Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امجد اسلام امجدکا کالم:آسانیاں
امجد اسلام امجد

امجد اسلام امجدکا کالم:آسانیاں

ایڈیٹرفروری 25, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad-islam-amjad in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آسانی کا لفظ ہماری زندگی اور اُس کے رویوں سے جس طرح سے جُڑا ہوا ہے بہت کم لفظ اُس کے مقابلے میں رکھے جاسکتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ برسوں میں تصوف کے حوالے سے جو اس کے استعمال میں رنگا رنگی پیدا ہوئی ہے وہ بھی کسی استثنا سے کم نہیں کہ دعائیہ کلمات میں اس لفظ کا استعمال ان دنوں شائد سب سے زیادہ ہورہا ہو بالخصوص اشفاق احمد مرحوم کے حوالے سے یہ دعا کہ ’’خدا آپ کو آسانیاں عطا کرے اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے‘‘ تو بہت ہی زیادہ مقبول ہوئی ہے اور اس لفظ کی بہت سی ایسی جہتیں سامنے آئی ہیں جو اس سے پہلے شاذو نادر ہی استعمال میں آتی تھیں۔
گزشتہ دنوں ہمارے دوست شفیق عباسی نے اسی حوالے سے ایک تحریر واٹس ایپ کی جو مجھے بہت اچھی لگی ( وہ یوں بھی کم و بیش روزانہ کوئی نہ کوئی ا چھی، دلچسپ اور معنی خیزبات دوستوں کے گروپ میں باقاعدگی سے شیئر کرتے ہیں) لیکن ’’آسانی‘‘ کی یہ کہانی اپنی مثال آپ ہے مگر اس کے ذکر سے پہلے میں اصغر گونڈوی مرحوم کا ایک شعر ضرور شیئر کرنا چاہوں گا کہ میرے نزدیک یہ اگر اس لفظ کا بہترین نہیں تو بہت ہی اچھا استعمال ضرور ہے، انھوں نے کہا تھا۔
چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موجِ حوادث سے
اگر آسانیاں ہوں زندگی ، دشوارہوجائے
اب آیئے !دیکھتے ہیں شفیق عباسی کیا کہتے ہیں اور کیسے کہتے ہیں۔ ’’ایک نوجوان نے درویش سے دعا کرنے کو کہا۔ درویش نے نوجوان کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور بڑے جذب سے دعا دی، ’’اللہ تمہیں آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے‘‘
دعا لینے والے نے حیرت سے کہا ’’حضرت الحمد للہ ہم مال پاک کرنے کے لیے ہر سال وقت پر زکوٰۃ نکالتے ہیں بلاؤں کو ٹالنے کے لیے حسبِ ضرورت صدقہ بھی دیتے ہیں… اس کے علاوہ ملازمین کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھتے ہیں ، ہمارے کام والی کا ایک بچہ ہے جس کی تعلیم کا خرچہ بھی ہم نے اُٹھا رکھاہے اللہ کی توفیق سے ہم تو کافی آسانیاں بانٹتے ہیں۔ درویش تھوڑا سا مسکرایا اور بڑے دھیمے اورمیٹھے لہجے میں بولا’’میرے بچے یہ تو سب رزق کی مختلف قسمیں ہیں اور یاد رکھو رزاق اور الرازق صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے تم یا کوئی اور انسان یا کوئی اور مخلوق نہیں ، تم جو کر رہے ہو اگر یہ سب کرنا چھوڑ بھی دو تو اللہ تعالیٰ کی ذات یہ سب فقط ایک ساعت میں سب کو عطا کر سکتی ہے اگر تم یہ کر رہے ہو تو اپنے اشرف المخلوقات ہونے کی ذمے داری ادا کر رہے ہو، میرے بچے آؤ میں تمہیں سمجھاؤں کہ آسانیاں بانٹنا کسے کہتے ہیں ۔
٭کبھی کسی اُداس اور مایوس انسان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر، پیشانی پر کوئی شکن لائے بغیر ایک گھنٹہ اس کی لمبی اور بے مقصد بات سننا ، آسانی ہے۔
٭اپنی ضمانت پر کسی بیوہ کی جوان بیٹی کے رشتے کے لیے سنجیدگی سے تگ و دو کرنا آسانی ہے۔
٭ صبح دفتر جاتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ محلے کے کسی یتیم بچے کی اسکول لے جانے کی ذمے داری لینا آسانی ہے ۔
٭اگر تم کسی گھر کے داماد یا بہنوئی ہو تو خودکو سسرال میں خاص اور افضل نہ سمجھنا یہ بھی آسانی ہے ۔
٭غصے میں بپھرے کسی آدمی کی کڑوی کسیلی اور غلط بات کو نرمی سے برداشت کرنا،یہ بھی آسانی ہے۔
٭چائے کے کھوکھے والے کو اوئے کہہ کر بلانے کے بجائے بھائی یا بیٹا کہہ کر بلانا، یہ بھی آسانی ہے۔
٭گلی محلے میں ٹھیلے والے سے بحث مباحثے سے بچ کرخریداری کرنا یہ بھی آسانی ہے ۔
٭تمہارا اپنے دفتر، مارکیٹ یا فیکٹری کے چوکیدار اور چھوٹے ملازمین کو سلام میں پہل کرنا دوستوں کی طرح گرم جوشی سے ملنا کچھ دیر رُک کر اُن سے اُن کے بچوں کے حال پوچھنا ، یہ بھی آسانی ہے۔
٭اسپتال میں اپنے مریض کے برابر والے بستر کے انجان مریض کے پاس بیٹھ کر اُس کا حال پوچھنا اور اسے تسلی دینا یہ بھی آسانی ہے ۔
٭ ٹریفک اشارے پر تمہاری گاڑی کے آگے کھڑے شخص کوہارن نہ دینا جس کی موٹر سائیکل بند ہوگئی ہو ، سمجھو تو یہ بھی آسانی ہے ۔
درویش نے حیرت میں ڈوبے نوجوان کو شفقت سے سر پر ہاتھ پھیرا اور سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے دوبارہ متوجہ کرتے ہوئے کہا ’’بیٹا ہم آسانی پھیلانے کا کام گھر سے کیوں نہیں شروع کرتے؟
٭آج واپس جاکر باہر دروازے کی گھنٹی صرف ایک مرتبہ دے کر دروازہ کھلنے تک انتظار کرنا ۔
٭آج سے باپ کی ڈانٹ ایسے سننا جیسے موبائل پر گانے سنتے ہو۔
٭ آج سے ماں کی پہلی آواز پر جہاں کہیں ہو فوراً اُن کے پاس پہنچ جایا کرنا۔
٭بہن کی ضرورت، اُس کے تقاضا اور شکایت سے پہلے پوری کردیا کرو۔
٭آیندہ سے بیوی کی غلطی پر سب کے سامنے اُسے ڈانٹ ڈپٹ مت کرنا۔
٭سالن اچھا نہ لگے تو دستر خوان پر حرفِ شکایت بلند نہ کرنا۔
٭ کبھی کپڑے ٹھیک نہ ہوں تو خود استری درست کردینا۔
میرے بیٹے ایک بات یاد رکھنا زندگی تمہاری محتاج نہیں،تم زندگی کے محتاج ہو منزل کی فکر چھوڑو اپنا اور دوسروں کا راستہ آسان بناؤ ان شاء اللہ منزل خود ہی مل جائے گی ۔
اب مزے کی بات یہ ہے کہ شفیق عباسی صاحب نے اپنی اس فہرست میں کچھ ایسی آسانیوں کو بھی شامل کیا ہے جو شائد کسی بھی شکل میں مشکل تھیں ہی نہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آسانی پیدا کرنے کا تعلق کسی صورت حال سے کم اور رویے سے زیادہ ہے اور اصل میں اس طرح کی مشکل صرف غالبؔ کے اس شعر کی حد تک ہوتی ہے کہ
آساں کہنے کی کرتے ہیں فرمائش
گویم مشکل، وگر، نہ گوئم مشکل
ہم عمومی طور پر اپنے معاشرتی رویوں میں کس قدر مشکل پسند اور تنگ دل ہوگئے ہیں اس کوسمجھنے کے لیے مندرجہ بالا کچھ آسانیوں اور ان کے پیدا کرنے اور پھیلانے کی ضرورت کو سمجھنا بہت ضروری ہے، سو اسی بات کو ایک بار پھر اشفاق صاحب کو یاد کرتے ہوئے اسی دعا پر ختم کرتے ہیں کہ خدا ہم سب کو آسانیاں عطا فرمائے اور ان آسانیوں کو تقسیم کرنے کی توفیق بھی عطا فرمائے، (آمین)۔
(بشکریہ:روزنامہ ایکسپریس)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔
Next Article الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی

ستمبر 22, 2026

دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا

ستمبر 22, 2026

پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا

ستمبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.