Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سرگودھا سے نتھیا گلی براستہ ڈی جی خان : چشم تماشا / امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

سرگودھا سے نتھیا گلی براستہ ڈی جی خان : چشم تماشا / امجد اسلام امجد

ایڈیٹراپریل 19, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad islam amjad at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سونا مٹی اور مٹی سونا کیسے بنتے یا بن سکتے ہیں۔ اتفاق سے دونوں منظروں کی جھلک ایک ہی دن میں چند گھنٹوں کے دوران دیکھنے کا موقع ملا تو جی چاہا کہ آپ کو بھی اس تجربے‘ مشاہدے‘ تجزیے یا لطیفے میں شامل کیا جائے کہ ’’عذر گناہ بدتر از گناہ‘‘ کی طرح اس مٹی اور سونے کے ملاپ کی بھی کوئی بامعنی عملی شکل یا مثالی شکل ہی سے ملتی ہے۔ یہ صورت حال گزشتہ دنوں نتھیا گلی براستہ سرگودھا‘ ڈی جی خان‘ ملتان اور اسلام آباد ایک مشاعراتی قسم کے سفر کے دوران پیش آئی جو بیک وقت حوصلہ افزا بھی ہے اور افسوسناک بھی، اس کی تفصیل میں جانے سے قبل ہم ’’عذر گناہ بدتر از گناہ‘‘ کے ریفرنس کی بات کرتے ہیں کہ دونوں باتوں میں ایک ربط فنی بہرحال موجود ہے جسے سمجھنا اس واقعہ نما لطیفے سے گزرنے کے بعد نسبتاً آسان اور زیادہ دلچسپ ہو جائے گا۔
کہتے ہیں کہ مغل اعظم جلال الدین اکبر کی درسی تعلیم تو بہت واجبی سی تھی مگر اس کا ذہن بہت تیز اور تجزیاتی قسم کا تھا، ہوا یوں کہ ایک بار اس کے دربار میں کسی نے گفتگو میں ’’عذر گناہ بدتر از گناہ‘‘ کا محاوراتی جملہ استعمال کیا۔ بادشاہ نے کہا مثال دے کر اس کی وضاحت کرو کہ ’’عذر گناہ‘‘ گناہ سے زیادہ بڑا کیسے ہو سکتا ہے۔ متعلقہ شخص سمیت کئی عالم فاضل درباریوں نے مختلف مثالیں دیں مگر ہر مثال میں گناہ بہرحال عذر گناہ سے کم تر ثابت نہیں ہوتا تھا۔ بادشاہ نے یہی سوال اپنے نورتنوں سے بھی کیا۔
ان میں سے بھی آٹھ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے البتہ بیربل نے ایک دن کی مہلت طلب کی جو اسے دے دی گئی۔ شام کے وقت بادشاہ حمام کر رہا تھا کہ بیربل خادموں کے روکنے کے باوجود حمام گاہ کے اندر داخل ہو گیا، بادشاہ نے جلدی سے اپنے ستر کو ڈھانپا اور غصے سے کہا ارے بدبخت‘ اندھا ہے کیا‘ کہاں منہ اٹھا کر گھسا آتا ہے؟ بیربل نے عاجزی سے دونوں ہاتھ جوڑے اور کہا ’’معافی چاہتا ہوں ظل الٰہی میں سمجھا شاید ملکہ عالیہ غسل فرما رہی ہیں۔ اس پر تو بادشاہ کو آگ ہی لگ گئی اس نے گرج کر کہا یہ کیا بکواس کر رہے ہو؟ بیربل نے دوبارہ ہاتھ جوڑے اور عرض کیا‘ حضور اسی کو عذر گناہ بدتر از گناہ کہتے ہیں۔
اس واقعے‘ لطیفے یا گھڑے ہوئے قصے میں دیکھنے اور سمجھنے والی بات اس کی تاویل برجستگی‘ حاضر دماغی یا بدتہذیبی سمیت اور بھی بہت کچھ ہو سکتا ہے لیکن یہاں اس کے بیان کی اصل وجہ ایک ہی صورت حال کے وہ دو متضاد پہلو ہیں جو کسی ایک لمحے میں اکٹھے ہو گئے ہیں۔ اب ہوا یوں کہ ہمیں سرگودھا سے ڈی جی خان براستہ سڑک اور وہاں سے ملتان جا کر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے (نتھیا گلی جانے کے لیے) اسلام آباد تک کا سفر کرنا تھا جب کہ حل طلب معاملہ سفر کا روٹ طے کرنا تھا۔ دوران سفر ڈاکٹر نجمہ کے شوہر فرید صاحب کے موبائل کی گھنٹی بجی اور ان کے چہرے پر فکر مندی اور تشویش کے آثار نمودار ہونا شروع ہو گئے۔
معلوم ہوا کہ فون پی آئی اے کے آفس سے تھا اور اطلاع یہ ہے کہ ہماری اگلے دن کی ملتان تا لاہور فلائٹ آپریشنل وجوہات کی بنا پر کینسل ہو گئی ہے اور اس کے بعد کی واحد پرواز وہاں شام ساڑھے سات بجے لینڈ کرے گی اور اگر کوئی مزید تاخیر نہ ہوئی تب بھی ہم ساڑھے دس بجے رات سے پہلے کسی طرح مشاعرہ گاہ میں نہیں پہنچ سکے جب کہ پروگرام کے مطابق مشاعرہ آٹھ بجے شروع ہو کر ساڑھے نو بجے ختم ہونا تھا کہ یہ میرے علاوہ کل دو شاعروں خالد مسعود اور انور مسعود پر مشتمل تھا۔ سڑک کے ذریعے یہ سفر اس سے بھی زیادہ لمبا بنتا تھا یعنی کسی طرح کی بھی جمع تفریق سے میرا وہاں وقت پرپہنچ سکنا ممکن نہیں تھا، سو وہاں کے میزبان ڈاکٹر عدنان کو یہ بدخبری سنانے کے بعد ہم لوگ یہ طے کر کے مشاعرہ گاہ کی طرف روانہ ہو گئے کہ چونکہ اب بارہ بجے دوپہر تک ملتان کے ہوائی اڈے پر پہنچنے کی پابندی درمیان سے نکل گئی ہے۔
اس لیے ہم صبح سے نو سے دس تک ڈاکٹر نجمہ کے گھر پر ناشتہ کرنے کے بعد بذریعہ سڑک واپس لاہور جائیں گے۔ ایک بجے رات مشاعرہ ختم ہوا، پرنسپل ڈاکٹر سعید صاحب کے یہاں چائے کافی پیتے پلاتے تین بج گئے۔ نئی جگہ‘ سفر کی بوریت اور پروگرام کی تبدیلی سے پیدا ہونے والی بدمزگی کے باعث دیر تک نیند سے بھی آنکھ مچولی جاری رہی۔ صبح پونے نو بجے کے قریب برادرم فرید کھوسہ کا فون آیا بولے کہ میں ناشتے کے لیے آپ کو لینے تو آ رہا ہوں مگر ابھی ابھی پی آئی اے کی طرف سے فون آیا ہے کہ رات والی اطلاع ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھی جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ اصل میں متعلقہ فلائٹ برقرار ہے اور اپنے مقررہ وقت یعنی بارہ پچاس پر ملتان سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گی۔
اب کسی طرح بحث مباحثے کے بعد یہ چانس لینے کا فیصلہ ہوا‘ کیسے ہم نے عزیزہ نجمہ شاہین کے اتنی محبت اور محنت سے تیار کیے ہوئے ناشتے کے ساتھ بے انصافی کی اور کس طرح مظفر گڑھ والے رستے کے بجائے تونسہ بیراج کے راستے سے ملتان پہنچے اور نتھیا گلی سے لے کر اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر موجود دوستوں نے ہم سے قدم قدم پر رابطہ رکھا اور شوکت فہمی نے کس مہارت اور چابک دستی سے ہمیں فلائٹ کے ٹیک آف ٹائم سے تقریباً 15 منٹ قبل ایئرپورٹ تک پہنچایا، یہ اپنی جگہ پر ایک کھلی داستان ہے مگر جس آسانی اور بے نیازی سے پی آئی اے کے متعلقہ عملے نے اس نام نہاد ’’غلط فہمی‘‘ کی وضاحت کی اس نے ’’عذر گناہ‘‘ کی تشریح سے متعلق ایسے نئے ریکارڈ قائم کیے جو بیربل کو بھی لاجواب کرنے کے لیے کافی تھے۔
مظفر گڑھ‘ ڈی جی خان سڑک کی تکلیف تو اس اعتبار سے ایک مثبت پہلو رکھتی تھی کہ اس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد جنوبی پنجاب میں لوگوں کی زندگی آسان اور بہتر ہو گی مگر اتنے بڑے اور ایک زمانے تک قابل فخر رہنے والے ادارے کے اس افسوسناک زوال نے بے حد دل گرفتہ بھی کیا کہ آخر ہم کب سمجھیں اور سنبھلیں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا حال سُناواں دِل دا: وجدان / ڈاکٹر صغرا صدف
Next Article اب تو فیصلے کاانتظار ہے : برملا / نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.