Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایشیا کپ: دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
کھیل

ایشیا کپ: دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ایڈیٹراگست 28, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
cricket bat
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دبئی : ایشیا کپ 2022 کے اہم میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں پر 148 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے اہم میچ میں بھارت کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے اور روایتی حریف ٹیم کے باؤلرز کے سامنے پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ 2022 کے اہم میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
روایتی حریف ٹیموں نے پہلے ہی اوور میں امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا، پہلے محمد رضوان نے ایل بی ڈبلیو کے خلاف رجوع کیا اور کامیاب ہوئے۔بھارت نے پہلے اوور کی آخری گیند پر رضوان کو آؤٹ قرار نہ دینے پر ریویو لیا تاہم یہ ریویو بھی پاکستان کے حق میں گیا اور رضوان اس دفعہ بھی آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔
بابراعظم نے دو پراعتماد چوکے لگائے لیکن بھونیشور کمار کے دوسرے اور اننگز کے تیسری اوور کی چوتھی گیند پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ارشدیپ سنگھ کا کیچ بنے۔فخرزمان نے دو چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنائے اور اویش خان کی گیند پر وکٹ کیپر کارتھک کو کیچ دے گئے۔
افتخار احمد نے 12 ویں اوور میں چاہل کو ایک بلند وبالا چھکا رسید کیا لیکن اگلے اوور میں پانڈیا نے ان کی 28 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ہارڈیک پانڈیا نے پاکستانی بلے بازوں کو برق رفتاری سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی اور 41 گیندوں پر 43 رنز بنانے والے محمد رضوان کو اویش خان کے ہاتھوں آؤٹ کرادیا۔
محمد رضوان نے 42 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے۔خوشدل شاہ بھی ہارڈک پانڈیا کی گیند سمجھ نہیں پائے اور سیدھے فیلڈر کے ہاتھ میں کیچ دے دیا اور 7 گیندوں کا سامنا کرکے صرف 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
آصف علی بھی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 9 رنز کا اضافہ کرکے بھونیشور کمار کی وکٹ بنے۔محمد نواز نے 3 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک رن بنا کر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر وکٹ کیپر کارتھک کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
شاداب خان نے 9 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چوکے کی مدد سے 10 رنز بنائے اور بھونیشور کمار کی تیسری وکٹ بنے۔بھونیشور کمار نے اپنے آخری اوور میں شاداب کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلنے والے نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک گیند پر پہنچے اور مشکلات کا شکار پاکستانی ٹیم کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔
شاہنواز دھانی نے بھونیشوار کمار کے ہیٹ ٹرک کے عزائم خاک میں ملائے اور اس کے بعد اگلی گیند پر چھکا رسید کیا، یہی نہیں دھانی نے اگلے اوور میں ارشدیپ سنگھ کو بھی چھکا لگا کر پاکستان کا اسکور 147 رنز تک پہنچایا۔پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت نے ہدف کا تعاقب کیا تو ٹی20 کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پہلے اوور کی دوسری گیند پر کے ایل راہول کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کی امیدیں بڑھائیں۔نسیم شاہ نے نئے آنے والے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو پہلی گیند پر پریشان کیا جبکہ اگلی گیند پر کوہلی نے سلپ پر کیچ دیا لیکن فخر زمان اس کا انتظام کرنے میں ناکام ہوئے۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے تحمل کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی لیکن آٹھویں اوور میں محمد نواز کی گیند پر ایک بلند شاٹ کھیلنے کی کوشش میں افتخار احمد کا کیچ بنے۔
ویرات کوہلی نے 34 گیندوں کا سامنا کیا اور 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کا کیچ افتخار احمد نے لیا۔نسیم شاہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو وکٹ دلائی اور وکٹ پر جم کر کھیلنے والے سوریہ کمار یادیو کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 18 رنز بنائے تھے۔
آخری اوور کرانے کے لیے محمد نواز آئے اور پہلی ہی گیند پر جڈیجا کی وکٹیں اڑادیں، جنہوں نے 29 گیندوں پر 35 رنز بنائے تھے۔محمد نواز نے آخری اوور میں اچھی باؤلنگ اور بلے بازوں بڑی حد تک دباؤ میں رکھا لیکن نئے آنے والے بلے باز دنیش کارتھک نے چوتھی گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
اس سے قبل روہت شرما نے کہا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ ٹاس اہمیت رکھتا ہے، یہاں چند برسوں سے کھیل رہے ہیں اور ہمارے سامنے ہدف ہو تو یہ بہتر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ رشابھ پانٹ ٹیم میں شامل نہیں ہیں، کارتھک کے ساتھ اویش تیسرے فاسٹ باؤلر ہیں۔پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ ہم بھی پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے لیکن یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کے خلاف ویڈیو پوسٹ کرنے پر صحافی وقار ستی کے خلاف راولپنڈی میں توہینِ مذہب کا مقدمہ درج
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ :سیلاب زدگان پر دہشت گردی کا مقدمہ اور مدد کی اپیلیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.