Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فقیر اب ایڈوائزر لگ چکے ہیں!۔۔امر جلیل
امر جلیل

فقیر اب ایڈوائزر لگ چکے ہیں!۔۔امر جلیل

ایڈیٹرنومبر 24, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مشیر، صلاح کار یعنی ایڈوائزر مقرر کیے جاتے ہیں۔ ان کو منہ مانگی تنخوائیں اور طرح طرح کی مراعتیں دی جاتی ہیں۔ ایوان اقتدار میں وہ کسی سے کم نہیں ہوتے۔ ویسے بھی جو شخص حاکم وقت کو صلاح مشورے دیتا ہو، لازماً حاکم وقت کے قریب ہوتا ہے۔ وزیر بھی بڑی چیز ہوتے ہیں مگر وہ مشیروں کی مانند جب چاہیں کوئی مشورہ گھڑ کر حاکم وقت سے نہیں مل سکتے۔ حاکم وقت جب تک ان کو ملنے کے لیے نہیں بلاتے وہ حاکم وقت سے نہیں مل سکتے مگر مشیر اور صلاحکار جب چاہیں ان سے مل سکتے ہیں۔ وہ حاکم وقت کو بتاتے ہیں کہ لوگ اب ہارٹ اٹیک سے نہیں مرتے۔ لوگ اب یرقان یعنی ہیپا ٹائٹس سے نہیں مرتے۔ لوگ اب کینسر سے نہیں مرتے۔ لوگ اب تپ دق سے نہیں مرتے۔ لوگ اب ٹائفائیڈ سے نہیں مرتے۔ لوگ اب گردے ناکارہ ہونے کی وجہ سے نہیں مرتے۔ لوگ اب فاقہ کشی سے نہیں مرتے۔ لوگ اب صرف کورونا سے مرتے ہیں۔ حاکم وقت کو مشیر مشورہ دیتے ہیں کہ سرکار آپ دن میں دس مرتبہ ٹیلی وژن پر نمودار ہوکر لوگوں کو خوفزدہ کرتے رہیں۔ ان کوکورونا سے ڈراتے رہیں۔ ان کو گرجدار آواز میں بتاتے رہیں کہ کورونا کے لبادے میں موت ان کے سروںپر منڈلارہی ہے۔ اپنی جان بچائیں۔ گھروں میں چھپ کربیٹھے رہیں۔ زندہ رہوگے تب آٹا چاول چینی کھاسکو گے۔
مرگئے تو مفت ملنے والا آٹا، چاول اور چینی آپ کے کس کام آئے گا؟ مہنگائی کا رونا چھوڑو۔ اپنی جان بچاؤ۔ زندہ رہو گے تب پانچ سو روپے کلو ملنے والا آٹا کھا سکو گے۔ مرنے والے کے لیے پانچ سو روپے کلو ملنے والا آٹا کس کام کا ؟ حاکم وقت اپنے مشیروں کے مشوروں پر عمل کرتے ہیں۔ جہاں جاتے ہیں لوگوں کو ڈرانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ پودے لگانے کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودوں کے بارے میں کم اور کورونا کے بارے میں زیادہ بولتے ہیں، تب بھی کھانے کے بارے میں کم بولتے ہیں اور کورونا کے بارے میں زیادہ بولتے ہیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے دوران لین دین کی شرائط پر کم اور کورونا کے بارے میں زیادہ بولتے ہیں۔ مشوروں پر چلنے والے کا یہی حال ہوتا ہے۔
حاکم وقت کا ایک مشیر جب بچہ تھا تب اس کے سر کے بال گھنے اور سخت ہوتے تھے اور کھڑے رہتے تھے۔ ماں مشکل سے اس کے سر پر کنگھی کرسکتی تھی۔ بڑا نٹ کھٹ اور شرارتی بچہ ہوتا تھا۔ ایک جگہ اطمینان سے بیٹھ نہیں سکتا تھا۔ جب دیکھو اچھل کود کرتا پھرتا تھا۔ اسکول میں اس نے لڑکوں کے علاوہ ٹیچر ز کا ناک میں دم کررکھا تھا۔ رشتے داروں اور پڑوسیوں کو اپنی خرمستیوں سے تنگ کررکھا تھا۔ والدین یہ سوچ کر پریشان رہتے تھے کہ آخر اس بچے کا کیا بنے گا۔ ایک نجومی نے اس کے والد کو تسلی دیتے ہوئے کہاتھا ۔’’ آپ کا بیٹا بڑا ہوکر حاکم وقت کو مشورے دیتا رہے گا ‘‘۔
کل کا نٹ کھٹ شرارتی لڑکا آج حاکم وقت کا مشیر ہے۔ آدمی کی ذہنی سطح اور معیار کا پتہ بولنے کے دوران اس کے الفاظ کے چنائو اور لہجے سے چلتاہے۔ اس سے آگے میں کچھ لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔ عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے کرکٹر ہونے کے ناطے بین الاقوامی شہرت رکھتے تھے۔ جس جس ملک میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے اس ملک میں عمران خان کے گن گائے جاتے تھے۔ سیاست میں آنے کے بعد عمران خان نے اپنی ٹیم میں ایسے لوگوں کو رکھا جو ہم عام آدمیوں کے لیے اجنبی اور غیر معروف تھے۔ ہم نے ان کو پہلے نہ کبھی دیکھا تھا اور نہ ان کو بولتے ہوئے سنا تھا۔ وہ لوگ سیاست کے سین(س) سے بھی واقف نہیں تھے۔ بد اخلاقی اوربدتمیزی کو وہ لوگ سیاست سمجھتے تھے اور اب تک سمجھتے ہیں۔ مجھے نہیں سوجھتا کہ مشیروں کے ٹولے میں کسی ایک نے بھی طالب علمی کے دور میں سیاست میں حصہ لیاتھا اور اپنے کالج اور یونیورسٹی کی یونین میں صدر، جنرل سیکرٹری یا جوائنٹ سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ عمران خان کی تشبیہ کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بزدار ان کے وسیم اکرم ہیں، مجھے معنی خیز تشبیہ لگتی ہے۔ اگر اس تشبیہ میں دم ہوتا تو آج غیر مانوس مشیروں کی جگہ وسیم اکرم جیسے لوگ عمران خان کے ایڈوائزر ہوتے۔ ایک عرصہ سے پاکستان میں کھیل اور کھلاڑی لاوارث ہوگئے ہیں۔ آپ کا یہ شعبہ کھڑے بالوں والے جیسے نٹ کھٹ مشیر نہیں سنبھال سکتے۔ آپ نے جو شعبہ نٹ کھٹ کے سپرد کیا ہوا ہے، وہ بھرپور طریقے سےاس کا ستیا ناس کررہا ہے۔ آپ کو غلط مشورے دے رہا ہے۔ آپ نے کھڑے بالوں والے نٹ کھٹ مشیر کو اس قدر ڈھیل دے رکھی ہے کہ اس کے بھیجے میں جو جو شرارت پھوٹ پڑتی ہے، وہ آپ کے نام نامی اسم گرامی سے وابستہ کردیتا ہے۔ رات اور دن کی طرح عروج اور زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ کوئی نفس اس مظہر سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ آپ، نہ آپ کے بعد آنے والے حکمراں، اور نہ آپ سے پہلے آئے ہوئے حکمراں اس قدرتی مظہر سے مستثنیٰ تھے۔ چڑھتے سورج کے مقدر میں غروب ہونا لکھا ہوا ہوتا ہے۔ لوح کا لکھا عدالتوں کے باہر فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے عرضی نویس نہیں لکھتے۔
حال ہی میں عمران خان نے جو ش خطابت میں فرمایا تھا کہ، ’’ میں جمہوریت ہوں۔‘‘ یعنی وہ، یعنی عمران خان بذات خود جمہوریت ہیں۔ یعنی جمہوریت کی علامت ہیں۔ جب حاکم وقت جمہوریت کی علامت ہوں، تب لامحالہ رعیت یعنی عوام بھی اپنی ذات میں جمہوریت کی علامت بن جاتے ہیں۔ اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے میں فقیر کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر یعنی ایڈوائزر لگاتا ہوں۔ مشوروں کی بجائے فقیر ان کو بتائے گا کہ وہ تبدیلی لاسکتے تھے۔ مگر انہوں نے دو ڈھائی برس ضائع کردیے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفرض کریں۔۔سہیل وڑائچ
Next Article ملتان مریخ پر تو واقع نہیں۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

ستمبر 23, 2026

امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.