کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر عمران صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت رجسٹرار جامعہ کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں پرسوں نوٹس ملا ہے،جواب کے لیے مہلت دی جائے، اس پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے پوچھا کہ جواب کے لیے آپ کو کتنا وقت چاہیے؟ آپ کو مہلت دیتے ہیں لیکن اگر اس دوران درخواست گزار کے خلاف کوئی کارروائی ہوگئی تو کیا ہوگا؟
اس موقع پر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو جواب کیلئے مہلت دے دیں لیکن تب تک آرڈر معطل کردیں۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ اگربعد ازاں آرڈر واپس ہوگیا تو درخواست گزار کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیسے ہوگا؟ اس کا کون ذمے دار ہوگا؟ یہاں ایک بندے کی زندگی بھر کی کمائی داؤ پر لگی ہے، ڈگری کے معاملے پر کیا متاثرہ فریق کو نوٹس دیا گیا تھا؟
رجسٹرار نے بتایا کہ میری پوسٹنگ نئی ہے، مجھے اس کا علم نہیں، اس پر جسٹس اقبال نے کہا کہ آپ اگر عدالت آئے ہیں تو جواب تو دینا پڑے گا، ہوسکتا ہے ذاتی مفاد کی وجہ سے درخواست گزار کے خلاف کارروائی کی گئی ہو، 30،35 سال بعد اگر کوئی درخواست دیتا ہے تو متاثرہ فرد کو بلانا چاہیے نہ، فریقین کو سنے بغیر کیے گئے عدالتی فیصلے کی بھی اہمیت نہیں ہوتی، ایکس پارٹی ججمنٹ کو اچھا ججمنٹ نہیں سمجھا جاتا۔ بعد ازاں عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا اور درخواست کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی نے 26 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کی تھی۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
جمعرات, نومبر 26, 2026
تازہ خبریں:
- ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
- ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

