Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جیو ، پی ٹی آئی ، موروثی سیاست کے ساتھ” جیو “۔۔ علی نقوی
اختصاریئے

جیو ، پی ٹی آئی ، موروثی سیاست کے ساتھ” جیو “۔۔ علی نقوی

ایڈیٹرجون 15, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ali naqvi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کل تک ہم جب بھی اپنے کسی پی ٹی آئی کے دوست کے سامنےکسی دلیل کے دوران غلطی سے بھی جیو ٹی وی کا حوالہ دے دیتے تھے تو ہماری بات جتنی بھی وزنی ہوتی رد کر دی جاتی تھی کیونکہ جیو ٹی وی پی ٹی آئی کے دوستوں کے لیے قابلِ قبول نہیں تھا اور ہم یہ دیکھتے تھے کہ اے آر وائی اور چینل 92 ایسے چینل سمجھے جاتے تھے کہ جو اس لیے قابلِ قبول تھے کہ وہ ن لیگ اور نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہیں ارشد شریف، سمیع ابراہیم، کاشف عباسی ، حبیب اکرم کو ہمارے پی ٹی آئی کے دوست ہر دوسری بات میں کوٹ کیا کرتے تھے لیکن کل کیا دیکھا کہ زلفی بخاری کیس پر اتنا شور جیو ٹی وی نے نہیں مچایا جتنا واویلا اے آر وائی، 92 اور ایکسپریس نیوز نے مچایا ہوا ہے اور لیڈرانِ پی ٹی آئی فیصل جاوید خان، علی محمد خان، فیصل واڈا اور دیگر جو کبھی ان چینلز پر بیٹھ کر دندنایا کرتے تھے اور انہی اینکرز کے ساتھ مل کر ن لیگ کے رہنماؤں کو معتوب ٹھہرایا کرتے تھے بے بس نظر آئے اس بے بسی کی ایک وجہ تو وہ حرکت ہے جو عمران خان سے سرزد ہوئی کہ وہ عمران خان (جو ایک طرف قوم کو ہر وقت یہ بتاتے تھے کہ یورپی ممالک کے سیاسی رہنما کتنی سادہ زندگی گزارتے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کرتے تھے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کس طرح ایک عام آدمی کے سامنے جواب دہ تھے) نے ہر قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نگران حکومت کو پریشرائز کر کے اپنی ضد پوری کی اور یہ ثابت کیا کہ وہ کسی طور پر نواز شریف سے کم نہیں ہیں، وہ طاقت کا استعمال کرنا جانتے ہیں اور جہاں جہاں ضرورت پڑے گی وہ اس کا استعمال ضرور کریں گے اور کیا مجال ہے کہ کوئی قانون انہیں روک سکے، اس بے بسی کی دوسری وجہ ان لیڈروں کا اپنا مزاج ہے کہ یہ انکی عادت بن چکی ہے کہ عمران خان کی ہر حرکت کا دفاع کرتے ہیں چاہے وہ حرکت دفاع کے قابل بھی نہ ہو ۔ میری ناقص رائے میں پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ نقصان اس وجہ سے ہوگا کہ اس میں کوئی آدمی بھی اپنے آپ کو جواب دہ نہیں سمجھتا چاہے وہ عمران خان ہوں کوئی اور رہنما ہو یا کوئی عام سپورٹر۔۔ جو رویہ زلفی بخاری والے معاملے میں پوری پی ٹی آئی نے اپنایا ہوا ہے وہ کسی بھی طور پاکستانی سیاست کے عمومی رویے سے مختلف نہیں ہے پی ٹی آئی کے سپورٹرز کا یہ رویہ جہاں باہمی سیاسی گفتگو کے خاتمے کا باعث بنا ہے وہیں اس رویے نے عمران خان کو بھی رعونت کی اسُ بلندی تک پہنچا دیا ہے کہ جو انکے اپنے لیے شدید نقصان دہ ہے مثال کے طور پر نعیم الحق نے نیشنل ٹی وی چینل پر لائیو شو کے دوران دانیال عزیز پر ہاتھ چھوڑ دیا جو کہ ایک انتہائی گری ہوئی حرکت تھی لیکن ہم نے دیکھا کہ نہ صرف یہ کہ پی ٹی آئی نے اسکی مذمت نہیں کی بلکہ یہ بھی سنا گیا کہ عمران خان نے نعیم الحق کو شاباش دی۔ کچھ یہی حال پی ٹی آئی کے سپورٹرز کا بھی ہے کہ جو کھلے عام سوشل میڈیا پر نعیم الحق کی تعریفیں کرتے رہے اور یہ باور کرانے کی کوشش کرتے رہے کہ دانیال عزیز کے ساتھ یہی ہونا چاہیے ۔ اب ذرا جنابِ زلفی بخاری کی بھی سنیے یہ خبر کہ عمران خان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا اور زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکلوایا سب سے پہلے ہمارے پیارے رؤف کلاسرا نے بریک کی اور اسکے بعد اس کو ارشد شریف نے پک کیا جب لے دے شروع ہوئی تو زلفی بخاری نے ایک ٹویٹ کیا اور اس میں فرمایا کہ رؤف کلاسرا کو یہ تکلیف ہے کہ انکو عمرہ ٹرپ پر کیوں نہیں لے کر جایا گیا اور ارشد شریف کو یہ دکھ ہے کہ مالدیپ کے ٹرپ میں انکو کیوں نہیں یاد رکھا گیا کیا ۔کوئی بھی باشعور آدمی اس توجیہہ کو مانے یہ مشکل ہے (بشرطیکہ وہ یوتھیا نہ ہو)… جنابِ عمران خان سے ایک گزارش ہے کہ وہ اپنے اور اپنی پارٹی کے اس رویے پر غور کریں ۔خان صاحب آپکی یہ حد سے زیادہ بڑھی ہوئی خود پسندی اور ڈھٹائی آپکو کبھی ایک سیریس لیڈر نہیں بننے دے گی خان صاحب ذرا غور فرمائیے کہ سنجیدہ اور نظریاتی لوگ تیزی کے ساتھ آپ سے متنفر ہورہے ہیں، آپ کو بہت عزت ملی ہے آپ گزشتہ چالیس برسوں سے پاکستانی قوم کے لاڈلے رہے ہیں قوم سے آپ نے جو مانگا قوم نے آپکی آواز پر لبیک کہا آ پ نے شوکت خانم کے لیے چندہ مانگا قوم نے جھولیاں بھر بھر کر پیسے دیے آ پ نے ووٹ مانگا آ پکی نا تجربہ کاری اور بالکل نئی ٹیم کے باوجود اپکو اسی لاکھ ووٹ دیے لیکن آپ نے اس مینڈیٹ کے بدلے کیا دیا کہ آپکی پارلیمنٹ میں حاضری نواز شریف سے بھی کم رہی آپ ہمیں اسی طرح کے کمپرومائزز کرتے ہوئے نظر آئے جو کہ ہماری روایتی پارٹیوں کا خاصہ تھا وہی چہرے وہی لوگ وہی گدی نشین اور وڈیرے ۔ وہی بیٹے بہنوئی وہی موروثی سیاست جس سے لڑنے کے لیے لوگ آپ کے پاس آئے تھے اور جو مخلص لوگ جو آپکے لیے لڑتے رہے جب ان پر آپ نے Electables کو ترجیح دی تو انکے لیے کتنا مشکل ہوگیا میڈیا کے سوالات کا جواب دینا شاید آپکو اسکا اندازہ بھی نہیں ہے… آنے والے انتخابات کی جیت شاید آپ کے لیے ناگزیر ہو لیکن اسکی قیمت آپکی ساکھ نہیں ہونی چاہیئے جو کہ تیزی سے متاثر ہو رہی ہے

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleالیکشن۔سرمایہ اور زلفوں سے زلفی تک ۔۔ شاہد راحیل خان
Next Article وسیم عون نقوی کی موت اور سرطان کے علاج کی ابتر صورت حال ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.