اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس پھراسپیڈ پکڑنے لگا، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2فیصد سےتجاوز کرگئی، تاہم 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ، مزید 309 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے کورونا اعدادشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹے میں 13ہزار941 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 309 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی ۔
سندھ میں صورتحال بگڑنے لگی ، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، اس کے علاوہ پنجاب دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے۔
سندھ میں گزشتہ ایک روز میں سب سے زیادہ 180 کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 73، اسلام آباد 30 اورخیبرپختونخواہ میں 20 پازیٹیو کیسز آئے ۔
ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روزمثبت کیسزکی شرح 2.22 ریکارڈ کی گئی ، ملک کے مختلف اسپتالوں میں 80 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
( بشکریہ : آج نیوز )
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

