اسلام آباد:اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے اڈیالہ جیل کو بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔
بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل میں بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے سے قیدیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جیل کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیسکو نے بجلی سپلائی معطلی کا مراسلہ جیل انتظامیہ کو 13 دسمبر کو جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے ، ملحقہ علاقوں میں بجلی معطل رہےگی۔
مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ ٹرانسمیشن لائنز پر کام ہونے پر 13 ملحقہ علاقوں میں سپلائی معطل رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی معطلی سے موبائل سگنل جیمرز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر اور اطراف موبائل انٹرنیٹ سروس دستیاب ہوگئی،جیل میں صرف دو جنریٹر کام کر رہے ہیں جن سے کام چلانا مشکل ہوگیا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

