Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » انتخابی درجہ حرارت: سب جھوٹ / امر جلیل
امر جلیل

انتخابی درجہ حرارت: سب جھوٹ / امر جلیل

ایڈیٹرمئی 8, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ سن کر آپ حیران نہ ہوں کہ جہاں میں رہتا ہوں وہاں اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔میں اپنے ملک کی بات نہیں کررہا۔ہر دور کے حاکموں کی طرح موجودہ دور کے حاکموں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ان کے دور حکومت میں ملک نے دن دگنی رات چوگنی ترقی کی ہے۔ہمارا ملک اقوام متحدہ کے دس تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ممالک کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔ترقی کی دوڑ میں ہم نے اپنے دوست اور دشمن ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ترقی کی دوڑ میں ہم اس قدر آگے نکل گئے ہیں کہ اب ہمیں پتہ تک نہیں چلتا کہ ترقی کی دوڑ میں ہم کس کس ملک سے آگے نکل گئے ہیں۔ترقی کی دوڑ میں تیزی سے دوڑتے ہوئے جب ہم پلٹ کر دیکھتے ہیں تو ہمیں اپنے پیچھے کوئی ملک دکھائی نہیں دیتا۔کبھی کبھی تو ہم حیران رہ جاتے ہیں۔پریشان ہوکر سوچتے ہیں کہ ترقی کی دوڑ میں ہم کہیں سب سے پیچھے تو نہیں رہ گئے ،مگر نہیں۔پچھلے ستربرس سے ہمارے ملک پر حکومت کرنے والوں نے ہمیں ہربار یقین دلوایا ہے کہ ترقی کی دوڑ میں ہم نے دنیا بھر کے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔ہم اپنے حاکموں کی نیت پر شک نہیں کرتے۔ ہمارے حکمران ہمیشہ سچ بولتے ہیں۔سچ کے سوا کچھ نہیں بولتے۔ خاموش رہتے ہیں، یاپھر لگاتار سچ بولتے ہیں۔حتیٰ کہ ہم رعایا سچ سنتے سنتے چکراکر گرپڑتے ہیں مگر ہمارے حکمران سچ بولنے سے باز نہیں آتے۔
میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہمارے ملک میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔میں آپ کو یہ بتارہا تھا کہ جہاں میں رہتا ہوں وہاں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔میرا مطلب ہے کہ میرے اڑوس پڑوس میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔میرے محلہ میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔یہ کوئی نئی یا نرالی بات نہیں ہے۔ مجھے کامل یقین ہے کہ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں بھی لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہوں گے۔آپ کے پڑوس اور آپ کے محلےمیں جھگڑے ہوتے ہوں گے۔تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ممالک میں ایسا ہوتا ہی رہتا ہے۔ لڑائی جھگڑے ، دنگے فساد ، دھرنے ، جلاؤ گھیراؤاس حقیقت کی تصدیق کرتے ہیں کہ ملک بہت تیزی سے ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔
جیسے جیسے اور جب بھی انتخابات کا موسم آتا ہے تب ملک پر لڑائی جھگڑوں کی گھنگھور گھٹائیں چھاجاتی ہیں۔ہمارے ہاں انتخابات کا موسم برملا گرمی کے موسم میں آتا ہے۔گرمی کے موسم کا سرکاری نام ہے موسم گرما، پرند چرند، حیوانات نباتات، آدمی اور آدمیت کا پارہ چڑھا ہوتا ہے۔آستینیں چڑھی ہوئی ہوتی ہیں۔مونچھیں تنی ہوئی ہوتی ہیں۔مٹھیاں بھنچی ہوئی ہوتی ہیں۔آگ پر چھڑکنے کے لیے تیل کی فراوانی ہوتی ہے۔ایسے موسم میں ہمارے ہاں انتخابات کا موسم آتا ہے۔لہٰذا آپ کے پڑوس میں، آپ کے محلہ میں، آپ کے اطراف ماحول کھول رہا ہوگا۔میں چونکہ آپ کے پڑوس میں نہیں رہتا۔اس لیے میں آپ کے ہاں ہونے والے لڑائی جھگڑوں کی نوعیت سے نابلد ہوں۔میں اتنا اندازہ لگاسکتا ہوں کہ آپ کے اطراف ہونے والے لڑائی جھگڑوں کا بنیادی سبب انتخاب ہوگا۔کس کو انتخابات میں کھڑا کیا جائے؟ کس کو انتخابات میں بٹھایاجائے۔کس امیدوار کو ووٹ دیا جائے۔کس کو ووٹ دینے سے انکار کیاجائے؟
اسی نوعیت کے لڑائی جھگڑے ہمارے ہاں بھی جاری ہیں۔جہاں دیکھو لوگ بحث مباحثوں میں الجھے ہوئے ہیں۔اسی دوران ملک تیزی سے ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی ایک نمایاں نشانی اور بھی ہے۔ایک تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ملک میں بڑی سختی سے سماجی اور سیاسی حدود کا تعین کیا جاتا ہے۔ان حدود کا تعین خود بہ خود ہوجاتا ہے۔اس قسم کی حدود کا تعین قانون سازی اور کاغذی کارروائیوں سے نہیں ہوتا۔جن علاقوں میں سڑکیں چوڑی اور صاف ستھری ہوتی ہیں۔خوبصورت اسٹریٹ لائٹس ہوتی ہیں۔جہاں ریڑھے والے سڑی ہوئی سبزیاں،کالی کلوٹی شکرقندی اور برف کے گولے گنڈے بیچتے نظر نہیں آتے۔جہاں دیدہ زیب مکانوں بلکہ کوٹھیوں کے سامنے دیدہ زیب سرسبز باغ باغیچے ہوتے ہیں، ایسے علاقوں میں شائستہ قسم کے لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں۔اس کے برعکس جن علاقوں میں لوگ تاروں میں کنڈے لگاکر بجلی حاصل کرتے ہیں، ایک کنکشن سے گیس کے دس کنکشن نکال لیتے ہیںاور جہاں کی سڑکیں یاتو ٹوٹی پھوٹی ہوتی ہیں یا پھر نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔گلیا ں اس قدر تنگ ہوتی ہیں کہ دوسائیکل سوار بمشکل گلی سے گزر سکتے ہیں۔ ایسے علاقوں میں لڑائی جھگڑے اکثر مارپیٹ اور دنگا فساد میں بدل جاتے ہیں۔ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ہمارے ملک میں ایسے علاقے بھی ہیں جہاں گلیاں تو کیا پگ ڈنڈیاں تک نہیں۔ جھگیوں جیسے مکان ہیں جو اکثر گرجاتے ہیں۔نہ پانی، نہ گیس، نہ بجلی۔ایسے علاقوں میں زبانی کلامی لڑائی جھگڑے نہیں ہوتے۔ایسے علاقوں میں گولیاں چلتی ہیں، ڈنڈے اور لاٹھیاں چلتی ہیں، خنجر اور سریے چلتے ہیں۔
میں صرف اپنے علاقے کے بارے میں وثوق سے بات کرسکتا ہوں۔انتخابات کے حوالے سے ہمارے علاقے میں ریٹائرڈ ہیڈماسٹر ولی محمد گھائل کو لے کر خوب گرماگرم بحث ہورہی ہے۔ماسٹر ولی محمد گھائل شاعر نہیں ہے۔گھائل ان کا تخلص نہیں ہے۔ایک مرتبہ خودکش حملہ آور نے ان کے اسکول پر حملہ کیا تھا۔اس حملے میں ماسٹر ولی محمد گھائل ہوگئے تھے۔وہ اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے تھے۔ہمارے علاقے کے کچھ لوگ ماسٹر ولی محمد گھائل کو انتخابات میں قومی اسمبلی کے لیے بطور ممبر کھڑا کرناچاہتے ہیں۔کچھ لوگ سختی سے اس تجویز کی مخالفت کررہے ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ ماسٹر ولی محمد گھائل کے بطور امیدوار برائے قومی یا صوبائی اسمبلی کھڑے ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وہ اس لیے کہ ماسٹر ولی محمد گھائل دونوں ٹانگوں سے محروم ہیں۔وہ کھڑے نہیں ہوسکتے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنوبیل ادبی انعام کا تماشہ: آئینہ /مسعود اشعر
Next Article ’نظریہ ضرورت‘: جدوجہد / ڈاکٹرلال خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026

نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی

ستمبر 22, 2026

دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا

ستمبر 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.