Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور
  • کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » دوسرا پہیہ / امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

دوسرا پہیہ / امجد اسلام امجد

ایڈیٹرمارچ 11, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad islam amjad at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہا تو بہت جاتا ہے کہ زندگی ایک گاڑی کی مثال ہے جس کے مرد اور عورت دو برابر کے پہیے ہیں اور یہ کہ وقت کی سڑک پر تیزی اور حفاظت سے سفر کرنے کے لیے ان دونوں پہیوں کا باہمی اور مساوی ارتباط بہت ضروری ہے کہ اس کے بغیر یہ سفر انگریزی والا Suffer بن جاتا ہے مگر عملی حوالے سے دیکھا جائے تو ہمارا عمومی معاشرتی رجحان اور رویہ یہاں بھی انگریزی والے سفر ہی کی طرف ہے کہ ہماری خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے ان بنیادی حقوق سے عملی طور پر تقریباً محروم ہے جو اسے مذہب‘ قانون اور فطرت نے عطا تو کر رکھے ہیں مگر انھی کی تشریح اور وضاحت کی آڑ لے کر اسے ان تک پہنچنے نہیں دیا جاتا۔
قدیم پدر سری معاشی نظاموں اور معاشرت میں چونکہ تمام تر انسانی حقوق طاقت اور تقدیر سے طے اور متعلق ہوتے تھے‘ اس لیے یہ سوال اپنی موجودہ شکل میں شاید مرتب اور لاگو ہی نہیں ہوتا تھا مگر مذاہب میں اسلام اور علوم میں انقلابات کی آمد اور رونمائی سے گزشتہ تقریباً ڈیڑھ ہزار برس سے انسانی معاشرت میں خواتین کے حقوق‘ ان کے تحفظ اور تعین کا ایک ایسا سلسلہ جاری ہے جس کی وسعت‘ شدت اور اہمیت تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اور بالخصوص تیسری دنیا کے پسماندہ اور ترقی پذیر معاشروں میں تعلیم کے پھیلاؤ اور زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے باعث صورت حال نسبتاً زیادہ پیچیدہ بھی ہوتی چلی جا رہی ہے کہ صدیوں سے چلے آ رہے قدیم اور اسٹیٹس کو کے حامل معاشرے اپنے وسائل کی تقسیم نو کے کسی بھی نئے تصور کے خلاف روایت‘ مذہب اور صنفی امتیاز کی آڑ لے کر میدان میں نکل آتے ہیں اور یوں بات سلجھنے کے بجائے مزید الجھتی چلی جاتی ہے۔
البتہ اس کا اچھا اور خوش آیند پہلو یہ ہے کہ عملی نہ سہی ذہنی اور نفسیاتی سطح پر اب خواتین کے حقوق اور برابری کے تصورات سے منسلک مسائل پر کھل کر بات ہو رہی ہے اور انتہا پسندی کی جگہ باہمی افہام و تفہیم اور ایک انصاف پر مبنی فضا کا راستہ صاف اور ہموار ہو رہا ہے جس کا مظاہرہ اس بار عالمی یوم خواتین کے حوالے سے بھی دیکھنے میں آیا۔ اتفاق سے اسی روز یعنی 8 مارچ کو ہماری ٹی وی اور فلم کی آرٹسٹ ریشم کے گھر کھانے اور راحت فتح علی خاں کی موسیقی پر مبنی ایک محفل میں دیگر بہت سے پرانے دوستوں کے ساتھ ساتھ طاہرہ سید سے بھی ملاقات ہوئی جس کا غالب موضوع عزیزہ روشانے ظفر کی تنظیم ’’کشف‘‘ کے تیار کردہ اور آمنہ مہتی کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’آخری اسٹیشن‘‘ کا وہ گیت تھا جو میں نے لکھا‘ طاہرہ اور روشانے نے گایا اور ارشد محمود نے کمپوز کیا اور جس کا موضوع خواتین کے حقوق ہی تھے جن کا ذکر کچھ یوں ہوا کہ
مجھے اپنے جینے کا حق چاہیے
وہ زمیں‘ جس پہ میرے قدم ٹک سکیں
اور سر پر کشادہ فلک چاہیے
مجھے اپنے جینے کا حق چاہیے
تو مرا پیرہن‘ میں ترا پیرہن
راہ بر تو مرا‘ چارہ گر میں تری
نہ میں باندی کسی کی نہ جاگیر ہوں
ہم نفس ہوں تری ہم سفر ہوں تری
جس پہ مل کر چلیں وہ سڑک چاہیے
مجھے اپنے جینے کا حق چاہیے
روشنی کا خزانہ مری گود ہے
مجھ کو تعلیم دو‘ مجھ کو تعظیم دو
ہر رکاوٹ سے نکلے گا خود راستہ
مجھ کو اپنے برابر کی تکریم دو
کتنی صدیوں سے میں ڈھونڈتی ہوں اسے
اک وہ بستی جہاں مجھ سے انصاف ہو
بے بسی اور تشدد سے یکسر الگ
ایک ایسی فضا جو کہ شفاف ہو
آئینے کو مرے اب چمک چاہیے
مجھے اپنے جینے کا حق چاہیے
وہ زمیں‘ جس پہ میرے قدم ٹک سکیں
اور سر پر کشادہ فلک چاہیے
مجھے اپنے جینے کا حق چاہیے
فیس بک اور سوشل میڈیا پر کمنٹس‘ ویڈیوز‘ تصاویر اور اشعار کی شکل میں اس دن کے حوالے سے سنجیدہ‘ غیر سنجیدہ‘ بامعنی اور بے مقصد بہت کچھ دیکھنے میں آیا کہ فی زمانہ اس Hyde Park میں کچھ بھی چھپا نہیں رہتا مگر میں فی الوقت صرف سیما نقوی کے ایک شعر اور اسنیٰ بدر کی ایک نظم کو بھی شیئر کرنے پر اکتفا کروں گا کہ ان دونوں خواتین نے اپنے اپنے انداز میں بہت گہری‘ دلچسپ‘ دردمندانہ اور خیال افروز باتیں کی ہیں سیما نقوی کہتی ہیں
میں اک عورت ہوں گھر بھر کی‘ ذمے داری ہے میری
مردوں کو تو کام بڑے ہیں‘ چاند پہ جانا ہوتا ہے
جب کہ اسنیٰ بدر کی نظم بعنوان ’’یہ چاہا تھا‘‘ کسی تشریح کی محتاج نہیں کہ اس کی ہر لائن ایک مجسم تصویر ہے
یہ چاہا تھا کہ میں ان عورتوں پر کچھ نہ کچھ لکھوں
جو اپنے شہر کے اچھے گھرانوں میں‘ کہیں روٹی پکاتی ہیں
کہیں جھاڑو لگاتی ہیں
جو باسی روٹیوں کو رات کی سبزی سے کھاتی ہیں
جو تھک کر گھر کے دروازوں سے ٹک کر بیٹھ جاتی ہیں
جو ساری عمر اترن پہن کر تن کو چھپاتی ہیں
وہ جن کے بدزباں بچے یونہی گلیوں میں پھرتے ہیں
وہ جن کے مرد سستے خمر میں ڈوبے
مہینے بھر کی محنت لڑ جھگڑ کر چھین لیتے ہیں
انھیں ہر سال اک انعام دیتے ہیں۔
یہ چاہا تھا مگر میں نے کبھی ان عورتوں پر کچھ نہیں لکھا
قلم جب جب اٹھایا بس مجھے اسکول کے بچے نظر آئے
کہیں سرسبز موسم‘ پھول اور پتے نظر آئے
کہیں کچھ خوبصورت پرکشش چہرے نظر آئے
کوئی ہے جو مجھے‘ مجھ سے رہائی ہی نہیں دیتا
اک ایسا شور جس میں کچھ سنائی ہی نہیں دیتا
بصیرت مل گئی جب سے‘ دکھائی ہی نہیں دیتا۔
(بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگوادر۔ لندن پہنچ گیا : مملکت اے مملکت / محمود شام
Next Article امام کعبہ کا فرقہ کون سا ہے ؟ ایک اہل ِ حدیث کا سوال ۔۔ صہیب اقبال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور

نومبر 8, 2026

کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 8, 2026

غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم

نومبر 8, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • 12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور نومبر 8, 2026
  • کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 8, 2026
  • غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم نومبر 8, 2026
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ نومبر 6, 2026
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی نومبر 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.