اردو کے معروف نقاد، شاعر ڈاکٹر انور سدیدکی آٹھویں برسی آج منائی جارہی ہے
اردو کے معروف نقاد، شاعر اور مدیرڈاکٹر انور سدید کی آٹھویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ڈاکٹر انور سدیدکااصل نام محمدانوار الدین تھا ۔
وہ 4دسمبر 1928ءکو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم سرگودھا سے حاصل کی ۔انہوں نے جامعہ پنجاب سے ادیب فاضل کیا ۔1966ءمیں ڈاکٹر انور سدید نے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس ڈھاکہ سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔وزیرآغا کے ایما پر انہوں نے ایم اے اردو کیا اور” اردو اب کی تحریکیں“کے عنوان سے مقالہ لکھ کرپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز محکمہ آبپاشی میں محرر کی حیثیت سے کیا۔1988ءمیں محکمہ آبپاشی سے سپریٹنڈنگ انجینئر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔آپ زمانہ طالب علمی سے شعر ادوب سے وابستہ ہوگئے۔ڈاکٹر انور سدیدنے مختلف رسائل و جرائد کی ادارت بھی کی۔ آپ نے روزنامہ خبریں اور روزنامہ نوائے وقت کے ادارتی عملے کی قیادت کی۔آپ نوائے وقت میں”گفتنی“کے عنوان سے کالم لکھتے رہے۔
آپ کی 41کتابیں منظر عام پرآئیں۔ ڈاکٹر انور سدید20مارچ 2016ءکو لاہور میں انتقال کرگئے تھے
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

