Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
  • ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام
  • ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی
  • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
  • حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایک امیر جو غریب ہو گیا!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ایک امیر جو غریب ہو گیا!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرستمبر 5, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس سے ملو یہ میرا دوست ہے
آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی
اس بیچارے نے دو دن سے روٹی نہیں کھائی
کیا مطلب؟
صحیح کہہ رہا ہوں ، کل ایک گلاس پانی پیا تھا، آج صبح تھوڑے سے بھنے ہوئے چنے کھائے
اللہ تعالیٰ اپنا رحم کرے
اب تو یہ عادی ہو گیا ہے ، کیونکہ اس بیچارے کی عمر اسی طرح بسر ہو رہی ہے ، کبھی روٹی کھائی، کبھی نہ کھائی اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ان کے کتنے بچے ہیں
تین ہیں
ان کی عمریں کتنی ہیں
وہ کافی بڑے ہیں
وہ کس حال میں ہیں؟
اللہ کا شکر ہے وہ ٹھیک ٹھاک ہیں، کھاتے پیتے ہیں
اگر بچوں کو باپ کی فکر نہیں تو بطور دوست تمہارا یہ فرض بنتا ہے کہ تم ان کا خیال رکھو
میں تو کافی خیال رکھتا ہوں مگر اس کی تو قسمت ہی پھوٹی ہوئی ہےاور ظاہر ہے کہ قسمت سے تو جنگ نہیں لڑی جا سکتی
میں ان کے لئے کھانا منگواتا ہوں
یہ نہیں کھا سکے گا اسے بلڈ پریشر کی تکلیف ہے ڈاکٹر نے منع کیا ہوا ہے
چائے وغیرہ منگوا لیتا ہوں
وہ پھر بغیر چینی کے منگوانا اسے شوگر کی تکلیف بھی ہے
تمہاری ان سے دوستی کب کی ہے
بیس پچیس سال ہونے کو آئے ہیں
مگر اس دوستی کا فائدہ
کیوں؟
کیا تم نے کبھی اپنے دوست کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کی ہے؟
میں نے تمہیں بتایا نا کہ انسان حالات کے خلاف جنگ کر سکتا ہے ۔ قسمت کے خلاف نہیں لڑ سکتا اور اس کی تو قسمت ہی پھوٹ گئی ہے میرے سارے رشتے دار غریب ہیں حسب توفیق ان کی کچھ نہ کچھ مدد کرتا رہتا ہوں اس سے انہیں اپنی حالت سنبھالنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ ابھی ان کی قسمت ان کے خلاف نہیں ہوئی تم اس کے کپڑے دیکھ رہے ہو؟
ہاں دیکھ رہا ہوں
مجھے شرم آتی ہے اسے ان کپڑوں میں اپنے ساتھ لے کر پھرتے ہوئے مگر میں کیا کر سکتا ہوں
تم کچھ نہیں کر سکتے؟
میں نے کہا نا کہ انسان اللہ تعالیٰ کے آگے بے بس ہو جاتا ہے۔
اگر تمہارے یہ دوست برا نہ مانیں تو میرے پاس کچھ پیسے میری ضرورت سے زائد ہیں میں انہیں بطور قرض حسنہ دے سکتا ہوں جب کبھی ان کی حالت بہتر ہو یہ مجھے لوٹا دیں۔
ارے بھائی تمہارے قرض سے اس کی حالت میں تبدیلی نہیں آ سکتی قرض تو اس نے کئی بینکوں سے لے رکھے ہیں۔
میرا قرض اس نوعیت کا نہیں اس کی واپسی کے بارے میں تردد نہیں کرناپڑے گا
ارے یار اس کا مسئلہ وہ نہیں ہے جو تم سمجھ رہے ہو
تو پھر کیا مسئلہ ہے؟
اس کی قسمت پھوٹ گئی ہے تم اس کیلئے صرف دعا کرو
ویسے ان کی یہ حالت کب سے ہے؟
گزشتہ چند برسوں سے، اس سے پہلے اللہ کا بڑا فضل تھا۔
اس وقت یہ کیا کیا کرتے تھے؟
یہ اس وقت ایک بینک میں کلرک تھا۔ قریباً تین ہزار روپیہ تنخواہ تھی یہ رقم اس کے اور اس کے بچوں کے لئے اگرچہ کافی نہیں تھی مگر پھر بھی گھر کا خرچ چل جاتا تھا یہ دن میں دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھاتا تھا بیوی بچوں کے ساتھ ہنستا کھیلتا تھا خوش رہتا تھا اور پھر دیر سے دفتر پہنچتا تھا مگر اب تو نیند بھی اس کی آنکھوں سے دور رہتی ہے ۔
مگر پھر ہوا کیا؟
پھر ہوا یہ کہ اس کی قسمت پھوٹ گئی اس نے سوچا کہ اتنی تنخواہ میں گزارا ذرا مشکل سے ہوتا ہے چنانچہ اس نے ایک اور جگہ پارٹ ٹائم نوکری کر لی جس سے اس کے حالات بہتر ہو گئے اس نے ہر ماہ تھوڑی بہت رقم پس انداز بھی کرنا شروع کر دی حتیٰ کہ اس کے پاس تھوڑا سا سرمایہ جمع ہو گیا!
پھر؟
پھر اس نے ایک دوست کے ساتھ شراکت کر کے ایک چھوٹا موٹا کاروبار شروع کیا جس میں اسے خاصا منافع ہوا۔
پھر؟
پھر اس نے وسیع پیمانے پر کاروبار کا آغاز کیا بینکوں سے لاکھوں کروڑوں روپے کے قرضے لئے اور یوں یہ بیچارا دن بدن امیر سے امیر تر ہوتا گیا۔ اس وقت اس کی کروڑوں کی جائیداد ہے بڑی بڑی کمپنیوں کے میجر شیئرز اس کے پاس ہیں اور اس کا شمار تمہارے ملک کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔
مگر تم تو کہہ رہے تھے کہ انہوں نے دو دن سے روٹی نہیں کھائی کپڑوں کی حالت خستہ ہے ۔ ایک ہفتہ سے سوئے نہیں ۔
ہاں صحیح کہہ رہا تھا۔ اس بیچارے کے پاس اب ان چیزوں کے لئے وقت ہی نہیں ہے ۔ کاروبار کی پریشانیاں اسے گھیرے رکھتی ہیں ان پریشانیوں نے اسے طرح طرح کی امراض میں مبتلا کر دیا ہے یہ جو کھانا چاہتا ہے کھا نہیں سکتا جو پہننا چاہتا ہے پہن نہیں سکتا ۔ حتیٰ کہ یہ سونا چاہتا ہے مگر یہ سو نہیں سکتا۔یہ جو امیر ترین آدمی ہے یہ غریب ترین شخص ہے اس نے زندگی میں بہت اچھے دن دیکھے ہیں تم اس کے لئے دعا کرو۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاک امریکا تعلقات اور عابدہ حسین کا مشورہ : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
Next Article جمہوریت کی خاطر: نرم گرم / زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا

اکتوبر 2, 2026

مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی

ستمبر 30, 2026

صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے

ستمبر 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا اکتوبر 2, 2026
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ستمبر 30, 2026
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے ستمبر 30, 2026
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ستمبر 30, 2026
  • ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام ستمبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.