ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کے حملے میں 11 افراد زخمی ہوگئے
سعودی حکام کے مطابق ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کے حملے میں 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا موقع ہے جب سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) ٹاور کو حوثیوں نے نشانہ بنایا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں متعدد غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
اسی 80 منزلہ فلک بوس عمارت کو گذشتہ جمعرات بھی حوثیوں کے ایک میزائل حملے میں نقصان پہنچا تھا۔
( بشکریہ : بی بی سی )

