Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آمنہ مفتی کا کالم : خرگوش یتیم نہ ہو ائے کہیں!
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : خرگوش یتیم نہ ہو ائے کہیں!

ایڈیٹرجون 7, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امریکہ میں جارج فلائیڈ کا سانحہ بپا ہونے سے پہلے اور شروع کے دنوں میں جب بات اتنی بگڑی نہ تھی، صدر ٹرمپ اور مائیک پومپیو، کورونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں چین کی طرف ڈھکے چھپے اشارے کر رہے تھے۔
چین کے اخبارات میں جوابی وار کیے جا رہے تھے۔ ذہن میں بار بار تارڑ صاحب کا ناولٹ ‘فاختہ’ آ رہا تھا۔ جس میں فینسی ڈریس کی ایک رات، فاختہ اور خرگوش کی عقاب اور ریچھ کے ہاتھوں گت بنتے دیکھ کر ہاتھی کے ٹھٹھے لگانے پر ایک بے بس اژدها بار بار پھنکارتا تھا کہ ایک بار میرے دانت نکلنے دو پھر دیکھنا۔
ساتھ ہی ساتھ سرد جنگ کے ابتدائی برس بھی ذہن میں آ رہے تھے۔ میخائل گوربا چوف اور ڈونالڈ ٹرمپ کی شکلیں آپس میں گڈ مڈ ہو رہی تھیں۔
تاریخ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ اصل میں ہم جسے تاریخ کہتے ہیں وہ انسانی سماج کا ماضی ہے اور انسان ارتقا کی جن منزلوں پر دو ہزار سال پہلے پہنچا، ان سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھا۔
انسانی ذہن وہی ہے جو ازمنہ وسطی میں تھا۔ انسان کے خوف، اس کے توہمات، اس کے نظریے، اس کی ترجیہات، سب کی سب زیادہ نہیں بد لیں۔
نوآبادیاتی دور کے بعد سرد جنگ ہوئی اور اس جنگ کے خاتمے پر امریکہ واحد سپر پاور بن کے ایک احمق ارنے بھینسے کی طرح دنیا میں دندناتا رہا۔ نیو ورلڈ آرڈر کیا تھا، ہماری نسل خوب بھگت چکی ہے۔ اپنے آنگن میں پرائی جنگ میں اپنی تین نسلیں جھونک کے اب بھی نہ سمجھتے تو کب سمجھتے؟
امریکہ میں نسل پرستانہ رویہ اور اس رویے کے خلاف احتجاج کی ایک پوری تاریخ ہے لیکن آج وہاں جس قسم کے پر تشدد مظاہرے نظر آ رہے ہیں ان کی نظیر کم ہی ملتی ہے۔
جمہوری نظام میں احتجاج بھی ہوتا ہے اور حکومت اپنی رٹ قائم رکھنے کی کوشش بھی کرتی ہے مگر دونوں طرف سے توازن اگر ذرا بھی بگڑ جائے تو صورت حال خانہ جنگی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
ایسی مثال ہمیں پاکستان میں بنگال کی تحریک آزادی میں نظر آتی ہے اور ذرا مزید پیچھے جائیں تو ہندوستان کی تحریک آزادی میں مسلمانوں اور ہندوؤں کا آٹھ سو سال ساتھ رہ کر اچانک ایک دوسرے سے شدید متنفر ہو جانا۔
یہ ذرا بڑی مثالیں ہیں۔ کم درجے پر ایوب خان کے خلاف طلبا تحریک میں تشدد کا عنصر اور اس تحریک کی کامیابی دیکھ لیجیے۔ فوجی آمر اور فوجی حکومتوں کو سالہا سال بھگتنے والے بخوبی سمجھ سکتے ہیں کہ پس پردہ کون تھا اور کیا تھا۔
خیر، یہ تو سب مفروضے ہیں جن کی بنیاد، ظاہر ہے مشاہدے اور گزرے ہوئے واقعات اور موجودہ عالمی صورت حال ہے۔ یہ درست بھی ہو سکتے ہیں اور غلط بھی لیکن ایک بات حقیقت ہے اور وہ یہ کہ کوئی بھی قوم بلاوجہ دنیا پر راج نہیں کرتی۔
وہ قومیں جن کا بچہ بچہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا جانتا ہو، وہی فاتح عالم اور سپر پاورز بنتی ہیں۔
سانحہ ساہیوال اس سے کہیں زیادہ درد ناک واقعہ تھا۔ زہرہ شاہ کی تشدد سے موت دل ہلا دینے والا سانحہ ہے۔ مگر سوائے سوشل میڈیا پر چند دبی دبی آوازوں کے کوئی آواز نہ اٹھی۔
ہاں ہم بھی باہر نکلتے ہیں، وبا کے ان دنوں میں جان ہتھیلی پر رکھ کے مگر لان کا نیا جوڑا لینے، دوست سے ملنے، رات کو یوں ہی گھومنے اور چھپ چھپا کے کسی شادی میں شریک ہونے۔
یہ بھی کچھ برا نہیں، زندگی کسی نہ کسی طور تو بسر کرنی ہے۔ تارڑ صاحب کا ناولٹ پھر یاد آ گیا۔ اس میں خرگوش جب بھی عقاب کو فاختہ سے چھیڑ خانی پر کچھ کہنے کی کوشش کرتا تھا، اسے گاجر پیش کر دی جاتی تھی۔ وہ اپنے کان سیدھے کرتا تھا اور مونچھیں ہلا ہلا کر گاجر کھاتا تھا۔
خرگوش کو اس ساری صورت حال میں یہ ہی کرنا چاہیے تھا مگر وہ ایک بات بھول گیا تھا کہ گاجروں کی لت لگ جانے کے بعد اگر کسی دن خدانخواستہ اژدها کے دانت نکل آئے یا عقاب ہی کو کوئی ناگہانی پیش آ گئی تو کیا ہو گا؟ خرگوش بے چارہ تو یتیم ہو جائے گا
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔وزیر اعظم صاحب! کورونا وبا ہے، آپ کی ناکامیوں کا پردہ نہیں
Next Article ہر بات پر شک کرنے والے فلسفی۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ

ستمبر 25, 2026

پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 25, 2026

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز

ستمبر 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ ستمبر 25, 2026
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 25, 2026
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز ستمبر 25, 2026
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.