Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اگست 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یوم آزادی: حب الوطنی اور غداری کے بیچ خونیں لکیر : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے
  • سنگین جرائم کی آماجگاہ بنا اسلام آباد : نصرت جاوید کا کالم
  • ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ
  • عمران خان کی قیدِ تنہائی ختم کی جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کتابوں کی آخری ہچکی :وسعت اللہ خان کا کالم
  • بلوچستان کے ضلع سوراب میں 15 اکست تک رات کا کرفیو : قلات اور خضدار میں پابندیاں
  • نئے صوبے کی باتیں :امر جلیل کا کالم
  • سہ ملکی دفاعی معاہدہ: توقعات اور حقائق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان وقت کی ضرورت ہے؟ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»ماضی کے ٹیکنوکریٹس کا اعمال نامہ ۔۔ انور عباس انور
اختصاریئے

ماضی کے ٹیکنوکریٹس کا اعمال نامہ ۔۔ انور عباس انور

ایڈیٹراکتوبر 15, 20172 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
army rulers
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نصرت جاوید ۔۔۔ جنہیں میں محبت سے تلقین شاہ کہتا اور لکھتا ہوں ،ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت آنے والی ہے یا لائی جانے والی ہے۔ ان کے بقول بس اگلے قدم کا انتظار کیجیے۔ ٹیکنوکریٹس فرشتوں پر مبنی پاک و منزہ حکومت کا قیام پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے تمام اجزائے ترکیبی کی دیرینہ خواہش چلی آ رہی ہے لیکن کچھ اندرونی اور بیرونی عوامل کے باعث یہ خواہشوں کے سفرادھورے رہے۔ اسٹبلشمنٹ کے کل پرزوں نے بار بار کی ناکامی سے دل برداشتہ ہوکر پسائی اختیار نہیں کی بلکہ ’’پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ ‘‘ کے سنہرے اصول پر کاربند رہتے ہوئے اپنی سازشوں میں مصروف ہیں، کچھ چینلز اور ویب سائٹس پر آوازیں بلند ہو رہی ہیں اور نصرت جاوید بھی ان آوازوں میں شامل ہے کہ ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت قائم ہونے والی ہے اور یہ حکومت قلیل وقت کے لیے نہیں بلکہ طویل مدت کے لیے برسراقتدار لائی جا رہی ہے۔
بے نظیر بھٹو پارلیمنٹ کے فلور پر کھڑی خطاب کر رہی تھیں ،اس وقت وہ اپوزیشن لیڈر تھیں اور ملک میں ہر سو ٹینکو کریٹس کی حکومت لانے کے چرچے تھے، بے نظیر بھٹو کہہ رہی تھیں کہ آج ملک میں ٹیکنو کریٹس کی حکومت کی باتیں کی جا رہی ہیں، میں پوچھتی ہوں کہ وٹ از ٹیکنوکریٹس ،؟وٹ از ٹیکنوکریٹس؟ بے نظیر بھٹو نے اس وقت کے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ! ٹیکنوکریٹس
کی حکومت لانے کی باتیں کرنے والے ہم دونوں( آپ کو اور مجھ ) کو اقتدار سے باہر نکالنا چاہتے ہیں، بے نظیر بھٹو نے سوال کیا تھا کہ ٹیکنوکریٹس کہیں آسمان سے نازل ہوئی مخلوق ہوگی؟ ٹیکنوکریٹس لانے والوں ،ان کے حامیوں دا نشوروں صحافیوں و اینکر زپرسنوں اور تجزیہ نگاروں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کہ ایوب خان کی حکومت ،یحیٰی راج،جنرل ضیا الحق اور جنرل پرویز مشرف کی حکومتیں کیا تھیں؟ ایوب خانی کابینہ میں شعیب خان سمیت متعدد ٹیکنو کریٹس شریک نہیں تھے؟ ضیا ا لحق کی کابینہ ٹیکنوکریٹس پر مشتمل نہ تھی؟ اور اپنے کمانڈو جنرل پرویز مشرف مہا ٹیکنوکریٹ شوکت عزیز اور شوکت ترین جیسے بنکرز پر مشتمل حکومت کیا ٹیکنوکریٹس کی حکومت نہ تھی؟
ماضی میں ان ٹیکنوکریٹس نے کیا ملک کو گلوگلزار میں تبدیل کردیا ؟ ہر طرف دودھ کی نہریں بہتی دکھائی دیں؟ کیا پاکستان غربت کے ظالم پنجوں سے آزاد ہو گیا؟کیا ایوب خان ،یحییٰ خان، ضیاء الحق اور جنرل مشرف بمعہ شوکت عزیز اور محبوب الحق وطن عزیز کو کرپشن سے پاک کرپائے؟ مہنگائی کی لعنت سے مملکت خداداد کو نجات دلا گئے؟ یا ٹیکنوکریٹس نے مسلہ کشمیر کو حل کرکے ثابت کیا کہ سیاست دان نالائق ہیں ا ور ٹیکنوکریٹس (جن میں جرنیل بھی شامل ہیں) ملک کو ہر قسم کے بحران سے نکالنے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں جبکہ سیاستدان اس جوہر گراں قدر سے محروم ہیں اور ان میں بس ایک ہی گن،ہنر اور صلاحیت ہوتی ہے اور وہ یہ کہ سیاستدان لوٹ مار کی مہارت بے پناہ کے مالک ہوتے ہیں۔
ٹیکنوکریٹس بشمول فوجی جرنیلوں جو خود کو سب سے زیادہ عقل مند قرار دیتے ہیں ،اگریہ واقعی اس قدر لائق فائق ہوتے ہیں تو پھر جمہوری حکومتوں کا تحتہ الٹ کر برسراقتدار آنے کے کچھ ہی عرصہ بعد پھر سیاستدانوں کا سہارا کیوں تلاش کرتے ہیں؟۔
اوجڑی کیمپ کا دھماکہ اور سقوط ڈھاکہ کا سانحہ ٹیکنوکریٹس کے ادوار حکومت میں رونما ہوئے، سیاچن گلیشئیر بھی انہیں کے ہاتھوں بھارت نے چھینا، ٹیکنوکریٹس کے کس کس کس کارنامے کا تذکرہ کیا جائے اور کسے موضوع بحث نہ بنایا جائے، لیکن ان سب کمزوریوں ،خامیوں ،کوتاہیوں کے باوجود یہ خود کو فرشتے سمجھتے ہیں اور ہر قانون و آئین سے خود کو بالاتر سمجھنا اپنا پیدائشی حق قرار دیتے ہیں، سیاسی اور جمہوری حکومتوں کے ماتھے پر ایسا کوئی بدنما جھومر نہیں ، سیاسی و جمہوری حکومتوں نے تو اس ملک کو جوہری طاقت بنایا، اقوام عالم میں اعلی مقام و مرتبہ دلوایاہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکھڑکی توڑ ڈرامہ ۔۔ مسعود قمر
Next Article سکیورٹی گارڈز اور ان کی نئی دلچسپیاں ۔۔ عمار غضنفر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یوم آزادی: حب الوطنی اور غداری کے بیچ خونیں لکیر : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

اگست 14, 2026

نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے

اگست 13, 2026

سنگین جرائم کی آماجگاہ بنا اسلام آباد : نصرت جاوید کا کالم

اگست 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • یوم آزادی: حب الوطنی اور غداری کے بیچ خونیں لکیر : سید مجاہدعلی کا تجزیہ اگست 14, 2026
  • نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے اگست 13, 2026
  • سنگین جرائم کی آماجگاہ بنا اسلام آباد : نصرت جاوید کا کالم اگست 13, 2026
  • ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ اگست 13, 2026
  • عمران خان کی قیدِ تنہائی ختم کی جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.