Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرنومبر 8, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں کچھ لوگوں کو خدا کی زمین پر اکڑ اکڑ کر چلتے دیکھتا ہوں، ان کا غرور دیکھتا ہوں، انہیں اپنے آپ کو برتر اور دوسروں کو کم تر سمجھتے دیکھتا ہوں، تو خدا کے خوف سے مجھ پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔ یہ لوگ زندگی کے ہر شعبے میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں ارب پتی کاروباری لوگ بھی ہیں، اعلیٰ عہدوں پر متمکن افراد بھی ہیں۔ چند ایک میڈیا کے لوگ ہیں، مقبول گائیک بھی ہیں اور یہ اور اس طرح کے باقی سب لوگ مستقل ڈراؤنے دکھائی نہیں دیتے۔ ان سب کی فرعونیت عارضی ہوتی ہے۔ اس عارضی دور میں بھی لوگ ان کے شر سے ڈرتے ہیں۔ ان کے لئے کسی دل میں عزت نہیں ہوتی، ان میں کسی ایک کی بھی اپنے شعبے میں اتنی کنٹری بیوشن نہیں ہوتی کہ اپنی ڈراؤنی سیٹوں سے محرومی یا اپنے انتقال پُر ملال کے بعد کوئی ان کی عزت کرنے والا بچا ہو اور انہیں اچھے لفظوں سے یاد کرتا ہو۔ مستقل عزت اور مستقل اعترافِ خدمت صرف انہی لوگوں کا حصہ ہے جنہوں نے اپنے شعبے میں کوئی غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہوتی ہے مگر ہر نئی کامیابی انہیں عاجز سے عاجز تر بناتی چلی جاتی ہے اور یہ لوگ اپنی وفات کے بعد بھی صدیوں تک دلوں پر راج کرتے ہیں۔
میں دنیا بھر کے ان سائنس دانوں، اسکالروں، ادیبوں، شاعروں، مصوروں، موسیقاروں، مدبروں اور سیاست دانوں کی مثال نہیں دیتا جنہوں نے اپنے کام اور اپنے عجز سے اپنی زندگی میں بھی دلوں پر راج کیا اور آج بھی ہمارے دل ان کی دہلیز پر پڑے ہیں، میں صرف ایک مثال دیتا ہوں، میں لندن میں ٹیلیفون کے موجد گراہم بیل کے گھر ایک رات ٹھہرا ہوں، جو اُن دنوں میرے عزیز اور انتہائی اعلیٰ انسان عبدالرحمٰن بزمی کی تحویل میں تھا ۔ باہر گراہم بیل کے نام کی تختی لگی تھی اور اس کے بیرونی حصے میں کسی قسم کے ردوبدل کی اجازت نہیں تھی۔ پرانے لوگ راوی تھے کہ گراہم بیل گلی میں سے گزرتے ہوئے عام راہگیروں سے بہت محبت سے ملتا تھا۔ اس میں تکبر نام کی کوئی چیز دور دور تک نہیں تھی۔ اسی طرح آئن اسٹائن کی ایک تصویر مجھے نہیں بھولتی جس میں اس کے کوٹ کی جیب سیاہی سے بھری ہوئی ہے۔ علامہ اقبال دھوتی اور بنیان پہنے بازار حکیماں کے تھڑے پر بیٹھ کر کھجوری پنکھے سے خود کو ہوا دیتے لوگوں سے گپ شپ کرتے نظر آتے تھے اور ان کے گھر میں ہر ایرا غیرا بھی ان کی محفل میں شریک ہو سکتا تھا۔ آج کل ہم کن چول لوگوں میں گھر گئے ہیں۔ نہ ان کا کوئی مرتبہ ہے نہ مقام ہے نہ کوئی کنٹری بیوشن ہے مگر انہوں نے اپنا مقام خود متعین کیا ہوا ہے۔ کوئی پیر ہو، وزیر ہو، افسر ہو، میڈیا پرسن ہو، کسی عارضی مقبولیت کا حامل کوئی فرد ہو، یہ خود کو خدا سمجھے ہوئے ہیں۔ انہیں علم ہی نہیں خلق خدا انہیں کیا سمجھتی ہے۔ مشرف بھی کچھ نہ کچھ تو تھا۔ ضیاء الحق بھی کچھ نہ کچھ تو تھا۔ یحییٰ خاں بھی کسی سے کم نہ تھا۔ جنرل نیازی تو خیر ’’ٹائیگر‘‘ تھا۔ ماضی بعید میں میر جعفر اور میر صادق بھی ہوتے تھے۔ اب ان کے محلات نشان عبرت کے طور پر محفوظ ہیں۔ تاریخ ان فرعونوں سے بھری پڑی ہے مگر یہ کچھ نہ کچھ تو بہرحال تھے مگر آج نفرت کی علامت ہیں لیکن ان دنوں جو اپنے علاوہ سب کو حقیر سمجھتے ہیں تاریخ تو کیا آنے والے دنوں میں کسی کو ان کا نام بھی یاد نہیں رہے گا۔ میں صدق دل سے چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جو تھوڑی بہت صلاحیتیں دی ہیں وہ انہیں خلقِ خدا کی بہتری کے لئے استعمال کریں پھر دیکھیں ان کی مسند بھی قائم رہے گی اور دلوں میں ان کے لئے محبت بھی قائم ہو گی۔
اس وقت ہمارے درمیان بلا مبالغہ ہزاروں کی تعداد میں انتہائی قابل احترام شخصیات مختلف شعبوں میں موجود ہیں۔ روحانیت، ادب، میڈیا، حکومت، اپوزیشن، میڈیکل سائنس، دنیاوی مال و اسباب اور ویلفیئر کے شعبے ان سے بھرے پڑے ہیں لیکن آپ ان سے ملیں تو آپ کو یہی تاثر ملے گا کہ ایک انسان دوسرے انسان سے مل رہا ہے مگر دوسری طرف فرعون کے دربار بھی لگے ہوئے ہیں۔ یہ کتنے نادان لوگ ہیں۔ کیا انہیں لوگوں کے دلوں میں اپنے لئے عزت اور محبت عزیز نہیں۔ یاد رکھیں اللہ کو عاجزی پسند ہے۔ اپنوں اور غیروں سب میں محبت تقسیم کریں۔ نفرت سے صرف نفرت جنم لیتی ہے۔ اپنے جسم نہیں، اپنی روح کی پرورش بھی کریں۔ اپنے ضمیر کو ساتھ رکھیں بے ضمیری عارضی طور پر بہت کچھ دیتی ہے۔ دائمی طور پر یہ صرف ذلت ہی دے سکتی ہے۔ ذلت کے خریدار نہ بنیں، دائمی عزت کو مدنظر رکھیں۔ پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے؟ عزت، ذلت اور رزق سب اس کے ہاتھ میں ہے یہ آپ پر ہے کہ آپ اس سے کیا مانگتے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسوالات۔۔خالد مسعود خان
Next Article جموں کا ہولو کاسٹ۔۔قلم کمان / حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)

ستمبر 15, 2026

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2) ستمبر 15, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.