اسلام آباد: اے ایس پی شہر بانو کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سکیورٹی آفیسر تعینات کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہربانو نقوی، محسن نقوی کے پی ایس او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی، گریڈ 17 کی شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔
شہربانو نقوی اس سے قبل انٹیلی جنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں، انہوں نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کرکے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا تھا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شاہ رخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سکیورٹی افسر تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فروری 2024 میں شہر بانو نقوی نے لاہور میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچانے میں دلیرانہ کردار ادا کیا تھا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ان سے ملاقات میں ان کے کردار کو سراہا تھا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, نومبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
- سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

