ملتان:سابق وزیر مملکت ملک عامرڈوگر نے کہاکہ نہ کبھی میرے آباو اجداد اور نہ میں نے ریاست مخالف سیاست کی ہے ہمیشہ اس دھرتی کا قرض سمجھ کر اس کے بیٹوں کی خدمت کی ہے اورکرتے رہینگے۔انہوں نے کہاکہ آج مجھے پورے دوماہ جیل میں ہوچکے ہیں جب میں 10مئی کو جیل آیاتھا تو 200کارکنان جیل میں موجود تھے اورمیں نے ان سے وعدہ کیاتھا کہ میں اس وقت تک رہائی نہیں لوں گا جب تک ایک بھی کارکن جیل میں رہا۔ الحمدللہ سب رہاہوگئے اورمیں تنہا گرمیوں کی اذیت ناک جیل کاٹ رہاہوں اور اللہ نے مجھے ثابت قدم رکھاہواہے یہ میرے مرحوم والدین اوردوستوں کی دعاؤں کااثر ہے۔
ملک عامرڈوگر نے ایک بارپھرکہا کہ میں 9مئی کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتا ہوں اورشہداءپاک فوج کے خون کواپنے اورقوم پرقرض سمجھتا ہوں اورپاک فوج کی تنصیبات پرحملوں کی نہ صرف مذمت کرتاہوں بلکہ یہ ملک دشمن عناصرکی حرکت ہے۔۔ آخرمیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مستقبل کے بارے میں کچھ کہناقبل از وقت ہے ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ ہمیں حلقے کی عوام، دوستوں اور عزیزوں سے مشورہ لینے کاسبق دیاہے اور میں ایساہی کرونگا۔
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

