والے جن کا کبھی کسی سیاسی جماعت سے جماعتی نوعیت کا تعلق نہیں رہا، وہ بھی اِس گالم گلوچ کے کلچر اور اِس کے ذمہ داروں کے خلاف صف آرا ہوچکے ہیں۔ خدا کے لئے یہ گندہ پانی نالیوں میں بہا دیں تاکہ یہ کسی نالے میں جا گریں اور معاشرہ اِس کی بدبو سے محفوظ ہوجائے۔
باقی رہا وہ سانحہ جس سے کائرہ صاحب اور اُن کا خاندان گزرا ہے تو تسلی کا کوئی لفظ اور صبر کی تلقین کی کوئی بات مجھے نظر نہیں آتی۔ صرف وقت ہی ایک مرہم ہے جو زخموں کو مندمل کرتا ہے۔ میں قمرزمان کائرہ سے البتہ یہ التجا کروں گا کہ اُنکی پریس کانفرنس کے دوران، اُنہیں جب یہ خبر سنائی گئی تو اُن کے چہرے سے صرف اُن کا باوقار غم چھلکتا نظر آیا، بعد میں وہ جی بھر کر روئے ہوں گے اور اُس کے بعد بھی بہت عرصہ تک جب وہ اپنے گھر کے کسی کمرے میں جائیں گے اُنہیں اپنے بیٹے اسامہ کی آوازیں سنائی دیں گی۔ اُس کے کپڑے، اُس کے جوتے اور اُس سے متعلق دوسری چیزیں اُنہیں بلک بلک کر رونے پر مجبور کردیں گی مگر میری اُن سے گزارش ہے بلکہ مجھے یقین ہے کہ یہ سانحہ اُن کے نظریے کی آب و تاب میں اضافہ کرے گا اور وہ اپنے پیارے پاکستان کو خوبصورت سے خوبصورت بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، اللہ کرے ایسا ہی ہو۔
آخر میں حسن عباسی کے دکھ اور درد کی چادر میں لپٹے ہوئے اسامہ قمر کے حوالے سے کہے گئے مرثیے کے چند اشعار
اداس چاند کھلے پانیوں میں چھوڑ گیا
وہ اپنا چہرے میرے آنسوں میں چھوڑ گیا
ہوا کے جھونکے سے لرزی تھی ایک شاخِ گل
کسی کا دھیان مجھے خوشبوؤں میں چھوڑ گیا
یہ کس نے ہمیں بلایا شکستہ مٹی سی
پھر اُس کے بعد گھنی بارشوں میں چھوڑ گیا
اِس اہتمام سے بکھرے ہوئے ہیں پھول حسن
نشانی جیسے کوئی راستوں میں چھوڑ گیا
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسب گنہگاروں سے ایک اپیل۔۔قلم کمان/حامد میر
Next Article گہرا ہوتا معاشی اور سیاسی بحران: کچھ سوال جواب مانگتے ہیں!۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.